وزارت خزانہ

پردھان منتری غریب کلیان پیکج کی  اب تک کی پیش رفت


پی ایم جی کے وائی کے تحت 42 کروڑ  سے زیادہ غریب لوگو ں نے 68 ہزار 820  کروڑ  روپے کی مالی مدد حاصل کی

Posted On: 08 SEP 2020 1:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08ستمبر: ایک 70 ہزار کروڑ  روپے  کے  پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی)  کے حصے کے طور پر حکومت نے خواتین ،   غریب معمر افراد اور کسانوں کے لئے مفت اناج  اور نقد رقم  کا اعلان کیا تھا۔ پیکج پر  تیزی سے کیا جانے  والے عمل درآمد پر مرکز اور ریاستی سرکاریں لگا تار قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت  تقریبا  42 کروڑ  غریب لوگوں کو ، 68 ہزار 820 کروڑ روپے کی مالی مدد مل چکی ہے۔

  • پی ایم کسان کی پہلی  قسط کی 17 ہزار 891 کروڑ روپے کی پہلے مرحلے کی رقم 8.94 کروڑ مستفدین کو حاصل ہوئی۔
  • پہلی قسط کے طور پر 20.65 کروڑ (100 فیصد)  خاتون جن دھن کھاتے داروں کو  10 ہزار 325 کروڑ روپے کے قرضے دئے گئے، دوسری  قسط کے طور پر 20.63 کروڑ  (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 315 کروڑ روپے  کے قرضے دیئے گئے، تیسری قسط کے طور پر 20.62 کروڑ  (100 فیصد) خاتون  جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 312 کروڑ روپے کے قرض دئے گئے۔
  • مجموعی طور پر 2 ہزار 814  اعشاریہ پانچ کروڑ روپے  تقریبا 2.81 کروڑ معمر  افراد ، بیواؤں اور معذور افراد کو،  دو قسطوں میں ادا کئے گئے۔ سبھی   2.81 کروڑ مستفدین کو  فائدے کی یہ منتقلی  دو قسطوں میں کی گئی۔
  • بلڈنگ اور تعمیرات  کی سرگرمیوں  سے وابستہ  1.82 کروڑ کارکنوں کو  4 ہزار 987 اعشاریہ ایک آٹھ کروڑ روپے کی مالی  مدد دی گئی۔

پردھان منتری غریب  کلیان ان یوجنا کے تحت اپریل 2020  میں 37.52  ایل ایم ٹی اناج  75.04  کروڑ  مستفیدین کو دیا گیا۔ مئی 2020  میں 37.46  ایل ایم ٹی اناج  74.92 کروڑ  مستفدین کو دیا گیا، اور جون 2020  میں 36.62  ایل ایم ٹی اناج  73.24 کروڑ  مستفدین کو  دیا گیا اس اسکیم کی توسیع  نومبر تک  5 مہینے کے لئے کردی گئی۔ اس کے بعد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ابھی تک  98.31 ایل  ایم ٹی اناج  اٹھایا ہے، جولائی 2020  میں 36.09  ایل ایم ٹی اناج  72.18 کروڑ مستفدین کو دیا گیا۔ اگست  2020  میں  30.22 ایل ایم ٹی اناج  60.44 کروڑ مستفدین کو دیا گیا اور ستمبر 2020  میں 1.92  ایل ایم ٹی اناج   7 ستمبر 2020  کو  3.84 کروڑ  مستفدین کو دیا گیا۔

آتم نربھر بھارت کے تحت، حکومت نے  مائیگرینٹ  ورکروں کو  دو مہینے تک  مفت اناج  اور  چنا دستیاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستوں کی طرف سے مائیگرینٹ کارکنوں کی  بتائی  گئی  اندازا  تعداد  تقریبا 2.8 کروڑ ہے۔ اگست  تک کی ، تقسیم کی مدت کے دوران  2.67 ایل ایم ٹی اناج ، 5.32 کروڑ کارکنوں کو دیا جاچکا ہے۔ اس طرح فی  ماہ  اوسطا تقریبا 2.66 کروڑ مستفدین  کو  یہ سہولت فراہم کی گئی، جو کارکنوں کی  اندازا تعداد  کا تقریبا 85 فیصد حصہ ہے ۔ اسی طرح آتم نربھر بھارت کے تحت چنے کی کل  مقدار ، جو1.64 کروڑ  مائیگرینٹ گھرانوں کو دی گئی، وہ  16 ہزار 417 میٹرک ٹن ہے، جو   فی  ماہ اوسطا 42 لاکھ گھر ہیں۔

  • پردھان منتری اجوولا یوجنا  (پی ایم یو وائی) اسکیم  کے تحت  8.52 کروڑ سلینڈرز  بک کرائے گئے تھے، جو  اپریل اور مئی 2020  کے لئے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ جون 2020 کے لئے  3.27 کروڑ پی ایم یو وائی مفت  سلینڈر مستفدین کو دئے گئے۔ جولائی 2020  کے لئے ایک اعشاریہ صفر پانچ کروڑ، اگست 2020  کے لئے  0.89 کروڑ اور  ستمبر 2020 کے لئے 0.15 کروڑ  سلینڈر دئے گئے۔
  • ای پی ایف او کے  36.05 لاکھ ارکان کو  ای پی ایف او  کھاتے سے  نان ریفنڈیبل پیشگی رقم ، آن لائن  نکالنے کے فوائد  حاصل ہوچکے ہیں، جن کی کل رقم 9 ہزار 543 کروڑ روپے ہے۔
  • ایم این ای آر جی اے: روزانہ اجرت کی اضافہ شدہ شرح  یکم اپریل 2020 سے لاگو ہوگی۔ رواں مالی سال میں 195 اعشاریہ  دو ایک کروڑ دن کے موقع  پیدا کئے گئے ۔ مزید یہ کہ  ریاستوں کو 59 ہزار 618 کروڑ روپے جاری کئے گئے تاکہ اجرتوں اور سامان دونوں کے زیر  التوا بقایا جات کی ادائیگی کی جاسکے۔
  • معدنیات کے ضلع فنڈ (ڈی ایم ایف) کے تحت ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ ان  رقوم کا 30  فیصد حصہ  خرچ کریں، جو  3 ہزار 787 کروڑ روپے ہے،  اور ابھی تک  343 اعشاریہ  چھ چھ کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

***************

 ( م ن  ۔ا س۔  ق ر)

81U-51



(Release ID: 1652263) Visitor Counter : 257