صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کے معاملے میں کمی کے رجحان کو لگا تار برقرار رکھے ہوئے ہے
لگاتار دوسرے دن بھی زیر علاج مریضوں کی تعداد 7.5 لاکھ سے نیچے
14ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شرح اموات ایک فیصد سے بھی کم کی حصولیابی حاصل کی ہے
Posted On:
21 OCT 2020 11:28AM by PIB Delhi
نئی دلی، 21؍اکتوبر، ہندوستان کووڈ – 19 کے زیر علاج مریضوں کے معاملے میں کمی کے رجحان کو لگا تار برقرار رکھے ہوئے ہے اور لگا تار دوسرے دن بھی زیر علاج مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار سے بھی کم ہے۔
روزانہ کووڈ – 19 کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد تیزی سے شفایاب ہورہی ہے ۔ ایسے میں ہندوستان میں روزانہ صحت یابی کے سلسلے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 775 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ کووڈ کے نئے مصدقہ معاملوں کی تعداد 54044 ہے۔ یہ تعداد اُس وقت ہے جب ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 1083608 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
بروقت اور مناسب علاج کے ساتھ ٹیسٹ کئے جانے ، کووڈ کے مریضوں کا پتہ لگانے اور ان کے علاج و معالجے کی حکمت عملی کے کامیاب نفاذ کی وجہ سے شرح اموات میں لگا تار کمی آئی ہے۔ قومی سطح پر شرح اموات آج گھٹ کر 1.51 فیصد رہ گئی ہے۔
مرکز نے ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شرح اموات کو ایک فیصد سے بھی کم پر لائیں۔ فی الحال 14 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ایک فیصد سے بھی کم شرح اموات کی رپورٹ دے رہی ہیں۔
ہندوستان میں اب تک کووڈ کے 6795103 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ روزانہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے نتیجے میں قومی سطح پر بھی صحت یابی کی شرح میں لگا تار اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اضافہ اب تیزی سے بڑھ کر 89 فیصد (88.81 فیصد) تک آگیا ہے۔
10ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 77 فیصد نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔
کرناٹک نے نئے بہ صحت ہوئے افراد کی تعداد کے لحاظ سے مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہاں 8 ہزار 500 سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اور کیرالہ دونوں ریاستوں میں نئے روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 54044 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 78 فیصد معاملے 10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ مہاراشٹر میں 8 ہزار سے زیادہ نئے کیس درج کئے گئے جب کہ کرناٹک اور کیرالہ میں 6 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 717 اموات درج ہوئیں۔ کووڈ سے ہونے والی اموات کے 82 فیصد نئے معاملوں کی اطلاع 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہوئی ہے۔ کل مہاراشٹر سے 29 فیصد اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں، وہاں 213 افراد کی کووڈ سے موت ہوئی، اس کے بعد کرناٹک میں کووڈ سے 66 افراد کی موت ہوئی۔
*************
( (م ن۔ح ا۔ ق ر
U-6573
(Release ID: 1666358)
Visitor Counter : 214
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam