صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے ایک دن میں سب سے زیادہ صحتیابی کی ایک اور چوٹی کو سر کیا ہے
پچھلے 24 گھنٹے میں 68584مریض صحتیاب ہوئے
26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے صحتیابی کی 70 فیصد سے زیادہ شرح کی رپورٹ دی
Posted On:
03 SEP 2020 3:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 ستمبر ، 2020 / پچھلے 24 گھنٹے کے دوران بھارت نے ایک دن میں 11.7 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی کامیابی حاصل کی۔ اس طرح اُس نے کامیابی کی ایک اور چوٹی سر کی ہے۔
بھارت نے ایک دن میں سب سے زیادہ صحتیابی کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ کووڈ – 19 کے 68584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے کے دوران انہیں چھٹی دی جا چکی ہے۔ اس طرح صحتیاب مریضوں کی کل تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریباً 30 لاکھ (2970492) ہو گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ – 19 کے مریضوں کی بھارت کی صحتیابی کی شرح 77 فیصد (77.09 فیصد) ہو گئی ہے۔ صحتیاب مریضوں کی تعداد ، زیر علاج مریضوں کی تعداد (815538) ہو گئی ہے جو 21.5 لاکھ سے زیادہ ہے۔
صحتیاب مریضوں کی تعداد ابھی تک زیر علاج مریضوں کی تعداد سے 3.6 گنا زیادہ ہے۔ صحتیاب مریضوں کی اس زیادہ تعداد کی وجہ سے اس بات کی یقین دہانی ہو گئی ہے کہ ملک میں مریضوں کی اصل تعداد یعنی زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور فی الحال یہ کل متاثرہ مریضوں کی محض 21.16 فیصد ہے۔
اسپتالوں میں موثر کلینیکل علاج ، گھر میں زیر نگرانی آئی سو لیشن ، نان انویٹیو آکسیجن کے استعمال مریضوں کو جلد لانے لے جانے کے لیے ایمبولینس کی بہتر خدمات ،بروقت علاج ، کووڈ – 19 کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی کلینیکل بندوبست سے متعلق ہنرمندی کو لگاتار بہتر بنائے جانے سے مریضوں کے بلا رکاوٹ اور موثر بندوبست کی شکل میں نتیجہ نکلا ہے۔
ان اقدامات سے یقین دہانی ہوئی ہے کہ بھارت کی شرح اموات عالمی اوسط (3.3 فیصد) سے کم برقرار ہے۔ اس میں ہر روز کمی آرہی ہے اور آج یہ 1.7 فیصد ہے۔
کووڈ - 19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات آن لائن اس پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva
کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075 کووڈ – 19 کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5059
(Release ID: 1651127)
Visitor Counter : 231
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu