صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیسٹ کے سلسلے میں بھارت لگاتار نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے
پچھلے 24 گھنٹے میں 11 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گیے
Posted On:
09 SEP 2020 1:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 ستمبر ، 2020 / بھارت نے ایک ہی دن میں اب تک کے سب سے زیادہ تقریباً 75 ہزار مریضوں کو صحتیاب کیا ہے اور وہ ٹیسٹنگ کے سلسلے میں بھی ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 11 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کووڈ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
بھارت ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جن میں روزانہ بہت بڑی تعداد میں ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ ٹیسٹ کرنے کی روزانہ صلاحیت گیارہ لاکھ سے بھی آگے جا چکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں گیارہ لاکھ 54 ہزار 549 ٹیسٹ کیے گیے اور بھارت نے تشخیص سے متعلق قومی صلاحیت کو بھی مزید مستحکم بنایا ہے۔
کامیابی کے ساتھ اجتماعی ٹیسٹ کی تعداد 5 کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے (5,18,04,677)
ملک گیر سطح پر زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ کے ذریعے بروقت تشخیص سے متاثرہ مریضوں کو الگ تھلگ کرنے اور استپتال میں داخل کرنے کا موقع ملا ہے جس سے ان کے مناسب علاج کے پیشگی انتظامات ہو سکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں شرح اموات میں کمی آئی ہے ( جوآج 1 اعشاریہ چھ نو فیصد ہے) اور کووڈ مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
جنوری 2020 میں پنے میں محض ایک ٹیسٹنگ لیب تھی جبکہ آج ملک میں 1678 لیبس ہیں۔ جن میں سرکاری شعبے کی 1040 اور پرائیویٹ شعبے کی 638 لیبس ہیں۔
کووڈ - 19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات آن لائن اس پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva
کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075 کووڈ – 19 کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔09۔09
U – 5222
(Release ID: 1652880)
Visitor Counter : 205
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu