وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی 18 جون ، 2020 ء کو 41 کوئلہ کانوں کی تجارتی کانکنی کے لئے نیلامی کے آغاز پر خطاب کریں گے

Posted On: 17 JUN 2020 7:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،18 جون  / کوئلے کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے  فکی کے تعاون سے  کوئلہ کی وزارت   سی ایم اور ایم ایم ڈی آر کے قانون  کے ضابطوں کے تحت   41 کوئلہ کانوں کی نیلامی کے لئے عمل کی شروعات کر رہا ہے ۔ یہ نیلامی کا عمل  تجارتی کانکنی کے لئے ہندوستانی کوئلے کے شعبے کو کھولنے کی شروعات ہے ۔ یہ ملک کو اپنی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خود کفیل بنانے اور  صنعتی ترقی کو بڑھاوا دینے کا اہل بنائے گا۔ کوئلے کی بکری کے لئے کوئلے کی کانوں کی اس نیلامی  کے عمل کی شروعات حکومتِ ہند کےذریعے  خود کفیل بھارت ابھیان  کے تحت کئے گئے اعلان کا حصہ ہے ۔  یہ پروگرام 18 جون ، 2020 ء کو صبح 11 بجے ورچوول طریقے سے منعقد کیا جائے گا ۔ یہ پروگرام    این آئی سی ،  این ای آئی وائی  کے  این ای جی ڈی اور فکی کے  مختلف  نیٹ ورک پر  ورچوول  شکل میں دستیاب ہو گا ۔ لوگ ورچوول طریقے سے اِس پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔

نیلامی کے عمل کا  آغاز

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کانکنی کے شعبے میں  خود کفالت حاصل کرنے سے متعلق ملک کے ویژن کو  اجاگر کرتے ہوئے  نیلامی کے عمل  کے آغاز پر  خطاب کریں گے ۔ کانکنی  کا شعبہ ، بجلی ،  اسٹیل  ، ایلومینیم  ، لوہا وغیرہ جیسی  کئی بنیادی صنعتوں کے اِن پُٹ کا اہم وسیلہ ہے ۔   مرکزی کوئلہ اور کانکنی  اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔

          اس تاریخی قدم سے  پرائیویٹ ساجھیداری کو بڑھاوا ملنے کی امید ہے ۔  اس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا ۔  اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے جدید ترین  مشینوں ، تکنیک  اور  خدمات  کے استعمال سے  پیداوار میں اضافہ ہو گا ۔ پائیدار کانکنی  کا راستہ ہموار ہو گا  اور ملک کے پچھڑے علاقوں میں روزگار میں اضافے کے  مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔  تجارتی کانکنی  کے آغاز کے ساتھ  بھارت میں کوئلے کے شعبے کو کانکنی  ، بجلی اور صاف کوئلے کے شعبے سے متعلق  سرمایہ کاروں کے لئے ایک متبادل  موقع فراہم کیا ہے ۔

          فکی  کی صدر ڈاکٹر سنگیتا ریڈی  ، ویدانتا گروپ کے چیئرمین انل اگروال اور ٹاٹا سنز کے چیئرمین جناب  این چندر شیکھرن بھی پروگرام سے خطاب کریں گے ۔

          اس پروگرام کو براہ راست ویب  پر نشر کیا جائے گا  اور اس میں  اہم صنعت کاروں ، کاروباریوں ، بینکنگ شعبے کی اہم شخصیات ، کانکنی کے شعبے   کے  صنعت کاروں   ، سفارت  کاروں  اور غیر ملکی  نمائندوں  کے شرکت کرنے کی امید ہے ۔

نیلامی کے عمل کی  اہم خصوصیات

          کوئلہ کانوں کے الاٹمنٹ کے لئے دو مرحلوں والی  الیکٹرانک نیلامی   کا عمل اپنایا  جا رہا ہے ۔  ماڈل سمجھوتے کے ساتھ  بولی کی دستاویز  نیلامی کے عمل   کی تفصیلات  اور مجوزہ کوئلہ کانوں سمیت نیلامی کے عمل کی تفصیلات  http://cma.mstcauction.com/auctionhome/coalblock/index.jsp  پر دستیاب ہے ۔

ملک کو ہونے والا فائدہ

  • 225 میٹرک ٹن  پیداوار کے تخمینے  کی  اہلیت حاصل کرنے پر یہ کان  26-2025 ء میں ملک کے کوئلے  کی کل  پیداوار کا  تقریباً 15 فی صد تعاون دے گی ۔
  • 2.8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لئے  روزگار کے مواقع  : لگ بھگ 70000 لوگوں کو براہ راست روز گار  ملے گا ، جب کہ  210000 لوگوں کو  بالواسطہ روزگار حاصل ہو گا ۔
  • ملک میں آئندہ 5 سے 7 برسوں کے دوران تقریباً 33000 کرو ڑ روپئے کی  سرمایہ کاری کی امید ۔
  • یہ کان ریاستی سرکاروں کو  سالانہ 20000 کروڑ روپئے کا مالیہ فراہم کریں گی ۔
  • 100 فی صد ایف ڈی آئی سے بین الاقوامی  کام کے عمل  اور کانکنی   میں  جدید ترین  مشینوں کا استعمال  ممکن ہو گا ۔
  • خود مختار تھرمل پاور پلانٹ اور کیپٹیو  پاور پلانٹ کے ذریعے  کوئلے کے استعمال سے  درآمدات میں کمی آئے گی ، خود کفالت میں اضافہ ہو گا ،  بیرونی زر مبادلہ کی بچت ہو گی ۔
  • صنعتوں کے لئے مسلسل کوئلے کا اسٹاک یقینی بنایا جا سکے گا ۔
  • قومی کوئلہ اشاریہ  کے اجراء کے ساتھ  ایک آزاد مارکیٹ  کی تشکیل  ہو سکے گی ۔ 
  • کول گیسفکیشن  اور کوئلے کو رقیق  بنانے  کی ہمت افزائی کے ساتھ صاف توانائی کے بہتر استعمال کو بڑھاوا دینے   اور ماحولیات  میں آلودگی  کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (18-06-2020)

U. No.  3347


(Release ID: 1632451) Visitor Counter : 313