کابینہ
کابینہ نے علم ارضیات اور معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کے لئے ہندوستان اور فن لینڈ کے مابین مفاہمت نامہ کو منظوری دی
Posted On:
02 SEP 2020 4:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی 02ستمبر :
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے جیولوجیکل سروے آف انڈیا ، وزارت کانکنی ، حکومت ہند اور جیولوجیکل سروے آف فن لینڈ (جیولوجین تتکی مسکیسکس)، وزارت روزگار اور معیشت، حکومت فن لینڈ کے مابین علم ارضیات اور معدنی وسائل کے شعبے میں امداد باہمی کے لئے مفاہمت نامہ کو منظوری دے دی ہے۔
یہ مفاہمت نامہ علم ارضیات ، تربیت ، معدنی پیشین گوئی اور مناسب تجزیہ ، 3 / 4 ڈی ماڈلنگ ، زلزلہ اور دیگر جیو فزیکل سروے کے شعبے میں دونوں تنظیموں کے مابین سائنسی روابط کو مضبوط بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس مفاہمت نامہ کا مقصد باہمی معاشی ، معاشرتی اور ماحولیاتی فائدہ کے لئے شریک افراد کے مابین علم ارضیات اور معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک فریم ورک اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اور علم ارضیات اور معدنی وسائل کے شعبوں میں دریافت اور کان کنی کو فروغ دینے کے لئے جیولوجیکل اعداد و شمار کے بندوبست اور معلومات کی ترسیل کے تجربات شیئر کرنے ہیں۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) حکومت ہند کی ایک اہم جیو۔ سائنسی تنظیم ہے جو قومی جیو سائنٹیفک معلومات کو مسلسل اپڈیٹ کرنے اور معدنی وسائل کا اندازہ کرنے کے معاملہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیم ہے۔ یہ مقاصد زمینی سروے ، ہوائی اور سمندری سروے ، معدنی امکانات اورتحقیقات ، کثیر موضوعاتی جیو سائنٹفک ، جیو ٹیکنیکل ، جیو ماحولیاتی اور قدرتی خطرات کے مطالعے ، گلیشیولوجی ، سیسموٹیکٹونک مطالعہ اور بنیادی تحقیق کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔
فن لینڈ کے جیولوجیکل سروے محکمہ کو کثیر جہتی اعداد و شمار کے انضمام اور تجزیہ میں مہارت حاصل ہے جس میں معدنی پیشین گوئی ، خطرات کی روک تھام، ماحولیاتی اثرات کا اندازہ لگانے اور معاشرتی و اقتصادی اہمیت کے حامل دیگر شعبوں کے لئے 3 / 4 ڈی ماڈلنگ پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اسے جی آئی ایس پر مبنی ماڈلنگ کا کم سے کم علم رکھنے والے صارفین کے ذریعہ استعمال کئے جا سکنے والے فیصلہ سپورٹ سسٹم تیار کرنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 5028
(Release ID: 1650851)
Visitor Counter : 210
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam