صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے
مسلسل دوسرے دن سرگرم کیسوں کی تعداد 9 لاکھ سے کم رہی
سرگرم کیس کُل کیسوں کا تقریباً آٹھواں حصہ ہیں
Posted On:
10 OCT 2020 11:18AM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 اکتوبر، بھارت میں سرگرم کیسوں کی تعداد مسلسل کم ہونے کا رجحان جاری ہے۔ مسلسل دوسرے دن سرگرم کیسوں کی تعداد 9 لاکھ سے کم رہی۔
بھارت کے سرگرم کیسوں کی تعداد آج 883185 رہی۔
فی الحال سرگرم کیس ملک کے کُل مثبت کیسوں کا صرف 12.65 فیصد ہیں۔ یہ ملک کے کُل کیسوں کا تقریباً آٹھواں حصہ ہیں۔
صحتیاب ہونے والے کُل کیسوں کی تعداد تقریباً 60 لاکھ (5988822) ہے۔ اس طرح سرگرم کیسوں کے مقابلے میں یہ فرق بڑھتا جارہا ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 82753 مریض شفایاب اور ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ نئے مصدقہ کیسوں کی تعداد 73272 ہے۔ صحتیابی کی قومی شرح بڑھ کر 85.81 فیصد ہوگئی ہے۔
18 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صحتیابی کی شرح قومی اوسط سے بھی زیادہ ہے۔
یہ نتیجہ ہے مرکز کی جامع ٹیسٹنگ، ٹریکنگ، فوری طور پر اسپتال پہنچانے اور علاج کے معیاری پروٹوکول کی پابندی کی جامع حکمت عملی کے تحت ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی متحدہ کارروائی کا۔
دیکھا گیا ہے کہ نئے 76 فیصد کیس 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرتکز ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 17000 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 73272 نئے مصدقہ کیسوں کا پتہ چلا ہے۔
ان میں سے 79 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر سے اب بھی سب سے زیادہ نئے کیسوں یعنی 12000 سے زیادہ کیسوں کا پتہ چلا ہے جس کے بعد 11000 کیسوں کے ساتھ کرناٹک دوسرے نمبر پر ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 926 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے تقریباً 82 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
32 فیصد سے زیادہ نئی اموات کی اطلاع مہاراشٹر سے ملی ہے(302 اموات)۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6258
(Release ID: 1663437)
Visitor Counter : 131
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam