صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ایک اہم سنگ میل طے کیا


زیر علاج مریضوں کی تعداد لگاتار پچھلے دو ہفتے سے 10 لاکھ سے بھی کم ہے

Posted On: 05 OCT 2020 11:10AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05 اکتوبر ،2020   /بھارت نے ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے ۔ پچھلے 14 دن سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے کم برقرار ہے۔

پچھلے دو ہفتوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے کم ہے۔

مرکز کے قیادت والی جانچ ، مریضوں کا پتہ لگانے اور علاج کی ٹکنالوجی کی مرکزی قیادت والی حکمت عملی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں نے اپنائی ہے۔ یہ حکمت عملی پورے سرکاری طریقۂ کار کے طور پر اپنائی گئی ہے۔   تیزی سے کی جانے والی جانچ اور ملک بھر میں جانچ کی سہولت کی دستیابی نیز مریضوں کا جلد پتہ لگانے کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مرکز نے علاج کا معیاری پروٹو کول جاری کیا ہے، جس سے  علاج کے معیار کی یقین دہانی ہوئی ہے  اور مختلف اسپتالوں، صحت مراکز میں خواہ وہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ علاج یقینی بنایا گیا ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں 76737 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 74442 ہو گئی ہے۔  نئے صحت یاب مریضوں کی تعداد حال ہی میں سامنے آئے نئے مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

 بھارت میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد آج  5586703 ہے۔

ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی اس اونچی تعداد وجہ سے قومی سطح پر صحتیابی کی شرح میں اضافہ برقرار ہے جو  ملک میں صحتیابی کی شرح  فی الحال 84.34 فیصد ہے۔

نئے 75 فیصد جو نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں وہ 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں ہے۔ صرف مہاراشٹر میں 15000 سے زیادہ نئے صحتیاب مریض ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک اور آندھرا پردیش کا نمبر ہے جہاں 7-7 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 934727 ہے ۔ آج تک زیر علاج مریضوں کی تعداد محض 14.11 فیصد ہے ۔  اور اس میں لگاتار کمی آرہی ہے۔

10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر علاج مریضوں کا فیصد 77 ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 74442 بتائی گئی ہے۔

10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے مریضوں کی شرح 78 فیصد ہے۔ نئے کیسوں میں سے مہاراشٹر میں 12000 سے زیادہ کیس بتائے جاتے ہیں جبکہ کرناٹک میں 10 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹے میں 903 اموات کا پتہ لگا ہے ۔ 82 فیصد نئی اموات کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

کل 36 فیصد اموات  مہاراشٹر میں بتائی جاتی ہے۔  یہاں 326 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ کرناٹک میں 67 اموات ہوئی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6102

 

 


(Release ID: 1661932) Visitor Counter : 220