صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 کی تازہ ترین صورتحال
75 فیصد نئے تصدیق شدہ معاملات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پائے گئے ہیں
Posted On:
24 SEP 2020 1:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 ستمبر ، 2020 / لگاتار چھٹے روز نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد نئے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے کم ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 86508 نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے ۔ 75 فیصد نئے تصدیق شدہ معاملات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پائے گئے ہیں ۔
مہاراشٹر اب بھی سر فہرست ہے ۔ وہاں پر نئے معاملات کی تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اس کے بعد آندھرا پردیش اور کرناٹک کا نمبر ہے جہاں پر باالترتیب 7 ہزار اور 6 ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1129 اموات درج کرائی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کی وجہ سے ہونے والی اموات کا 83 فیصد معاملے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں ۔
مہاراشٹر میں 479 اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ اتر پردیش اور پنجاب میں باالترتیب 87 اور 64 اموات درج کرائی گئی ہیں ۔
بھارت نے ملک بھر میں اپنے جانچ کے بنیادی ڈھانچے میں کافی اضافہ کیا ہے ۔ اس وقت 1810 لیب ہیں جن میں 1082 سرکاری اور 728 پرائیویٹ لیب شامل ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1156569 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔ اب تک کیے جانے والے ٹیسٹ کی کل تعداد 6.74 کروڑ سے متجاوز ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔م ت
5815
(Release ID: 1658661)
Visitor Counter : 191
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam