صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک میں کووڈ۔ 19 مریضوں کے حقیقی معاملے محض 3.42 لاکھ


صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6.35 لاکھ ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

ایک فیصد سے کم معاملے وینٹی لیٹرس پر ہیں، 2 فیصد سے کم معاملے آئی سی یو میں ہیں اور3 فیصد سے کم معاملے آکسیجن بیڈز پر ہیں

Posted On: 17 JUL 2020 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 جولائی 2020،          اب تک ملک میں  کووڈ۔ 19 کے حقیقی معاملے  342756 ہیں ۔ مجموعی طور پر  6.35 لاکھ  (63.33 فیصد)  سے   زیادہ  مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا میں 1.35 بلین   آبادی  کی وجہ سے آبادی کے معاملے میں دنیا کا دوسرا ملک ہونے پر بھی  ہندوستان میں  فی ملین 727.4 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ عالمی سطح پر  فی ملین آبادی پر معاملات کی تعداد  کچھ یوروپی ممالک میں تو ہندوستان سے 4 سے 8 گنا زیادہ ہے۔ ملک میں اموات کی شرح  فی ملین  18.6 اموات ہے جو کہ دنیاوی سطح پر  سب سے کم اموات کی شرح والے ممالک میں  ایک ہے۔ تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی تال میل کے ساتھ کوششوں کے نتیجے میں   گھر کے سروے  اور رابطے کا پتہ لگانے ،کنٹینمنٹ اور بفر زون کی نگرانی ، زبردست جانچ اور وقت پر تشخیص سے متاثر افراد کی جلد ہی شناخت ممکن ہوئی ہے۔ اس سے جلدی علاج کرانے میں بھی مدد ملی ہے۔

ہندوستان نے  کووڈ۔ 19 کے مریضوں کی زمرہ بندی کے لئے  ان کی دیکھ بھال کے معیاری پروٹوکول   پر عمل کیا ہےاور  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  کلینکل  بندوبست پروٹوکول میں  ہلکے ،درمیانی اور شدید کووڈ۔ 19 مریض کی  وضاحت  کی گئی ہے۔موثر کلینکل بندوبست کی حکمت عملی کی وجہ سے  مثبت نتائج سامنے  آئے ہیں۔  بغیر علامت والے اور معمولی  بیماری والے تقریباً 80 فیصد معاملا ت میں مریض کو  گھر پر ہی طبی نگرانی میں علیحدہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درمیانی اور  شدید مریضوں کا علاج  یا تو مخصوص کووڈ اسپتالوں میں یا  مخصوص کووڈ صحت کے مراکز میں کیا جارہا ہے۔ ہلکے اور  بغیر علامت والے مریضوں کو گھر  پر آئسولیشن میں رکھنے کی حکمت عملی سے  اسپتالوں پر  بوجھ کم ہوا ہے جس سے  شدید معاملات  کے علاج پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور نتیجتاً اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ   1.94 فیصد سے کم معاملے آئی سی یو میں ہیں، 0.35 فیصد معاملے  وینٹی لیٹرس پر ہیں، اور 2.81 فیصد معاملے آکسیجن بیڈز پر ہیں۔

ملک بھر میں داخل کرائے گئے مریضوں کے معیاری علاج کو یقینی بنانے کے لئے  میڈیکل بنیادی ڈھانچے میں  مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تال میل کے ساتھ کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں  آج کووڈ۔ 19 کے علاج کے لئے  کووڈ ۔ 19 اسپتالوں کا بنیادی ڈھانچہ  مضبوط ہوا ہے۔ اس وقت   1383 کووڈ کے لئے مخصوص اسپتال 3107 کووڈ کے لئے مخصوص ہیلتھ کیئر سینٹر اور 10382 کووڈ کیئر کام کررہے ہیں۔ مجموعی طور پر  تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں   46673 آئی سی یو بیڈز ، 21848 وینٹی لیٹر  اسپتالوں میں لگائے گئے ہیں۔ این 95 ماسک اور پی پی ای کٹس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مرکز نے  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں / مرکز ی اداروں کو 235.58 لاکھ این 95 ماسک اور 124.26 لاکھ پی پی ای کٹس کی سپلائی کی ہے۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(17-07-2020)

U-3993


(Release ID: 1639548) Visitor Counter : 260