صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے بارےمیں تازہ ترین معلومات


صحت یابی کی شرح تیزی سے بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچنے والی ہے

صحت یاب ہونے والے اور سرگرم کیسوں کے درمیان فرق بڑھ کر 132912 تک پہنچ گیا ہے

Posted On: 02 JUL 2020 3:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جولائی،         کووڈ-19 کی روک تھام ، اسے محدود کرنے  اور اس کے بندوبست کے بارے میں حکومت  کی تمام  سطحوں پر ہونے والی مربوط کوششوں کے ہمت افزا نتائج برآمدہو  رہے ہیں۔جس کے نتیجے میں صحت یاب ہونے والے اور سرگرم کیسوں کی تعداد میں فرق مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ آج کی تاریخ میں  کووڈ-19 کے سرگرم کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 132912 سے زیادہ ہے۔

کووڈ-19 کے کیسوں کے بروقت کلینیکل بندوبست کا نتیجہ یہ ہے کہ روزانہ 10000 سے زیادہ  لوگ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کل ملاکر 11881 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور طرح یہ مجموعی تعداد 359859 ہوگئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صحت یابی کی شرح 59.52 فیصد ہے۔

اس وقت 226947 سرگرم کیس طبی نگرانی میں ہیں۔

جن پندرہ ریاستوں میں کووڈ-19 کے مریض پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں ا ن کی تفصیل اس طرح ہے:

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

مکمل صحت یابی

1

مہاراشٹر

93,154

2

دلّی

59,992

3

تمل ناڈو

52,926

4

گجرات

24,030

5

اترپردیش

16,629

6

راجستھان

14,574

7

مغربی بنگال

12,528

8

مدھیہ پردیش

10,655

9

ہریانہ

10,499

10

تلنگانہ

8,082

11

کرناٹک

8,063

12

بہار

7,946

13

آندھراپردیش

6,988

14

آسام

5,851

15

اڈیشہ

5,353

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جن پندرہ ریاستوں میں صحت یابی ہوئی ہے ا ن کی شرح اس طرح ہے:

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

صحت یابی کی شرح

1

چنڈی گڑھ

82.3  فیصد

2

میگھالیہ

80.8 فیصد

3

راجستھان

79.6 فیصد

4

اتراکھنڈ

78.6 فیصد

5

چھتیس گڑھ

78.3 فیصد

6

تری پورہ

78.3  فیصد

7

بہار

77.5 فیصد

8

میزورم

76.9 فیصد

9

مدھیہ پردیش

76.9  فیصد

10

جھارکھنڈ

76.6  فیصد

11

اڈیشہ

73.2 فیصد

12

گجرات

72.3 فیصد

13

ہریانہ

70.3 فیصد

14

لداخ

70.1 فیصد

15

اترپردیش

69.1 فیصد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

‘ٹیسٹ ٹریس،ٹریٹ’’ حکمت عملی کےمطابق جن نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کی تاریخ تک 90 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 229588 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک جتنے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ان کی تعداد 9056173 ہے۔

ملک میں ٹیسٹ کرنے والی تجربہ گاہوں کے نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری سیکٹر میں 768 تجربہ گاہیں ہیں جبکہ پرائیویٹ تجربہ گاہوں کی تعداد 297 ہے۔ ملک میں کل ملا کر 1065 تجربہ گاہیں ہیں۔

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں: 578 (سرکاری 366 + پرائیویٹ 212)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی  ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں: 398 (سرکاری 370  + پرائیویٹ 28)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں: 89 (سرکاری 32 + پرائیویٹ 57)

کووڈ-19 کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین معلومات جو  تکنیکی مسائل ،رہنما خطوط اور ایڈوائزریز کے بارےمیں  برابر https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA. کو دیکھتے رہئے۔

کووڈ-19 کے بارےمیں تکنیکی سوالاتtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجے جاسکتے ہیں اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in  اور     @CovidIndiaSeva . پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے بارےمیں  کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 or 1075 یا 1075 ٹال فری  سے رابطہ قائم کیجیے۔ کووڈ-19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر فراہم ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3656


(Release ID: 1636072) Visitor Counter : 243