صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے یومیہ اوسطاً 8 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کے ساتھ کووڈ – 19 کے ٹسٹ میں تیزی سے اضافہ کیا ہے
اب فی دس لاکھ ٹسٹ کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے
Posted On:
26 AUG 2020 2:26PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 اگست / بھارت میں عالمی وباء سے نمٹنے کی حکمتِ عملی میں وقت پر اور تیزی کے ساتھ ٹسٹنگ کے ذریعے کووڈ – 19 انفیکشن کی جلد نشاندہی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ مرکز کی پالیسی " ٹسٹ کرنا - پتہ لگانا – علاج کرنا " پر عمل کرتے ہوئے ریاست / یو ٹی کی حکومتوں کے اشتراک نے بھارت کو ٹسٹ کرنے کے اپنے بنیادی ڈھانچے میں مسلسل اضافے میں مدد کی ہے تاکہ یہ 10 لاکھ ٹسٹ یومیہ تک پہنچ سکے ۔
7 دن کے ٹسٹ یومیہ کی تعداد کا اوسط مرکزی اور ریاستی / یو ٹی حکومتوں کی مسلسل اور مربوط کوششوں کو اجاگر کرتا ہے ۔ اب تک ٹسٹ کی مجموعی تعداد 37651512 تک پہنچ گئی ہے ، جب کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 823992 ٹسٹ کئے گئے ہیں ۔ مستقل طور پر اتنی بڑی تعداد میں ٹسٹ سے جلد تشخیص میں مدد ملتی ہے ۔ جلد تشخیص کی وجہ سے متاثرہ کو الگ تھلگ کرنے یا انہیں اسپتال میں داخل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ اس کے نتیجے میں شرح اموات کم ہوتی ہے ۔
ملک بھر میں تشخیص کے لئے لیبس کا بڑا نیٹ ورک اور آسانی سے ٹسٹ کی سہولت نے تشخیص میں قابلِ قدر اضافہ کیا ہے ۔ اس کامیابی کے ساتھ ٹسٹ فی ملین ( فی دس لاکھ ) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 27284 تک پہنچ گئے ہیں اور اس میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ۔
ٹسٹ کرنے والے لیبس کے نیٹ ورک میں اضافے سے ملک بھر میں ٹسٹ کی سہولیات مستحکم ہوئی ہیں ۔ آج سرکاری سیکٹر کی 992 لیبس اور پرائیویٹ سیکٹر کی 548 لیبس کے ساتھ ، لیبس کی کل تعداد 1540 ہو گئی ہے ۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :
- ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 790 ( سرکاری : 460 + پرائیویٹ : 330 )
- ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 632 ( ( سرکاری : 498 + پرائیویٹ : 134 )
- سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 118 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 84 )
کووڈ - 19 سے متعلق تکنیکی امور ، رہنما خطوط اور مشاورت کے بارے میں تمام مصدقہ جانکاری اور تازہ معلومات کے لئے https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو ای میل technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔
ریاستوں / یو ٹی کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4824
(Release ID: 1648858)
Visitor Counter : 184
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam