امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دلی میں کووڈ – 19 کی صورتحال پر سبھی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی


جناب امت شاہ نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کے مفاد میں سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھیں

ہم سب کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں وبا سے نمٹنا ہوگا :مرکزی وزیر داخلہ

سیاسی اتحاد سے عوام کے مابین اعتماد پیدا ہوگا

ہمیں کووڈ – 19 جانچ کی صلاحیت میں نئی تکنیک کے ذریعے بہتری لانا ہوگی : جناب امت شاہ

Posted On: 15 JUN 2020 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15جون  2020  /  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند دلی میں کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سبھی ضروری اقدامات کرے گی۔ قومی راجدھانی میں کووڈ – 19 صورتحال پر دلی میں سبھی سیاسی پارٹیوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم سبھی کو اس وبا سے نمٹنے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متحد رہنا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G5WY.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کل ان  کی طرف سے منعقد کی گئی میٹنگ میں کیے گیے فیصلوں کے بارے میں کل جماعتی میٹنگ کو واقف کرایا اور سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ یقین دہانی کرائیں کہ نچلی سطح پر ان فیصلوں پر عمل درآمد جلد از جلد کیا گیا ہے۔ جناب امت شاہ نے پارٹیوں سے کہا کہ وہ دلی کے عوام کی بہبود کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے کیے گیے فیصلوں پر عمل درآمد میں مدد حاصل کرنے کے لیے اپنے پارٹی ورکروں کو کام پر لگائیں۔  جناب امت شاہ نے سبھی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کے مفاد میں سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھیں۔ سیاسی اتحاد سے عوام کے مابین اعتماد پیدا ہوگا اور راجدھانی میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں نئی تکنیک استعمال کر کے کووڈ – 19 کی جانچ کی صلاحیت میں بہتری لانا ہوگی۔  جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ ہم اس وبا پر قابو پا لیں گے اور متحد ہو کر اس مقابلے کو جیت لیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QGT9.jpg

 

اس میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے جناب سنجے سنگھ، بی جے پی کے دلی ریاستی صدر جناب آدیش گپتا، کانگریس کے ریاستی صدر جناب انل چودھری اور بی ایس پی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035MFL.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں  اس  میٹنگ  میں دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور سینئر افسران  نے کل بہت سے اہم فیصلے کیے۔ جن کا مقصد وبا کی روک تھام کے لیے دلی کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ ان فیصلوں میں دلی حکومت کو 500 ریل ڈبے فوری طور پر فراہم کرانا ، جن میں کووڈ مریضوں کا علاج کیا جائے گا بھی شامل تھا۔  اس طرح کووڈ – 19 کے مریضوں کے لیے مزید 8 ہزار بستر فراہم ہو گئے ہیں۔ ان فیصلوں میں کنٹین مینٹ زون میں جا کر کانٹیکٹ میپنگ کے لیے گھر گھر جا کر سروے کرنا بھی شامل ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔15

U – 3290



(Release ID: 1631838) Visitor Counter : 277