وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور کناڈا کے وزیراعظم عالی جناب جسٹن ٹروڈو کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید
Posted On:
16 JUN 2020 10:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍جون، وزیراعظم نے کناڈا کے وزیراعظم عالی جناب جسٹن ٹروڈو سے آج ٹیلی فون پر گفت وشنید کی ہے۔
قائدین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملکوں میں کووڈ – 19 وبائی مرض سے متعلق نمو پذیر صورت حال سے آگاہ کیا اور صحتی اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اشتراک کے امکانات پر بھی تبادلہ خیالات کئے۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارت – کناڈا شراکت داری کووڈ کے بعد کی دنیا میں بہتری لانے کے لئے قوت بن سکتی ہے، اس میں عالمی برادری میں انسانی اقدار کو فروغ دینے کا پہلو بھی شامل ہے۔
رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈبلیو ایچ او سمیت کثیر شعبہ جاتی اداروں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ صحت ، سماجی اور اقتصادی و سیاسی موضوعات کے سلسلے میں قائم مختلف النوع بین الاقوامی فورموں کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔
وزیراعظم مودی نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ کناڈا میں حالیہ دونوں میں بھارتی شہریوں کو فراہم کی جانے والی امداد کا گرم جوشانہ اعتراف اور ستائش کی۔ ساتھ ہی ساتھ بھارت کے لئے ان کے انخلاء میں دی گئی مدد کو بھی سراہا۔
وزیراعظم ٹروڈو نے بھی اپنی جانب سے بھارت سے کناڈا کے شہریوں کی واپسی کے لئے فراہم کی گئی سہولتوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس سمجھوتے پر اتفاق کیا کہ وہ مستقبل میں اپنی باہمی گفت وشنید جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بڑی معیشتوں کے طور پر جمہوی اقدار کا پاس اور لحاظ رکھا جانا ضروری ہے اور بھارت اور کناڈا میں متعدد عالمی موضوعات کے سلسلے میں فطری مناسبت اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- - ق ر)
(17-06-2020)
U-3320
(Release ID: 1632047)
Visitor Counter : 189
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam