وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کل ‘شری رام جنم بھومی مندر ’ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر عوامی تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
04 AUG 2020 6:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 اگست 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل ایودھیا میں ‘شری رام جنم بھومی مندر ’ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر عوامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس تقریب سے قبل وزیراعظم ہنومان گڑھی میں پوجا اور درشن میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ شری رام جنم بھومی کے لئے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ‘بھگوان شری رام للا وراجمان ’ کی پوجا اور درشن میں حصہ لیں گے۔اس کے بعد وہ ایک پاریجات کا پودا لگائیں گے اور اس کے بعد بھومی پوجن کریں گے۔
وزیراعظم سنگ بنیاد رکھے جانے کی نشانی کے طور پر ایک تختی کی نقاب کشائی کریں گے اور ‘شری رام جنم بھومی مندر’ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U- 4312
(Release ID: 1643381)
Visitor Counter : 218
Read this release in:
Marathi
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam