صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے ایک نیا سنگِ میل طے کیا : صحت یابی کی شرح 90 فی صد تک پہنچی
پچھلے ہفتے سے 1000 سے بھی کم اموات ہوئیں
Posted On:
25 OCT 2020 11:11AM by PIB Delhi
نئی لّی ، 25 اکتوبر / بھارت نے ایک اور سنگِ میل طے کیا ہے ۔ صحت یابی کی قومی شرح آج 90 فی صد تک پہنچ گئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 62077 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے ، جب کہ نئے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 50129 ہے ۔
یہ کامیابی کل زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے ، جو مسلسل تیسرے دن بھی 7 لاکھ سے کم رہی ہے ۔
سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد کل متاثرہ افراد کا 8.50 فی صد ہے ، جو 668154 ہے ۔
صحت یاب ہونے والے کل افراد کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اب تک ان کی تعداد 7078123 ہو چکی ہے ۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ یہ فرق مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ صحت یاب ہونے والے افراد اور زیر علاج افراد کے درمیان فرق 64 لاکھ (6409969 ) سے زیادہ ہو چکا ہے ۔
پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل 1000 سے کم اموات کی اطلاع مل رہی ہے اور 2 اکتوبر سے اموات کی تعداد 1100 سے کم ہے ۔
صحت یاب ہونے والے مریضوں میں 75 فی صد کا تعلق ، اُن 10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ، جن میں مہاراشٹر ، کرناٹک ، کیرالہ ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، دلّی ، آندھرا پردیش ، آسام ، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ شامل ہیں ۔
مہاراشٹر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، جو ایک ہی دن میں 10000 سے زیاد ہ ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے میں 50129 نئے مصدقہ مریضوں کی اطلاع ہے ۔
نئے مصدقہ معاملات میں 79 فی صد کا تعلق 10 ریاستوں اور یو ٹی سے ہے ۔ کیرالہ میں اب بھی نئے معاملات کی سب سے زیادہ تعداد ملنے کی اطلاع ہے ، جہاں 8000 سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد 6000 سے زیادہ معاملات مہاراشٹر میں درج کئے گئے ہیں ۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 578 اموات کی خبر ہے ۔ ان میں سے تقریباً 80 فی صد کا تعلق مذکورہ 10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ۔
مہاراشٹر میں نئی اموات سب سے زیادہ ہیں ، جہاں 137 اموات درج کی گئی ہیں ۔
بھارت کے ٹسٹنگ لیب نیٹ ورک نے بھی آج ایک اور کامیابی حاصل کی ہے ۔ اب لیبس کی تعداد 2000 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ پونے میں صرف ایک لیب کے ساتھ آغاز کے بعد اب ملک میں لیبس کی کل تعداد 2003 ہو گئی ہے ، جس میں 1126 سرکاری لیبس اور 877 پرائیویٹ لیبس شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 6689
(Release ID: 1667463)
Visitor Counter : 187
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu