امور داخلہ کی وزارت
سابق صدر پرنب مکھرجی کی یاد میں سات دن کا سرکاری سوگ منایا جائے گا
Posted On:
31 AUG 2020 7:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 اگست 2020، آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل نئی دہلی میں سابق صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر حکومت ہند نے گہرے غم اعلان کیا ہے۔
آنجہانی معزز شخصیت کے احترام میں بھارت بھر میں 31 اگست 2020 سے 6 ستمبر 2020 (دونوں دن شامل ہیں)تک سات دن کا سرکاری سوگ منایا جائے گا۔ سرکاری سوگ کی مدت کے دوران بھارت بھر میں تمام عمارتوں پر، جہاں کہیں قومی پرچم مستقل طور پر لہرایا جاتا ہے، وہاں قومی پرچم سرنگوں ہے گا اور کسی سرکاری تفریحی پروگرام کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
سرکاری طور پرادا کی جانے والی ان کی آخری رسوم کی تاریخ ، وقت اور مقام کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4966
(Release ID: 1650166)
Visitor Counter : 224
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada