وزارت دفاع

وزیر دفاع نے ایرو انڈیا 21 کی ویب سائٹ لانچ کی، ایشیا کے سب سے بڑے ایروشو کے لئے اسپیس بکنگ کھلی

Posted On: 11 SEP 2020 1:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11 /ستمبر 2020 ۔ ایرو انڈیا – 21 کا تیرہواں ایڈیشن 3 سے 7 فروری 2021 تک بنگلورو، کرناٹک کے ایئرفورس اسٹیشن، ایلاانکا میں منعقد کیا جائے گا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایرو انڈیا 2021 کی ویب سائٹ https://aeroindia.gov.in لانچ کی۔ اس ویب سائٹ پر اسپیس بکنگ کی جاسکتی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC6ODE3.JPG

ایرو انڈیا 2021 ویب سائٹ ایشیا کے سب سے بڑے ایروشو کے لئے ایک رابطے سے مبرا آن لائن انٹرفیس ہوگی اور ایگزیبیٹروں اور ناظرین دونوں کے لئے ہی اس انعقاد سے متعلق سبھی آن لائن خدمات کی یہ میزبانی کرے گی۔ اس کے علاوہ وزارت دفاع کی حالیہ پالیسیوں اور اقدامات کے سلسلے میں اطلاعاتی مواد کے ساتھ ساتھ دیسی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے پروڈکٹ پروفائل کے بارے میں بھی معلومات دستیاب ہوں گی۔ وزیر دفاع نے اس انعقاد کی کامیابی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

نمائش کار اپنی ضرورت کے مطابق پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر آن لائن رجسٹریشن اور بکنگ کرسکیں گے اور ایرو انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن سبھی پیمنٹ کرسکیں گے۔ نمائش کار 31 اگست 2020 سے قبل ویب سائٹ پر جگہ بک کرکے ابتدائی رعایت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

بزنس اور دیگر وزیٹرس 3 سے 7 فروری 2021 تک یہ شو دیکھنے کے لئے اس ویب سائٹ پر آن لائن اپنے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ اپنی اشاعتوں کو شائع کرنے کا خواہش مند میڈیا اور میڈیا اہلکار بھی اس انعقاد کی کوریج کے لئے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔ اس ویب سائٹ میں سوالات کے جوابات اور فیڈ بیک میکانزم کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں نمائش کار اور وزیٹرس اپنے سوالات اور کمنٹ بھیج سکیں گے۔ محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صحت سے متعلق پروٹوکول بھی نافذ کیا جائے گا۔

یہ ویب سائٹ انٹر ایکٹیو ہوگی اور اس کا مقصد اس شو میں پہلی بار کانٹیکٹ لیس ایکسپیرینس دستیاب کرانا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے اپنے سفر کے دوران اپنی دو فریقی گفتگو میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا -21 شو کا ذکر کرتے ہوئے روس اور وسط ایشیائی جمہوریاؤں کے ملکوں کے وزرائے دفاع اور صنعتی وفود کو اس شو میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا۔

ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب راج کمار اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2JTRA.JPG

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5287

 



(Release ID: 1653490) Visitor Counter : 148