صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19سے اموات کی شرح (سی ایف آر) یکم اپریل کے بعد سے آج سب سے کم 2.23 فیصد ہے


کووڈ سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تیزی کے ساتھ 10لاکھ کے قریب پہنچنے والی ہے

پچھلے 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں

Posted On: 29 JUL 2020 3:37PM by PIB Delhi

مرکز اور ریاستوں مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعے ’’ٹیسٹ، ٹریک ، ٹریٹ‘‘ یعنی جانچ پتہ لگانا اور علاج کرنے کی حکمت عملی کے مؤثر طور سے نفاذ نے پوری دنیا کے مقابلے میں ہندوستان میں اموات کی شرح(سی ایف آر) کو قلیل ترین سطح پر بنائے رکھنے کو یقینی بنیا یا ہے اور یہ لگاتار گھٹتا جارہا ہے۔

کووڈ-19 بیماری سے اموات کی شرح (سی ایف آر) 2.23فیصد ہے اور یہ یکم اپریل 2020ء کے بعد سب سے کم ہے۔

 

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PRZH.png

 

کووڈ سےاموات کی شرح نہ صرف کم رکھی گئی ہے، بلکہ علاج کے طریقہ کار کے مجموعی معیار کی بنیاد پرمؤثر کنٹرول کی حکمت عملی،بڑے پیمانے پرجانچ اورکلینکل مینجمنٹ پروٹوکولز کے کامیاب نفاذکے نتیجے میں لگاتار چھٹے دن بھی یومیہ 30 ہزار سے زیادہ افراد کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کووڈ بیماری سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی کل تعداد بڑی تیزی سے 10 لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 35286مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی ملنے کے ساتھ ہی اب تک ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 988029ہوگئی ہے۔کووڈ-19 مریضوں کے درمیان صحت یابی کی شرح ایک نئی اونچائی 64.51 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

کووڈ سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اس طرح کے لگاتار اضافے کے ساتھ صحت یاب ہونے والے لوگوں اور کووڈ-19 کے فعال معاملات کے درمیان فرق فی الحال 478582ہے۔ فعال معاملات (509447) طبی نگرانی میں ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی اُمور پر مکمل مستند اور مصدقہ جانکاریوں، رہنما خطوط اور ایڈوائزری کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور https://www.mohfw.gov.in/

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4226



(Release ID: 1642242) Visitor Counter : 172