صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق تازہ جانکاری
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہندوستان کا پہلا موبائل 1-لیب (بیماری کی تشخیص) کے لیب کا آغاز کیا
صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 52.96 فیصد تک پہنچ گئی
Posted On:
18 JUN 2020 4:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی 18جون 2020
صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کی ٹسٹ کی سہولت ہر ایک شخص تک پہنچانے کے لئے بھارت کا پہلا موبائل آئی لیب (بیماری کی تشخیص) کے لیب کا آغاز کیا۔ اسے ملک کے دور دراز اور اندورونی اور ناقابل رسائی والے حصوں میں بھی تعینات کیا جائے گا۔ اس موبائل 1-لیب میں ایک دن میں 25 کووڈ-19 آر ٹی –پی سی آر ٹسٹ 300 ایل ایل آئی ایس اے ٹسٹنگ اور سی جی ایچ ایس شرحوں کے مطابق ٹی بی، ایچ آئی وی اضافی ٹسٹنگ کی صلاحیت موجود ہے۔بیماری کے تشخیص کے لیب (1-لیب) کو کووڈ-کمانڈ حکمت عملی کے تحت سائنس وٹکنالوجی کی وزارت کے بایوٹکنالوجی کے شعبے کا تعاون حاصل ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران7390 کووڈ-19 مریضوں کا علاج کیاگیا۔ کل 194324 مریض اب تک کووڈ 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 52.96 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ 160384 فعال مریض طبی نگرانی میں ہیں۔
سرکاری لیب کی تعداد بڑھ کر 699 اور پرائیویٹ لیب کی تعداد بڑھ کر 254 ہوگئی ہے۔ اس طرح کل ملا کر لیب کی تعداد اب 953 ہے۔تفصیل اس طرح ہیں۔
ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 540 (سرکاری 349، پرائیویٹ 191)
ٹرو نیٹ پر مبنی لیب :340 (سرکاری 325، پرائیویٹ 15)
سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیب:73 (سرکاری 25، پرائیویٹ 48)
گزشتہ 24 گھنٹے میں 165412 نمونو ں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح اب تک 6249668 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزریز پر سبھی مصدقہ اور تازہ معلومات کے لئے براہ مہربانی لگاتار https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA پر وزٹ کریں۔
کووڈ-1 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ -19 سے متعلق کسی بھی سوالات کی صورت میں براہ مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لان نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-3349
(Release ID: 1632414)
Visitor Counter : 227
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam