وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے تکنیکی برادری پر زور دیا کہ وہ آتم نربھر بھارت ایپ انوویشن چیلنج میں شرکت کرے

Posted On: 04 JUL 2020 5:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 جولائی،         وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  تکنیکی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ آتم نربھر  بھارت ایپ انوویشن چیلنج میں شرکت کرے۔

لنکڈ اِن پر ڈالی گئی ایک پوشٹ میں وزیر اعظم نے بھارت میں  پرجوش تکنیکی اور اسٹارٹ ا پس ماحولیاتی نظام کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ کس طرح نوجوانوں نے تمام شعبوں میں تکنیکی حل فراہم کرنے میں مہارت حاصل کی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ  اندرون ملک  تیار کیے گئے ایپس کو فروغ دینے  اور ترقی دینے کے لیے اسٹارٹ اپ اور تکنیکی ماحولیاتی نظام میں بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب جبکہ قوم ایک آتم نربھر بھارت کے قیام کے لیے کام کر رہی ہے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ایسے ایپس کو تیار کرنے کے لیے ہدایت دی جائے اور ان کی رفتار تیز کی جائے جن سے ہماری مارکٹوں کو اطمینان حاصل ہو اور ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔

اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے اٹل انوویشن مشن کے ساتھ مل کر آتم نربھر بھارت ایپ انوویشن چیلنج تیار کیا ہے جو دو سمتوں میں چلے گا۔ یعنی موجودہ ایپس کو ترقی دینا اور نئے ایپس کی تشکیل کے لیے کام کرنا۔ اس چیلنج کی میزبانی مشترکہ طور پر حکومت اور تکنیکی برادری کے ارکان کریں گے تاکہ اسے زیادہ مؤثر بنایا جاسکے۔

موجودہ ایپس کو ترقی دینے اور تمام زمروں کے پلیٹ فارموں مثلاً ای-تعلیم، گھر سے کام کرنے،کھیل کھیلنے، کاروبار، تفریح، دفتری سہولتوں اور سوشل نیٹ ورکنگ کے لیے حکومت رہنمائی ، مدد اورحمایت فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ اس چیلنج کے بعد ، موجودہ ایپس کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے زیادہ مرئیت اور واضحیت حاصل ہوگی۔ اس سے ٹکنالوجی کی مصنوعات تیار کرنے میں مدد ملے گی جو رہنمائی ، تکنیکی امداد  اور رہنمائی کی مدد سے پوری زندگی میں ٹیکنالوجی سے وابستہ پہیلیوں کو حل کیا جاسکے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے خیالات سے آگاہ کیا اور پوچھا کہ کیا ٹیکنالوجی کی مدد سے روایتی بھارتی کھیلوں کو مزید ہردلعزیز بنایا جاسکتا ہے۔ کیا ایسے ایپس تیار کیے جاسکتے ہیں جن کی مدد سے لوگوں کی  بازآبادکاری یا کونسلنگ میں  مدد کی جاسکے یا ان ایپس کی مدد سے  پڑھائی لکھائی، کھیل کود کے سلسلے  میں ہر گروپ  کے لوگوں کی مدد کی جاسکے۔ انھوں نے تکنیکی برادری پر زور دیاکہ وہ ایک آتم نربھر ایپ ایکوسسٹم تیار کرنے میں مدد کریں اور اس میں شرکت کریں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3703


(Release ID: 1636752) Visitor Counter : 210