اقلیتی امور کی وزارتت

بھارت سے مسلمان 2020 کا حج ادا کرنے کے لئے سعودی عرب کےسفر پر نہیں جائیں گے


سعودی عرب نے مشورہ دیا ہے کہ اس سال کورونا وبائی مرض کی وجہ سے بھارت سے حج (1441ایچ؍2020 اے ڈی ) کے لئے عازمین حج نہ بھیجے جائیں

مختار عباس نقوی :’’ کسی بھی تخفیف کے بغیر تمام تر درخواست دہندگان کی پوری رقم واپس کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ رقم درخواست دہندگان کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی موڈ کے تحت آن لائن طریقے سے واپس کی جائے گی

’’ 2300 ایسی خواتین جنہوں نے محرم کے بغیر حج کرنے کے لئے درخواست گذاری تھی انہیں 2021 میں ، 2020 میں گذاری گئی درخواست کی بنیاد پر سفر حج  پر جانے کی اجازت دی جائے گی‘‘: مختار عباس نقوی

’’اس کے علاوہ ایسی خواتین  جو محرم کے بغیر سفر حج کے لئے نئی درخواستیں گذاریں گی انہیں بھی آئندہ برس سفر حج پر جانے کی اجازت دی جائے گی‘‘:مختار عباس نقوی

Posted On: 23 JUN 2020 1:28PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج مطلع کیا ہے کہ کورونا وبائی مرض کی چنوتیوں  اور عوام الناس کی صحت اور خیر و عافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہے کہ بھارت سے مسلمان سفر حج (1441ایچ؍2020 اےڈی ) پر سعودی عرب نہیں  جائیں گے۔موصوف آج یہاں میڈیا نمائندگان سے خطاب کررہے تھے ۔

 

انہوں نے کہا کہ انہیں مملکت سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتین کی جانب سے گذشتہ روز ایک فون کال موصول ہوئی تھی اور سعودی عرب کے موصوف نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سال  کورونا وبائی مرض کی وجہ سے (1441ایچ؍2020 اےڈی )  کے لئے بھارت سے عازمین حج کو سفر حج پر نہ روانہ کریں۔  انہوں اس موضوع پر سعودی عرب کے  وزیر موصوف سے تفصیلی گفتگو کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ پوری دنیا کورونا وبائی مرض کی چنوتیوں کا سامنا کر رہی ہے اور سعودی عرب بھی اس وبائی مرض سے متاثر رہا ہے۔ جناب نقوی نے کہا کہ 2020 کے سفر حج کے لئے 2 لاکھ 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آج اس امر کا عمل شروع کیا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم کو فوری طور پر بغیر کسی کٹوتی کے انہیں واپس کر دیا جائے۔ رقوم کی یہ واپسی درخواست دہندگان کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی موڈ کے توسط سے آن لائن طریقے سے عمل میں آئے گی۔

 وزیر موصوف نے بتایا کہ اس سال 2300 سے زائد خواتین نے بغیر محرم کے سفر حج پر جانے کے لئے درخواستیں گذاری تھیں ۔ ان خواتین کو 2021 میں ان کے ذریعے 2020 میں گذاری گئی درخواستوں کی بنیاد پر سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔وہ خواتین جو نئی درخواستیں داخل کریں گی انہیں بھی آئندہ برس سفر حج پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ 

جناب نقوی نے کہا کہ  2019 میں مجموعی طور پر دو لاکھ بھارتی مسلمانوں نے حج کیا تھا ۔ ان عازمین حج میں 50 فیصد خواتین شامل تھیں۔ مجموعی طور پر 3040 خواتین نے2018 میں  حکومت کے ذریعے اس امر کو یقینی بنانے کے بعد حج کیا ہے کہ اب خواتین بغیر محرم (مرد ساتھی کے بغیر ) سفر حج پر جا سکتی ہیں۔

گذشتہ رات سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبائی مرض اور بھیڑ بھاڑ والے پُر ہجوم مقامات پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کو دیکھتےہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال (1441ایچ؍2020 اےڈی ) کے لئے سفر حج بہت محدود پیمانےپر عمل میں آئے گا اور صرف محدود تعداد میں وہی  افراد حج کر سکیں گے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور پہلے سے ہی سعودی عرب میں مقیم ہیں یہ فیصلہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے لیا گیا ہے کہ صحت عامہ کے نقطہ نظر سے حج محفوظ طریقے سے انجام دیا جائے اور تمام تر احتیاطی اقدامات اور ضروری سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔

*************

م ن۔م ف

U- 3447



(Release ID: 1633603) Visitor Counter : 208