وزیراعظم کا دفتر
دھرم چکر کے دن پر وزیر اعظم کا خطاب
Posted On:
04 JUL 2020 10:17AM by PIB Delhi
نئی دہلی،04جولائی:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دھرم چکر کے دن کے افتتاح کے موقع پر ایک ویڈیو خطاب کیا۔ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن ، حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے زیراہتمام ، 4 جولائی 2020 کو یوم دھرم چکر کے طور پر اشدھا پورنیما منارہی ہے۔ اس دن گوتم بدھ نے اترپردیش کے وارانسی ضلع کے ریسپتن جسے حال میں سرناتھ کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے پانچ شاگردوں کو بودھ مذہب کا پہلا پیغام دیا تھا۔ دنیا بھر میں بودھ مذہب کو ماننے والے اس دن کو دھرم چکر پروتتن یا ’ دھرم چکر کو رفتار دینے‘ کے دن کے طور پر بھی مناتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اشدھا پورنیما ، جو گرو پورنیما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر مبارکباد پیش کی اور بھگوان بدھ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ منگولیائی کنجور کی کاپیاں منگولیا حکومت کو پیش کی جارہی ہیں۔
وزیر اعظم نے بھگوان بدھ کی تعلیم اور ان کے دکھائے گئے اشٹانگ مارگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت سارے معاشروں اور اقوام کو بھلائی کی راہ دکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ ازم لوگوں ، خواتین ، غریبوں کے لئے امن اور عدم تشدد کے احترام کی تعلیم دیتا ہے اور یہ تعلیمات ایک پائیدار سیارے کا ذریعہ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بدھ نے امید اور مقصد کے بارے میں بات کی اور ان دونوں کے مابین ایک مضبوط ربط دیکھا۔ انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ وہ کس طرح اکیسویں صدی کے بارے میں پر امید ہیں اور یہ امید انہیں ملک کے نوجوانوں سے ملتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے جہاں روشن نوجوان ذہنیں عالمی مسائل کا حل تلاش کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی دنیا غیر معمولی چیلنجوں سے جوجھ رہی ہے، ایسے میں بھگوان بدھ کے آئیڈیلز سے ہی پائیدار حل نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بدھ کے وراثتی مقامات سے جوڑنے اور ان مقامات کی رابطہ کاری بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے یوپی کے کشی نگر ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ قرار دینے سے متعلق حالیہ کابینہ فیصلے کا بھی تذکرہ کیا جس سے زائرین اور سیاحوں کے سفر میں آسانی ہو گی۔ وہیں، اس سے خطے میں معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(2020-07-04)
U: 3696
(Release ID: 1636578)
Visitor Counter : 248
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam