وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر قوم سے خطاب کیا


وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوگا کا دن عالمی یکجہتی اور بھائی چارے کا دن ہے

Posted On: 21 JUN 2020 9:43AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،21 جون  / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر  آج قوم سے خطاب کیا ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا کا  بین الاقوامی دن یکجہتی کا دن  ہے ۔ یہ عالمی بھائی چارے کا دن ہے ۔ کووڈ – 19 کے  عالمی طبی ایمرجنسی   کی وجہ سے اِس سال یوگا کا بین الاقوامی  دن  الیکٹرانک اور میڈیا پلیٹ فارمس  کے ذریعے  منایا جا رہا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ  اپنے  پورے خاندان  کے ساتھ گھروں پر یوگا  کر رہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ یوگا نے  ہم سب کو  اکٹھا کر دیا ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ ویڈیو بلاگنگ کے مقابلے  ، ' مائی لائف – مائی یوگا ' میں پوری دنیا سے لوگوں کی  بڑی تعداد میں شرکت سے یوگا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اظہار ہوتا ہے ۔

          آج ہم سب کو  بڑے اجتماعات  سے دور رہنا چاہیئے اور اپنے  خاندان  والوں کے ساتھ  گھر پر یوگا کرنا چاہیئے ۔  اس سال کا موضوع ہے ، "گھر پر یوگا اور خاندان کے ساتھ یوگا " ۔  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یوگا  خاندانی  رشتوں کو فروغ دیتا ہے کیونکہ   خاندان کے بچے  نو جوان اور بزرگ   یوگا کی ورزش  کے لئے اکٹھا  ہوتے ہیں  اور اس طرح  گھر میں  ایک مثبت  توانائی  کا ادراک ہوتا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا  جذباتی استحکام کو بھی فروغ دیتا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا  جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے   ۔ اپنی روز مرہ کی زندگی میں  پرانایام کو شامل کرنا چاہیئے  ۔ پرانایام یوگا  یا سانس لینے کی مشق ہمارے تنفس کے نظام کو  مضبوط کرتا ہے ۔  موجودہ وقت میں اِس کی زیادہ مطابقت ہے  کیونکہ  جسم  کا سانس لینے کا نظام ہی  کووڈ – 19 وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے  ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا  اتحاد کی وقت کے طور پر  ابھرا ہے ۔ یہ انسانیت  کے رشتوں کو  بہتر بناتا ہے  کیونکہ یہ  کسی سے امتیاز  نہیں کرتا ۔ یہ نسل  ، رنگ ، صنف ، عقیدے اور قوموں سے بالا تر ہے ۔ کوئی بھی یوگا  کو اپنا سکتا ہے ۔  اگر ہم اپنی صحت اور امید  کے تانے بانے  کو درست  کر لیں تو وہ دن دور نہیں  ، جب دنیا  صحت مند اور مسرور انسانیت  کی کامیابی کا  مشاہدہ  کرے گی ۔ یوگا  یقیناً ایسا کرنے میں ہماری  مدد کرے گا ۔

          وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  حساس شہریوں  کے طور پر ہم  متحد ہوکر  ایک خاندان اور ایک سماج   کے طور پر آگے بڑھیں گے ۔ ہم  گھر پر  یوگا اور خاندان کے ساتھ  یوگا کو  اپنی زندگی کا  حصہ بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ہم  یقیناً کامیاب ہوں گے اور ہم یقیناً جیت حاصل کریں گے ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (21-06-2020)

U. No.  4014

 



(Release ID: 1633148) Visitor Counter : 268