وزیراعظم کا دفتر

آئی سی سی آر اور یوپی آئی ڈی کے ذریعے منعقدہ ویبینار میں ہندوستانی ٹیکسٹائل کی روایات سے متعلق وزیراعظم کے پیغام کا متن

Posted On: 03 OCT 2020 7:29PM by PIB Delhi

نمستے! ٹیکسٹائل سے متعلق اس گفتگو میں شامل ہونے پر مجھے بیحد خوشی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ مختلف ممالک کے لوگ یہاں شرکت کرتے ہیں۔ ثقافتی تعلقات سے متعلق ہندوستانی کونسل (آئی سی سی آر) اور اترپردیش انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن  نے سب کو ساتھ لانے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ آپ نے ایک بیحد اہم موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ ‘‘بنائی کے تعلقات: ٹیکسٹائل کی روایات۔ دوستو، ٹیکسٹائل کے شعبے کا ساتھ ہمارا رابطہ صدیوں پرانا ہے۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں آپ ہماری تاریخ، تنوع اور بے پناہ مواقع دیکھ سکتے ہیں۔

دوستو، ہندوستان میں ٹیکسٹائل کی روایات کافی پرانی ہے۔ ہم ان اوّلین لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے کتائی، بنائی اور سوت کو رنگنے کا کام کیا، فطری طور سے رنگین سوت کی ہندوستان میں ایک طویل اور شاندار تاریخ ہے۔ ریشم کے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے۔ دوستو، ہمارے ٹیکسٹائل میں تنوع، ہماری ثقافت کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر ریاست میں جائیے، ہر گاؤں میں جائیے، محتلف برادریوں میں جائیے وہاں آپ کو ٹیکسٹائل کی روایات کے بارے میں کچھ منفرد نظر آئیگا۔ اگر آندھرا پردیش کے پاس کالمکاری ہے تو موگا ریشم آسام کا افتخار ہے۔ کشمیر پشمینہ کا گھر ہے، پھلکاری پنجاب کی ثقافت کے فخر میں اضافہ کرتی ہے۔ اگر گجرات پٹولا کیلئے مشہور ہے تو بنارس  اپنی ساڑیوں کیلئے مشہور ہے۔ مدھیہ پردیش میں چندیری فیبرک ہے تو اڈیشہ میں شاندار سنبھل پوری فیبرک ہے۔ میں نے صرف چند چیزوں کا نام لیا ہے اور بھی بہت سارے نام ہیں۔ میں آپ کی توجہ ہماری قبائلی برادریوں کی مالامال ٹیکسٹائل روایات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔  ہندوستان کی تمام ٹیکسٹائل روایات میں رنگ ہے، ارتعاش ہے، تفصیل کے لئے  آنکھ ہے۔

دوستو،ٹیکسٹائل کے شعبے نے ہمیشہ مواقع پیدا کیا ہے۔ مقامی  طور پر ٹیکسٹائل کا شعبہ ہندوستان میں سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والے شعبوں میں شامل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ٹیکسٹائل نے دنیا کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات استوار کرنے میں ہماری مدد کی ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستانی ٹیکسٹائل کی عالمی سطح پر بہت زیادہ قیمت ہے۔ ٹیکسٹائل کو رسم ورواج، دستکاری، مصنوعات اور دیگر ثقافتوں کی تکنیکوں سے بھی تقویت حاصل ہوئی ہے۔

دوستو، یہ پروگرام گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات کے تناظر میں منعقد کیا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی نے ٹیکسٹائل کے شعبے اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے درمیان ایک قریبی رابطہ دیکھا۔ انہوں نے سادہ چرخا کو ہندوستان کی تحریک آزادی کی ایک اہم علامت میں تبدیل کردیا۔ چرخہ نے ایک قوم کی حیثیت سے ہمیں اکٹھا کیا۔

دوستو، آج ہم ٹیکسٹائل کو ایک کلیدی سیکٹر کے طور پر دیکھتے ہیں جو ہمیں آتم نربھر بھارت یا خودکفیل ہندوستان  بنانے میں ہماری مدد کریگا۔ ہماری حکومت خصوصی طور سے ہنر مندیوں کے فروغ، مالی تعاون پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ٹیکسٹائل کے سیکٹر کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ رہی ہے۔ ہم اپنے بنکروں کو عالمی معیار کی مصنوعات بنانے کیلئے مسلسل تعاون کررہے ہیں۔  اس کے لئے ہم عالمی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طریقہ کار کو جاننا چاہتے ہیں۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا ہمارے بہترین طریقہ کار کو جانیں، یہی وجہ ہے کہ آج یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ گیارہ ملکوں نے آج کی بات چیت میں حصہ لیا ہے۔ افکار وخیالات کا تبادلہ اور بہترین طریقوں کا تبادلہ باہمی تعاون کیلئے نئی راہیں پیداکریگا۔

دوستو، دنیا بھر میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت سی خواتین کو ملازمت حاصل ہے۔ اس طرح ایک متحرک ٹیکسٹائل کا شعبہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو مزید مستحکم کریگا۔ دوستو، چیلنج کےدور میں اپنے مستقبل کیلئے ہمیں تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری ٹیکسٹائل روایات نے مستحکم نظریات اور اصولوں کو پیش کیا ہے۔ ان میں شامل ہیں: تنوع اور موافقت ، خود انحصاری، مہارت اور جدت طرازی۔ یہ اصول و نظریات اب اور بھی معنویت کے حامل بن چکے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ آج کے ویبینار جیسے پروگراموں سے ان افکار وخیالات کو مزید تقویت فراہم کرنے میں تعاون ملے گا۔ میں یہ بھی امید کرتا ہوں  کہ اس سے ایک مزید متحرک ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے تعاون حاصل ہوگا۔ میں آئی سی سی آر ، یوپی آئی ڈی اور تمام شرکاء کو اس کوشش کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6069



(Release ID: 1661510) Visitor Counter : 158