بھارتی چناؤ کمیشن

مختلف ریاستوںمیں ہونے والے ضمنی انتخابات کا انعقاد

Posted On: 04 SEP 2020 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 ستمبر 2020 – آج انتخابی کمیشن کی ایک میٹنگ  ہوئی ،جس میں مختلف ریاستوںمیں ہونےوالے ضمنی انتخابات منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس وقت اسمبلی نیز پارلیمانی حلقوں میں65 خالی سیٹیں ہیں،جن میں سے مختلف ریاستوں کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوںمیں 64 سیٹیں جبکہ ایک سیٹ پارلیمانی حلقے کی شامل   ہے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریاستوںمیں سے بہت سی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکٹورل افسروں کی طرف سے پیش کردہ  رپورٹوں اور دوسری معلومات کا جائزہ لیا جن میں انہوں نے  کچھ مقامات پر غیرمعمولی بھاری بارش اور وبا جیسی دیگر رکاوٹوں جیسے بہت سے عناصر کے تناظر میں  اپنی ریاستوں میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کی بات کہی ہے۔

اس بات پر غور کرتے ہوئے  کہ بہار کے اسمبلی کے عام انتخابات بھی ہونے ہیں اور انہیں  29  نومبر 2020 سے قبل مکمل کرنا ہی ہے ، الیکشن کمیشن نے تمام 65 ضمنی انتخابات اور بہار کے عام اسمبلی انتخابات تقریباََ اسی وقت منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان سب انتخابات کو ایک ساتھ کرانےکے اہم عناصر میں سے ایک ،سی اے پی ایف  نیز دیگر امن وقانون کی برقراری کی  فورسزکی نقل وحرکت اور متعلقہ رسداتی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے میں آسانی  ہے ۔

الیکشن کمیشن بہار اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ان ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی  مناسب وقت پر کرے گا۔

 

********

  م ن۔ اع۔رم

U- 50


(Release ID: 1651270) Visitor Counter : 154