صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے پچھلے 24 گھنٹے میں 65081 ریکوری (صحت یاب ہونے کی شرح) درج کی، جبکہ 69921 نئے معاملے درج کیے گیے


پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 819 اموت کی اطلاع کی گئی

Posted On: 01 SEP 2020 1:43PM by PIB Delhi

پچھلے 5 دنوں سے ہر دن 60 ہزار سے زیادہ ریکوری (صحتیابی) کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کے پچھلے 24 گھنٹے میں 65081 ریکوری درج کی۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ 2839882 ہوگئی ہے، جس سے کووڈ انیس مریضوں کے بیچ ریکوری صرح اور زیادہ بڑھ کر 77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صحت یاب ہوچکے مریضوں کی تعداد زیر علاج مریضوں کے معاملوں کے مقابلے میں 3.61 گناہ زیادہ ہوگئی ہے۔ بھارت میں زیر علاج مریضوں کی جو آج کی تاریخ میں 785996 ہے کے مقابلے میں صحت یاب ہوچکے لوگوں کی تعداد 20.53 لاکھ سے زیادہ ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں جولائی کے پہے ہفتے کے مقابلے میں اگست 2020 کے آحری ہفتے میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014IKI.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں میں پانچ ریاستوں نے ملک  میں نئے معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں۔ مہاراشٹر (11852)، آندھرا پردیش (10004)، کرناٹک (6495)، تمل ناڈو (5956) اور اترپردیش (4782)۔کل ملا کر ان ریاستوں کا تعاون پچھلے 24 گھنٹے میں بڑھے مصدقہ معاملوں میں 56 فیصد رہا ہے۔

ان ریاستوں نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے اور اسپتال سے ڈسچارج (چھٹی) ہونے کے معاملے میں بھی سب سے زیادہ تعداد کی رپورٹ درج کی ہے، جو اجتاعی طور سے 65081 لوگوں کی قومی تعداد کی 58.40 فیصد ہے، جہاں مہاراشٹر نے 1158 مریضوں کی ریکوری درج کی ہے۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک نے بالترتیب 8772 اور 7238 مریضوں کی ریکوری درج کی ہے۔ اس کے بعد 6008 تعداد کے ساتھ تمل ناڈو کا مقام آتا ہے، جبکہ اترپردیش نے 4597 کووڈ مریضوں کی ریکوری درج کی ہے۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PPAM.jpg

 پچھلے 24 گھنٹوں میں 536 اموات کی مجموعی تعداد کے ساتھ مذکورہ پانچوں ریاستوں کی حصہ داری ایک ساتھ ملا کر کل قومی تعداد (819) میں 65.4 فیصد ہے۔ مہاراشٹر نے 184 اموات درج کرائیں، جبکہ کرناٹک نے 113، مل ناڈو نے 91 ، آندھرا پردیش نے 85 اور اترپردیش  نے 63 اموات درج کرائیں۔

کووڈ انیس سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزریز سے متعلق تمام مصدقہ اور جدید معلومات کے لئے برائے مہربانی مستقل طور پر ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in اور @MoHFW_INDIAپر وزٹ کریں۔

کووڈ انیس سے متعلق تکنیکی سوالات ٹیکنیکل کوپری covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیج سکتے ہیں۔

کووڈ انیس سے متعلق کسی بھی سوال کی صورت میں برائے مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر 1075 یا +91-11-23978046 پر کال کرسکتے ہیں۔

کووڈ انیس سے متعلق ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فہرست بھی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر دستیاب ہے۔

.............................

 

 م ن، ح ا، ع ر

01-09-2020

U-5002



(Release ID: 1650560) Visitor Counter : 228