وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کے تحت کل مالی سہولت کا آغاز کریں گے اور پی ایم کسان کے تحت فائدے جاری کریں گے
ایک لاکھ کروڑ روپے کے زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ سے فصل کے بعد کے بندوبست سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور کمیونٹی فارمنگ کے اثاثوں کی تشکیل کے کام میں تیزی آئے گی
پی ایم کسان کی چھٹی قسط کے تحت 8.5 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 17 ہزار کروڑ روپے کی رقوم جاری کی جائیں گی
Posted On:
08 AUG 2020 1:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 اگست ، 2020 / وزیراعظم جناب نریندر مودی 9 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے زرعی بنیادی ڈھانچے فنڈ کے تحت ایک لاکھ کروڑ روپے کی مالی سہولیت کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم پی ایم کسان اسکیم کے تحت 8.5 کروڑ کسانوں کو 17 ہزار کروڑ روپے کے فنڈ کی چھٹی قسط جاری کریں گے۔ اس تقریب میں لاکھوں کسان ، کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور ملک بھر کے شہری شامل ہوں گے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔
مرکزی کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کے تحت مالی سہولت کی مرکزی شعبے کی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس فنڈ سے فصل کے بعد کے بندوبست سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور کولڈ اسٹوریج، کلکشن مرکزوں ، ڈبہ بندی کے کارخانوں وغیرہ جیسے کمیونٹی فارمنگ اثاثوں کی تشکیل کے عمل میں تیزی آجائے گی۔ اِن اثاثوں سے کسان اپنی پیداوار کی زیادہ قیمت حاصل کر سکیں گے ، جیسے کہ وہ اپنی پیداوار کو ذخیرہ کر سکیں گے اور زیادہ قیمت پر فروخت کر سکیں گے، ضائع ہونے کو کم کر سکیں گے نیز ڈبہ بندی اور ویلیو ایڈیشن میں اضافہ کر سکیں گے۔ ایک لاکھ کروڑ روپے کثیر قرضہ جاتی اداروں کے ساتھ اشتراک میں مالی سہولت کے تحت ایک لاکھ کروڑ روپے کی منظوری دی جائے گی : 12 سرکاری شعبے کے بینکوں میں سے گیارہ نے ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو کے ساتھ پہلے ہی مفاہمتی قرار داد پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اِن پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے امکان میں اضافے کے لیے مستفیدین کو شرح سود میں تین فیصد کی رعایت اور دو کروڑ روپے تک کی قرض گارنٹی فراہم کی جائے گی۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں کسانوں ، پی اے سی ایس، مارکیٹنگ کو آپریٹیو سوسائٹیز ، ایف پی او، ایس ایچ جی، جوائنٹ لائبلیٹی گروپوں ، کثیر مقصدی کوآپریٹیو سوسائٹیز، زرعی صنعت کاروں ، اسٹارٹ اپس اور مرکزی / ریاستی ایجنسی یا مقامی اداروں کی اسپانسر کردہ سرکاری پرائیویٹ پارٹنرشپ کے پروجیکٹ شامل کیے جائیں گے۔
پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم - کسان) اسکیم کے تحت جو یکم دسمبر 2018 کو شروع کی گئی تھی 9.9کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 75 ہزار کروڑ روپے کے براہ راست نقد فائدے فراہم کیے گیے ہیں۔ اس سے یہ کسان اپنی زرعی ضروریات کو پورا کر سکیں گے اور اپنے کنبوں کی مدد کر سکیں گے۔ اس اسکیم سے لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کی مدد کے لیے تقریباً 22 ہزار کروڑ روپے جاری کر کے کووڈ – 19 وبا کے دوران کسانوں کو فائدہ ہو سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 4406
(Release ID: 1644521)
Visitor Counter : 237
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam