وزارت خزانہ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 74ویں یوم آزادی کی تقریر میں آتم نربھر بھارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی


قومی بنیادی ڈھانچہ جاتی پائپ لائن پروجیکٹ ملک کو کووڈ-19 کے اثرات سے باہر نکالنے میں اہم رول ادا کرے گا: وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا ’’میک اِن انڈیا‘‘ کے ساتھ ’’میک فار ورلڈ‘‘ ہونا چاہئے

Posted On: 15 AUG 2020 3:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/اگست 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر آج لال قلعہ پر ترنگا لہرایا۔ لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کووڈ-19 کی وبا کے بندوبست سے لے کر آتم نربھر بھارت مہم کے تحت گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی تدابیر، متوسط طبقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معیشت میں نئی جان ڈالنے کے لئے کئے گئے اقدامات جیسے مختلف امور کا تذکرہ کیا۔

وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ضرورت پڑنے پر بھارتیوں کو مکمل حمایت دینے کا یقین دلایا۔ 130 کروڑ سے زیادہ بھارتیوں نے کورونا وائرس کی وبا کے درمیان ’خودکفیل‘ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’خودکفیل بننا لازم ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت اس خواب کی تکمیل کرے گا۔ مجھے بھارتیوں کی صلاحیتوں، خوداعتمادی اور اہلیت پر بھروسہ ہے۔ جب ہم ایک بار کچھ کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو ہم تب تک آرام  نہیں کرتے جب تک کہ ہم اس ہدف کو حاصل نہیں کرلیتے۔‘‘

لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نے 74ویں یوم آزادی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ جاتی سیکٹر کو ایک بڑی تقویت دینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نیشنل انفرااسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی) پروجیکٹ کی مدد سے تیزی سے ترقی کے لئے جامع بنیادی ڈھانچے میں ادھار کو ترجیح دے رہی ہے اور اعلان کیا کہ این آئی پی میں 110 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے لئے مختلف شعبوں میں 7 ہزار سے زیادہ پروجیکٹوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ قومی بنیادی ڈھانچہ جاتی پائپ لائن پروجیکٹ ملک کو کووڈ-19 کے اثرات سے باہر نکالنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ این آئی پی ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو بھارت کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق سے متعلق کوششوں میں انقلاب برپا کرے گا۔ متعدد نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ہمارے کسانوں، نوجوانوں اور صنعت کاروں  کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اب میک اِن انڈیا کے ساتھ ساتھ ہمیں میک فار ورلڈ کے اصول کے ساتھ ہی آگے بڑھنا ہوگا۔

اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا بھارت میں کی جارہی اصلاحات کو دیکھ رہی ہے۔ نتیجتاً ایف ڈی آئی کی آمد نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ بھارت میں کووڈ کی وبا کے دوران بھی ایف ڈی آئی میں 18 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

کون سوچ سکتا تھا کہ ملک کے غریبوں کے جن دھن کھاتوں میں لاکھوں کروڑوں روپئے براہ راست منتقل کئے جائیں گے۔ کسانوں کے فائدے کے لئے اے پی ایم سی ایکٹ میں اتنی بڑی تبدیلی کے بارے میں کس نے سوچا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وَن نیشن – وَن راشن کارڈ، وَن نیشن – وَن ٹیکس، انسالوینسی اینڈ بینکرپٹسی کوڈ اور بینکوں کا انضمام آج ملک کی حقیقت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 7 کروڑ غریب کنبوں کو مفت گیس سیلنڈر دیئے گئے، 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو راشن کارڈ کے ساتھ یا اس کے بغیر مفت کھانا دیا گیا، لگ بھگ 90 ہزار  روپئے براہ راست بینک کھاتوں میں منتقل کئے گئے۔ غریب کلیان روزگار ابھیان بھی غریبوں کو ان کے گاؤوں میں روزگار دینے کے لئے شروع کیا گیا۔

وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنی تقریر میں کہا کہ یہ بھی پہلی بار ہے جب گھر کے لئے ہوم لون کی ای ایم آئی کی ادائیگی کی مدت کے دوران 6 لاکھ روپئے تک کی رعایت دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس ہی ہزاروں ادھورے مکانات کی تکمیل کے لئے 25 ہزار کروڑ روپئے کا ایک فنڈ قائم  کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں 40 کروڑ جن دھن کھاتے کھولے گئے، جن میں سے تقریباً 22 کروڑ کھاتے صرف خواتین کے ہیں۔ کورونا کے دوران تین مہینوں یعنی اپریل، مئی، جون میں تقریباً 30 ہزار کروڑ روپئے خواتین کے کھاتوں میں براہ راست منتقل کئے گئے۔ کورونا کے وقت میں ہم نے دیکھا ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا مہم کا کیا رول رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے ہی بھیم یو پی آئی سے تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپئے کا لین دین ہوا ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4558



(Release ID: 1646170) Visitor Counter : 234