وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کہا کہ مشن کرم یوگی حکومت میں انسانی وسائل کے بندوبست میں بنیادی بہتری لائے گا


انہوں نے کہا کہ  آئی جی او ٹی پلیٹ فارم  رول پر ایچ آر بندوبست  اور مسلسل آموزش میں  منتقلی کے لئے معاون ہوگا

Posted On: 02 SEP 2020 7:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2  ستمبر 2020،   ٹوئٹس کے ایک سلسلے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ  سول سروسز کے لئے  صلاحیت سازی کا قومی پروگرام مشن کرم یوگی حکومت میں انسانی وسائل کے بندوبست کے طریقوں میں  بنیادی بہتری لائے گا۔یہ سول سروینٹس کی  صلاحیت میں اضافے  کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرے گا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’  آئی جی او ٹی پلیٹ فارم  رول پر مبنی ایچ آر بندوبست  اور مسلسل آموزش میں  منتقلی کے لئے معاون ہوگا مشن کرم یوگی  کا مقصد  سول سروینٹس کو شفافیت اور ٹکنالوجی کے ذریعہ مزید تخلیقی، تعمیر اور اختراعی صلاحیت والا  بناکر انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنا ہ‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5040

                          



(Release ID: 1650815) Visitor Counter : 195