وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے راشٹریہ سوچھتا کیندر کا افتتاح کیا، جو سوچھ بھارت مشن کا ایک آپسی تال میل والا مرکز ہے


وزیراعظم نے راشٹریہ سوچھتا کیندر کو مہاتما گاندھی کو ایک مستقل خراج عقیدت کے طور پر پیش کیا

وزیراعظم نے سوچھتا کو ایک عوامی تحریک بنانے پر بھارت کے عوام کی تعریف کی؛ انہوں نے ان سے زور دے کر کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسے جاری رکھیں

وزیراعظم نے گندگی مُکت بھارت کا آغاز کیا جو یوم آزادی سےپہلے سوچھتا کے لیے ایک خصوصی ہفتے بھر کی مہم ہے

Posted On: 08 AUG 2020 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 اگست ، 2020  / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹریہ سوچھتا کیندر کا افتتاح کیا جو  نئی دلی  میں راج گھاٹ پر گاندھی سمرتی اور درشن سمیتی پر سوچھ بھارت مشن کے بارے میں تال میل رکھنے والا ایک مرکز ہے۔ مہاتما گاندھی کو ایک خراج عقیدت کے طور پر راشٹریہ سوچھتا کیندر کا اعلان پہلی مرتبہ 10 اپریل 2017 سے وزیراعظم نے گاندھی جی کے چمپارن ستیہ گرہ کی صد سالہ تقریبات کے موقعے پر کیا تھا۔ جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ 

راشٹریہ سوچھتا کیندر کا دورہ

قومی سوچھتا مرکز کے پاس ڈیجیٹل اور آؤٹ ڈور اداروں کا ایک متوازن امتزاج ہے جو 2014 میں 50 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے کھلی جگہوں پر رفع حاجت کرنے سے لے کر 2019 میں کھلی جگہوں پر رفع حاجت سےپاک بھارت کی تبدیلیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔وزیراعظم نے آر ایس کے کے تین الگ الگ حصوں کا دورہ کیا انہوں نے سب سے پہلے ہال نمبر ایک میں ایک بے مثال 360 ڈگری آڈیو ویژول ایمرسیو شو کا لطف لیا جو سوچھ بھارت سفر کے لیے مشاہدہ کراتا ہے۔ اس کے بعد وہ ہال نمبر دو میں  جس میں ڈائیلاگ والا ایل ای ڈی پینل، ہولوگرام باکس، ڈائیلاگ والے کھیلوں اور سوچھ بھارت ابھیان پر بہت کچھ شامل کیا گیا ہے۔  وزیراعظم نے آر ایس کے سے متصل احاطے میں اداروں کو بھی دیکھا، جن میں تین نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جو سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کا نچوڑ ہیں۔ مہاتما گاندھی لوگوں کو سوچھتا کا عزم کراتے ہوئے دیہی جھارکھنڈ کی رانی مستری اور سوچھ گِرہی بچے جو خود کو بانر سینا کہتے ہیں۔

طلبا سے بات چیت

پورے آر ایس کے کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم نے آر ایس کے یادگاری مرکز کا مختصر دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے آر ایس کے کے ایمفی تھیئٹر کے بھارت کی سبھی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے دلی کے 36 اسکولی بچوں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے کے اصول پر  عمل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ بچوں نے اپنے گھروں اور اسکولوں میں سوچھتا سے متعلق سرگرمیوں کے تجربات اور آر ایس کے کے ذریعے اپنے اوپر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بتایا۔ اُن میں سے ایک طالبعلم وزیراعظم سے یہ بھی پوچھا کہ آر ایس کے میں ان کا پسندیدہ حصہ کون سا ہے۔ جس کا وزیراعظم نے جواب دیا کہ انہیں ایس بی ایم ، مہاتما گاندھی کے جذبے  کے لیے وقف حصے کو دیکھ کر سب سے زیادہ خوشی ہوئی۔

قوم سے خطاب

بچوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے سوچھ بھارت ابھیان کے سفر کو یاد کیا اور خراج عقیدت کے طور پر  آر ایس کے کو  مہاتما گاندھی کو نذر کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کو عوامی تحریک بنانے کے لیے بھارت کے شہریوں کی تعریف کی اور اُن سے مستقبل میں بھی ایسا ہی کرتے رہنے کے لیے کہا۔ انہوں نے ہماری روز مرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو پھر دوہرایا۔ خاص طور سے کورونا وائرس کے خلاف ہماری لڑائی کے دوران۔

اس موقعے پر وزیراعظم نے یوم آزادی کے موقعے پر صفائی ستھرائی کے لیے ایک خصوصی ہفتہ ابھیان  ‘‘گندگی سے پاک بھارت’’ کی شروعات کی جس میں 15 اگست تک ہر روز صفائی ستھرائی کو ایک بار پھر عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے شہری اور دیہی بھارت میں خصوصی صفائی ستھرائی کا قدم اٹھایا جائے گا۔

قومی سوچھتا مرکز کا دورہ

قومی سوچھتا مرکز کو ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کے لیے جاری رہنما خطوط کے مطابق 9 اگست کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا۔ کیونکہ آر ایس کے کا دورہ کرنے والے لوگوں کی تعداد کو ایک مقررہ وقت میں محدود کرنا ہوگا اس لیے کم وقت میں طلبا کے لیے کسی طرح کے دورے کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ ہالانکہ آر ایس کے کے لیے  جب تک وہاں جاکر دورہ کرنا ممکن نہیں ہوتا تب تک ورچول دورے کا اہتمام کیا جائے گا۔ 13 اگست کو اِس طرح کے پہلے ورچول دورے کا اہتمام جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ساتھ کیا جائے گا۔ آر ایس کے کے لیے ٹکٹ بکنگ کرنے  اور مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے rsk.ddws.gov.in پر لاگ اِن کیا جا سکتا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 4405

 

 



(Release ID: 1644520) Visitor Counter : 188