وزیراعظم کا دفتر

انڈیا گلوبل 2020 کے وزیر اعظم کے افتتاحی خطبے کا متن

Posted On: 09 JUL 2020 3:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جولائی،        زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ مہمان صاحبان نمستے!بھارت کی طرف سے آپ کو خوش آمدید۔ میں اس تقریب کے انعقاد کے لیے انڈیا انک گروپ کی تعریف کرتا ہوں۔ موجودہ تقریب اس شاندار کام کا ایک حصہ ہے جو انڈیا انک نے پچھلے برسوں میں کیے ہیں۔ آپ کی تقریبات نے بھارت کے مواقع، عالمی سامعین تک پہنچانے میں مدد کی ہے۔ آپ نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سال کی تقریر نے اپنی رسائی کو دوسرے ساتھیوں تک بھی پہنچا دیا ہے۔ ایک بار پھر آپ کو مبارکباد۔ امید ہے کہ اگلے سال آپ کو یہ موقع ملے گا کہ سینٹر کورٹ تک پہنچیں اور ومبلڈن سے لطف اندوز ہوں۔

دوستو!

آج کے دور میں بحالی کا ذکر کرنا عین فطری ہے۔ عالمی بحالی کو  بھارت سے جوڑنا بھی یکساں طور پر فطری ہے۔ یقین ہے کہ عالمی بحالی کی کہانی میں بھارت ایک قائدانہ رول ادا کرے گا۔ میں یہ چیز دو عناصر سے منسلک دیکھتا ہوں، پہلا تو یہ کہ بھارتی ہنرمندی، آپ نے پوری دنیا میں بھارت کی ہنرمند قوت کا کردار دیکھا ہے، ان میں بھارت کے پیشہ ور افراد، ڈاکٹر، نرسیں، بینکار، وکیل، سائنسداں، پروفیسر اور ہمارے سخت محنت کرنے والے مزدور شامل ہیں۔ بھارت کی تکنیکی صنعت اور تکنیکی پیشہ ور افراد کو کون بھول سکتا ہے۔ یہ لوگ کئی دہائیوں سے راستہ دکھاتے آرہے ہیں۔ بھارت ہنرمندی کا خزانہ ہے جو اپنا رول ادا کرنے کا خواہشمند ہے اور ہمیشہ سیکھنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ یہ امتزاج کا دوہرا راستہ ہےجو بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

دوستو!

دوسرا عنصر اصلاحات اور احیاء کی بھارت کی صلاحیت ہے۔ بھارت کے لوگ فطری طورپر اصلاح کار ہیں۔ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت ہر چیلنج پر قابو پاسکا ہے، خواہ یہ سماجی ہو یا اقتصادی۔ بھارت نے یہ کام اصلاح اور احیاء کے جذبے کے ساتھ کیا ہے۔ یہی جذبہ اب بھی کارفرما ہے۔

دوستو!

ایک طرف بھارت عالمی وبائی بیماری کے خلاف مضبوط لڑائی لڑ رہا ہے۔ لوگوں کی صحت پر اضافہ شدہ توجہ رکھتے ہوئے ہم یکساں طور پر معیشت کی صحت پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ جب بھارت احیاء کی بات کرتا ہے تو یہ احیاء ہے، احتیاط کے ساتھ، احیاء درمندی کے ساتھ، احیاء جو مسلسل حیثیت رکھتا ہے ماحولیات کے لیے بھی اور معیشت کے لیے بھی۔ ہم بھارت میں ایک ایسے کلچر سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ہر کوئی فطرت کی ماں کی حیثیت سے پوجا کرتا ہے۔ بھارت میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ زمین ہماری ماں ہے اور ہم اس کے بچے ہیں۔

دوستو!

پچھلے 6 برسوں کے دوران  بھارت نے ایسے شعبوں مثلاً مکمل مالی شمولیت، ریکارڈ ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، کاروبار میں آسانی، جی ایس ٹی سمیت جرأتمندانہ ٹیکس اصلاحات، دنیا کی سب سے بڑی صحت کی دیکھ بھال کی کوشش، آیوشمان بھارت کی شروعات کی ہے۔ ان تمام فوائد نے ترقی کے اقدامات کے اگلے دور کے لیے بنیاد رکھ دی ہے۔

دوستو!

بھارتیوں کے اندر ناممکن کو حاصل کرنے کا  جذبہ ہوتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں ہم اقتصادی بحالی کے معاملے میں پہلے ہی گرین شوٹس دیکھ رہے ہیں۔ وبائی بیماری کے اس دور میں ہم نے اپنے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا ہے اور گہری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں۔ ہم معیشت کو زیادہ مفید سرمایہ کاری کے لیے فائدہ مند اور مسابقت والی بنا رہے ہیں۔

ہمارا ریلیف کا پیکیج بہت اسمارٹ ہے اور اس میں سب سے زیادہ ضرورت مند غریبوں کو راحت فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔  خوش قسمتی سے ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایک پیسہ براہ راست فیض یافتگان تک پہنچا ہے۔ ریلیف کے کاموں میں کھانا پکانے کی مفت گیس کی فراہمی، بینک کھاتوں میں نقدی،لاکھوں لوگوں کو مفت اناج اور اسی طرح کی بہت سی چیزیں شامل ہیں۔ جیسے ہی ہمارا لاک ڈاؤن ختم ہوا ہم نے  لاکھوں کارکنوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا عوامی پروگرام شروع کیا۔ اس سے نہ صرف دیہی معیشت میں نئی روح پھونکی جائے گی بلکہ دیہی علاقوں میں دیرپا، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔

دوستو!

بھارت دنیا میں سب سے زیادہ کھلی معیشتوں میں سے ایک معیشت ہے۔ ہم تمام عالمی کمپنیوں کے لیے یہاں آنے اور بھارت میں اپنی موجودگی قائم کرنے کے شدت سے منتظر ہیں۔ بہت کم ملک وہ مواقع فراہم کریں گے جو بھارت آج دستیاب کرا رہا ہے۔ بھارت میں پھلنے پھولنے والے مختلف سیکٹروں کے لیے بہت سے امکانات اور مواقع موجود  ہیں۔ زراعت کے معاملے میں ہماری اصلاحات بڑےپرکشش سرمایے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہم اپنے دروازے سرمایہ کاروں کے لیے کھول رہے ہیں کہ وہ  آئیں اور ہمارے کسانوں کے محنت کے کام میں براہ راست سرمایہ کاری کریں۔

دوستو!

ہم نے ایم ایس ایم ای شعبے میں اصلاحات کی ہیں۔ زبردست ترقی کرنے والے ایم ایس ایم ای شعبے سے بڑی صنعت کو بھی مدد ملے گی۔ دفاعی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ایف ڈی آئی کے ضابطوں میں آسانی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک فوج آپ کو یہاں آنے کی دعوت دیتی ہے اور اس کے لیے مصنوعات تیار کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ اب خلائی سیکٹر میں بھی پرائیویٹ سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع موجود ہیں۔اس کامطلب لوگوں کے فائدے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے تجارتی استعمال کے لیے اور زیادہ رسائی ہوگا۔ بھارت کا تکنیکی اور اسٹارٹ اپ سیکٹر بہت متحرک ہے۔ ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار لاکھوں لوگوں کے لیے یہاں مارکیٹ کی سہولتیں موجود ہیں۔ ذرا تصور کیجیے کہ آپ ان کے لیے کیا کیا چیزیں بناسکتے ہیں۔

دوستو!

وبائی بیماری نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا ہے کہ بھارت کی دوا سازی کی صنعت نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتی ہے۔اس نے دواؤوں کی قیمتیں کم کرنے، خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں کے لیے دواؤوں کی قیمتیں کم کرنے میں ایک سرکردہ رول ادا کیا ہے۔ بھارت میں بنائے جانے والے ٹیکے دنیا بھر کے بچوں کی ٹیکوں کی ضرورتیں دوتہائی  پورا کرتے ہیں۔ آج بھی ہماری کمپنیاں کووڈ-19 کا ٹیکہ تیار کرنے میں بین الاقوامی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت ایک مرتبہ ٹیکہ دریافت ہوجائے تو پھر اس کی بڑے پیمانے  پر تیاری میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔

دوستو!

ایک سو تیس کروڑ بھارتیوں نے آتم نربھر بھارت کا نعرہ دیا ہے۔ ایک خود کفیل بھارت، آتم نربھر بھارت،عالم سپلائی چین کے ساتھ اندرون ملک سامان تیار کرنے والا اور استعمال کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔ آتم نربھر بھارت  کا مطلب اپنے آپ میں مطمئن ہونا یا دنیا کے لیے بند ہوجانا نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب مسلسل آگے بڑھنا اور اپنے وسائل خود پیدا کرنا ہے۔ہم ایسی پالیسیوں پر کاربند رہیں گے جن سے صلاحیت، نقدی اور نگرانی کو بڑھاوا ملتا ہے۔

دوستو!

مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ یہ فورم پنڈت روی شنکر کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ انھوں نے بھارت کی کلاسیکی موسیقی کو دنیا تک پہنچایا۔ ہم نے دیکھا کہ کس طرح نمستے دنیا بھر میں سلام کرنے کا طریقہ بن گیا ہے۔ وبائی بیماری نے یوگا، آیوروید اور روایتی دوائیوں کو دنیا بھر میں پھیلا دیا ہے۔ بھارت کی قدیم تہذیب، بھارت کی عالمی پرامن اخلاقیات ہماری طاقت ہیں۔

دوستو!

بھارت وہ سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہے جو وہ عالمی بھلائی اور خوشحالی کےلیے کرسکتاہے۔ یہ بھارت ہے جو اصلاحات کر رہا ہے، کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور تبدیلی لا رہا ہے۔ یہ بھارت ہی ہے جو نئے اقتصادی مواقع فراہم کر رہا ہے۔ یہ بھارت ہے جو ترقی کی ایسی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے جو  انسانیت پر مرکوز ہے اور شمولیت والی ہے۔

بھارت آپ سب کا انتظار کر رہا ہے۔

نمسے

آپ سب کا بہت بہت شکریہ!

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3803



(Release ID: 1637673) Visitor Counter : 267