وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کووڈ۔ 19 کے خلاف ٹیکہ کاری کے لئے منصوبہ بندی اور تیاریوں کو جائزہ لینے کے غرض سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیراعظم نے چار رہنما اصولوں کے بارے میں بتایا جو کہ اس قومی کوشش کی بنیاد بنیں گے

Posted On: 30 JUN 2020 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30 جون 2020،    وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ۔ 19 کے خلاف  جیسے اور  جب ویکسین دستیاب ہوگی، اس کے ٹیکہ کاری کے لئے منصوبہ بندی اور تیاریوں کا جائزہ لینے  کی غرض سے منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان  کی بہت بڑی اور متنوع آبادی  کی  ٹیکہ کاری کے لئے  میڈیکل سپلائی چین  کے بندوبست، جس آبادی کوزیادہ خطرہ ہے، اس کو ترجیح دینے ،  اس عمل میں شامل  مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل کرنے  کے ساتھ ساتھ اس قومی کوشش میں پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کے رول  سے متعلق معاملات پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہوگی۔

وزیراعظم نے چار رہنما اصول بھی بتائے جوکہ  اس قومی کوشش  کی بنیاد بنیں گے:

پہلا یہ کہ کمزور گروپوں کی شناخت کی جائے اور  انہیں جلد ٹیکہ کاری کےلئے  ترجیح  دی جائے۔ ان لوگوں میں مثال کے طور پر  ڈاکٹر، نرسیں، ہیلتھ کیئر ورکرز ، صف اول کے  غیر طبی  کورونا واریئرس اور عوام میں سے کمزور لوگ شامل ہوں گے؛ دوسرا یہ کہ  ٹیکہ کاری   ‘‘کسی کی بھی اور کہیں بھی’’ ہونی چاہیئے۔ یعنی ویکسین حاصل کرنے کے لئے رہائش سے متعلق  کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے؛ تیسرا یہ کہ  ٹیکہ کاری سستی اور سبھی کے لئے ہونی چاہیئے۔ کوئی بھی شخص پیچھے نہیں چھوٹنا چاہیے؛  اور چوتھا یہ کہ  ویکسن کے  پروڈکشن سے لیکر  ٹیکہ کاری تک کے پورے عمل کی  ٹکنالوجی کا پورا استعمال کرتے ہوئے  ریئل ٹائم نگرانی ہونی چہاہئے اور اسے مدد فراہم رائی جانی چاہئے۔

وزیراعظم نے  ٹکنالوجی کے ایسے دستیاب متبادلوں کے  موٹے طور پر اندازہ قدر کی ہدایت دی، جن کو  بہت ہی موثر طریقے سے اور  وقت پر ٹیکے لگانے کی اس کوشش کی ریڑھ بنایا جاسکے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کے لئے فوری طور پر مفصل منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔

میٹنگ میں ویکسین تیار کئے جانے کی کوششوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔  وزیراعظم کووڈ،۔ 19 کے خلاف  ٹیکہ کاری ک کوششوں میں  ہندوستان کے  مثبت رول ادا کرنے کی  عہد بندی کا بھی ذکر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(30-06-2020)

U-3605



(Release ID: 1635514) Visitor Counter : 203