وزارت خزانہ

بیس (20)ریاستوں کو68825 کروڑروپے متحرک کرنے کی اجازت

Posted On: 13 OCT 2020 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 اکتوبر 2020:  وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے آج 20 ریاستوں کو کھلی مارکیٹ قرضوں کے ذریعہ 68825 کروڑروپے کی اضافی رقم متحرک کرنے کی اجازت دے دی ۔

یہ اضافی قرضے کی اجازت مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار ( جی ایس ڈی پی ) پیداوار کے 0.50 فیصدکی شرح پر ان ریاستوں کو دی ہے، جنہوں نے وزارت  خزانہ کی تجویز کردہ دواختیارات میں سے پہلے اختیار کو چنا ۔ وزارت نے یہ قدم جی ایس ٹی  نفاذ کے بعد ابھرنے والی کمی کو پورا کرنے کے لئے اٹھایا۔

27 اگست 2020 کو منعقدہ جی ایس ٹی کونسل  کی میٹنگ میں ، یہ دواختیارات سامنے رکھے گئے تھے اور اس کے بعد  29 اگست 2020 کو ریاستوں  کو اس سے آگاہ کردیا گیا تھا۔20 ریاستوں نے پہلے اختیار کے لئے ترجیح دی ہے ۔ یہ ریاستیں ہیں: آندھراپردیش ، اروناچل پردیش ، آسام ، بہار ، گو ا ، گجرات  ،ہریانہ،ہماچل پردیش ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، منی پور ، میگھالیہ، میزورم ، ناگالینڈ، اوڈیشہ ، سکم ، تریپورہ ، اترپردیش اور اتراکھنڈ۔8 ریاستوں  کو ابھی اختیار کے بارے میں فیصلہ لینا ہے۔ جن ریاستوں نے پہلے اختیار کو چنا ہے ، ان کو دستیاب سہولیات میں  مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • قرضے کی ایک خصوصی ونڈو ، جسے قرضوں کو  جاری کرکے، محصول میں کمی کی رقم کو ادھار دینے کے لئے وزارت خزانہ تعاون کرے گی۔اس ضمن میں  ریاستی محصول میں، مجموعی کمی کا تخمینہ تقریباََ 1.1 لاکھ کروڑروپے کا لگایا گیا ہے۔
  • ریاستوں کی مجموعی گھریلو پیداوار کے 0.5 فیصد  کی حتمی قسط ادھار لینے کی اجازت ، جو کہ اصلاحی شرط کو ختم کرکے ،کووڈ  وبا کے تناظر میں، حکومت ہند کی  طرف سے 2فیصد  کی اضافی قرضہ لینے کی اجازت کا ایک حصہ ہے۔

17 مئی 2020 کو اخراجات کے محکمے نے ریاستوں کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار کے 2فیصد تک اضافی قرضے کی حد فراہم کی تھی ۔اس 2فیصد کی حد میں سے 0.5 فیصد کی حتمی قسط  کو حکومت ہند کے ذریعہ جاری کردہ 4 اصلاحات میں سے کم سے کم  3 اصلاحات کو لاگو کرنے سے منسلک کردیا گیا۔البتہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے باعث  پید ا ہونے والی کمی کو پورا کرنے کے لئے ان ریاستوں  کے لئے ،جنہوں نے پہلا اختیار چنا ہے ، مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار کے 0.5 فیصدکی آخری قسط حاصل کرنے کے لئے اصلاحا ت کو لاگو کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے ، لہٰذ ا وہ 20 ریاستیں  ، جنہوں نے پہلا اختیار چنا ہے، کھلی منڈی کے قرضوں کے ذریعہ  68825 روپے کی رقم جمع کرنے کے لئے اہل ہوگئے ہیں۔خصوصی قرضہ ونڈو پر علیحدہ سے کارروائی جاری ہے۔

ریاست جاتی تفصیلات درْج ذیل ہیں:

 

 

 

نمبرشمار

ریاست

13.10.2020  کو اضافی قرضے کے لئے دی گئی اجازت

(روپے کروڑمیں)

1

آندھرا پردیش

5,051.00

 

2

اروناچل پردیش

143.00

 

3

آسام

1,869.00

 

4

بہار

3,231.00

 

5

گوا

446.00

 

6

گجرات

8,704.00

 

7

ہریانہ

4,293.00

 

8

ہماچل پردیش

877.00

 

9

کرناٹک

9,018.00

 

10

مدھیہ پردیش

4,746.00

 

11

مہاراشٹر

15,394.00

 

12

منی پور

151.00

 

13

میگھالیہ

194.00

 

14

میزورم

132.00

 

15

ناگالینڈ

157.00

 

16

اوڈیشہ

2,858.00

 

17

سکم

156.00

 

18

تریپورا

297.00

 

19

اترپردیش

9,703.00

 

20

اتراکھنڈ

1,405.00

 

 

میزان

68,825.00

 

             

 

 

 

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

(14-10-2020)

U- 6356



(Release ID: 1664250) Visitor Counter : 232