صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے معلق تازہ ترین تفصیلات
روبصحت ہونے کی شرح بڑھ کر 52.8 فیصد ہوگئی
Posted On:
17 JUN 2020 2:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍جون، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6922 کووڈ-19 کے مریض شفایاب ہوئے۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 86934 مریض اب تک کووڈ – 19 کے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس طریقے سے روبصحت ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 52.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فی الحال 155227 معاملات طبی نگرانی میں ہیں۔
سرکاری تجربہ گاہوں کی تعداد بڑھ کر 674 اور نجی تجربہ گاہوں کی تعداد بڑھ کر 250 (مجموعی 924 ) کے بقدر ہوگئی ہے۔ علیحدہ تفصیلات کا گوشوارہ حسب ذیل ہے۔
اصل آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ کی سہولتوں والی تجربہ گاہیں 535 (سرکاری 374 پلس نجی 188)
خالص نیٹ پر مبنی جانچ کی تجربہ گاہیں: 316 (سرکاری 302 پلس نجی 14)
سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ کی سہولتوں پر مبنی تجربہ گاہیں: 73 (سرکاری 25 پلس 48 نجی)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 163187 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس طریقے سے اب تک جس قدر تعداد میں نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے وہ تعداد 6084256 کے بقدر ہے۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معاملات اور تمام تر اصل اور تازہ ترین اطلاعات کے حصول ، رہنما خطوط اور مشاورت ناموں سے آگہی حاصل کرنے کے لئے براہ کرم درج ذیل ویب سائٹ؛: https://www.mohfw.gov.in/اور :@MoHFW_INDIAباقاعدگی سے ملاحظہ کرتے ہیں۔
کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی پوچھ تاچھ:technicalquery.covid19[at]gov[dot]in درج ذیل ویب سائٹ پر اور :other queries on ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva۔کر سکتے ہیں۔
کووڈ -19 سے متعلق کسی بھی جانکاری کے حصول کے لئے براہ کرم صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر: +91-11-23978046اور 1075پر رابطہ قائم کریں (ٹول فری)
کووڈ- 19 سے متعلق ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہلپ لائن کی فہرست بھی درج ذیل ویب سائٹ : https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-- ق ر)
U-3325
(Release ID: 1632072)
Visitor Counter : 251
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam