وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشش کے وزیر اعظم پراوند جگن ناتھ نے مشترکہ طور پر سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

Posted On: 30 JUL 2020 1:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشش کے وزیر اعظم پراوند جگن ناتھ نے آج مشترکہ طور سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ماریشش میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت ماریشش کی راجدھانی پورٹ لوئس کے اندر بھارت کی مدد سے تیار کی گئی پہلی عمارت ہے، جس کا افتتاح کووڈ عالمی وبا کے بعد کیاگیا ہے۔  یہ تاریخی پروجیکٹ یعنی عمارت حکومت ہندکی طرف سے کی گئی 28 اعشاریہ 12 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد سے پوری کی گئی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان کے ترقیاتی تعاون کی فلاسفی کے طور پر انسانیت پر مرکوز نظریے کی اہمیت کا ذکر کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کے رول کی تعریف کی، جس سے ہندوستان اور ماریشش کے درمیان قریبی تعلقات میں مزید قربت پیدا ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ڈیزائن اور جدید سہولیات سے آراستہ سپریم کورٹ کی نئی عمارت ماریشش کی عدلیہ کے لئے ایک بہتر مقام ہوگا اور یہ ہندوستان اور ماریشش کے درمیان مشترکہ قدروں کے ساتھ ساتھ تعاون کی ایک نشانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کیاگیا ہے  اور اسے ابتدائی تخمینوں سے کم لاگت پر تیار کیاگیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ماریشش کے ساتھ ترقیاتی تعاون دراصل ترقیاتی ساجھیداریوں سے جڑے ہندوستانی نظریےکے مرکز میں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا ترقیاتی تعاون کسی بھی شرط سے بالا تر ہے۔ نہ ہی اس سے کوئی  سیاسی یا تجارتی مفاد جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی تعاون کے لئے ہندوستان کا اصل اور اہم اصول ہمارے ساجھیداروں کا احترام کرنا ہے اور اس کے تحت اہم ترقی کے دوران ہمیں ملے سب کو ساجھیدار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی تعاون کے لئے ہندوستان کا اہم اصول اپنے ساجھیداروں کے تئیں احترام ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی ترقیاتی تعاون کو احترام ، گوناگونیت، مستقبل کے لئے احتیاط اور پائیدار ترقی کی اہم قدروں کی شکل میں شناخت پیدا کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ماریشش کے عوام کی حصولیابیوں پر فخر کرتا ہے۔ انہوں نے اِس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور ماریشش کے درمیان شراکت داری آنے والے سالوں میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

اس موقع پر ماریشش کے وزیر اعظم پراوند جگن ناتھ نے اس پروجیکٹ کے لئے ہندوستان کے تعاون کی زبردست ستائش کی اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعاون کے قریبی رستوں کی ایک کڑی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مدد سے سپریم کورٹ کی عمارت کی تعمیر ماریشش میں بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری میں ایک نیا سنگ میل ہے اور یہ ماریشش کے عدالتی نظام کو زیادہ فعال، قابل رسائی اور جامع بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ہندوستان کے ساگر (خطے میں سبھی کے لئے تحفظ اور ترقی) وژن کے مطابق سپریم کورٹ کی نئی عمارت ، ہند مہاساگر خطے میں ماریشش کے ایک پراعتماد ساجھیدار کی شکل میں ہندوستان کے رول کو ظاہر کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لئے ہندوستان کے عزم کو بھی واضح کرتا ہے۔

................... 

م ن، ح ا، ع ر

30-07-2020

U-4257



(Release ID: 1642505) Visitor Counter : 172