وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کل بنکوں اور  این بی ایف سی کے  شراکت داروں کے ساتھ ’مستقبل کے ویژن‘  پر غورو خوض کریں گے

Posted On: 28 JUL 2020 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 جولائی 2020/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کل شام  بینکوں اور این بی ایف سی  کے شراکت داروں کے ساتھ   مستقبل کے ویژن  اور  لائحہ عمل  (روڈ میپ) پر  تبادلہ خیال  اور  غوروخوض کریں گے۔

اس غوروخوض  اجلاس کے ایجنڈے میں شامل موضوعات میں کریڈٹ پروڈکٹس اور تقسیم  (ڈلیوری) کے لئے موثر ماڈل ، ٹکنالوجی کے ذریعہ   مالی  استحکام  اور مالی  شعبے کے   پائیدار اور متواتر  وجود  کے لئے  دانشمدانہ  طور طریقے شامل ہیں۔

مالی  بنیادی ڈھانچے ، زراعت  این ایس این ای (انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ صنعتیں ) سمیت   مقامی مینوفیکچرنگ  کی فنڈنگ کےذریعہ    ہندستان کی معاشی ترقی میں تعاون دینے میں  اہم رول نبھاتا ہے۔جہاں تک  مالی شمولیت کی بات ہے ، یہ  تکنالوجی کے ذریعہ  مالی استحکام  میں بڑا کردار   نبھاسکتا ہے۔  

حکومت کے  مختلف  اعلی حکام بھی  اس خوروخوض اجلاس کے دوران  موجود رہیں گے۔  

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4207


(Release ID: 1641968) Visitor Counter : 196