PIB Headquarters

کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 12 JUN 2020 6:39PM by PIB Delhi

 

 

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttp://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

  • کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات کی صحتیابی کی شرح بدستور بہتر ہورہی ہے اور فی الحال صحتیابی کی یہ شرح 49.47 فیصد ہے۔147194 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
  • 141842فعال معاملات طبی نگرانی میں ہیں۔
  • فی الحال معاملات دوگنا ہونے کی شرح بہتر ہوکر 17.4 دن ہوگئی ہے جو لاک ڈاؤن کی شروعات میں 3.4 دن کی سطح پر تھی۔
  • کابینہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں کو کووڈ-19 کی روک تھام جانچ اور معاملوں کا پتہ لگانے، صحت بنیادی ڈھانچے میں سدھار ، طبی بندوبست اور کمیونٹی شراکت داری پر ذہن مرکوز کرنے کی صلاح دی ہے۔
  • جی ایس ٹی کونسل نے قانون اور طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق کچھ سفارشات کیے ہیں۔
  • جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ کووڈ وبا کے اس دور کے بعد ہندوستان کا مستقبل معیار سے طے ہونے جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00421YL.jpg

Image

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ-19 سے متعلق موصولہ تازہ ترین جانکاری، صحتیاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 49.47 فیصد ہوئی۔ کُل 147194 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کووڈسے متاثرہ معاملات کے صحتیاب ہونے کی شرح میں بڑھوتری جاری ہے اور فی الحال یہ 49.47 فیصد ہے۔ کُل 147194 افراد صحتیاب  ہوچکے ہیں، کُل 141842 افراد سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ-19 سے 6166 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ دوگنا ہونے کے وقت کی شرح میں بہتری جاری ہے اور لاک ڈاؤن کی شروعات کے 3.4 دنوں سے بڑھ کر فی الحال یہ 17.4 دن ہوگیا ہے۔

کابینہ سکریٹری نے  سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں / صحت سکریٹریوں اورشہری ترقیات کے سکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔ ریاستوں کو کووڈ-19 کے مؤثر بندوبست کیلئے روک تھام، جانچ نیز معاملوں کا پتہ لگانے اور صحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے،معاملات کے کلینکل بندوبست اور کمیونٹی شراکت داری پر توجہ مرکوز کرنےکا مشورہ دیا۔

آئی سی ایم آر نے کووڈ-19 کے انفیکشن سے متاثرہ لوگوں میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کیلئے جانچ کی صلاحیت کو اور بڑھا دیا ہے۔ ملک میں فی الحال کُل 877 لیباریٹریاں (637 سرکاری لیباریٹریاں اور 240 نجی لیباریٹریاں) کام کررہی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 150305 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔  اس طرح اب تک کُل 5363445 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

کووڈ-19 کے تناظر کے پیش نظر شہری ٹرانسپورٹ خدمات دستیاب کرانے کیلئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ شہروں / میٹرو ریل کمپنیوں کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات

مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں/ شہروں اور میٹرو ریل کمپنیوں کو جاری ایک ایڈوائزری میں تین سطحی حکمت عملی کی تجویز دی ہے جنہیں مرحلہ وار طریقے سے] مختصر مدتی(6 مہینے کے اندر) وسط مدتی (ایک سال کے اندر)اور طویل مدتی (ایک سے تین سال کے اندر)[لاگو کیا جاسکتا ہے۔یہ ایڈوائزری کووڈ-19 وبا کو دیکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ جس نے اچانک سے ہمارے زندگی بسر کرنے کے طریقے اور ہماری مقامی علاقائی اور عالمی نقل وحمل نظام کو متاثر کیا ہے۔ کووڈ-19 نے ہمیں مختلف عوامی ٹرانسپورٹ متبادلوں پر غور کرنے اور ان کا حل ڈھونڈنے کا موقع دے دیا ہے جو آلودگی سے پاک گرین آرامدہ اور پائیدار ہو۔ ایسی حکمت عملی کو سفر کے دوران یا سفر سے قبل سبھی قسم کی ادائیگی کیلئے نیز سواریوں کو اطلاعات کا نظام دستیاب کرانے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ غیرموٹر والے ٹرانسپورٹ اور عوامی ٹرانسپورٹ پر مزید فوکس کرنا ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

جی ایس ٹی کونسل نے قانون اور طریقہ کار سے متعلق سفارشات کی

خزانہ اور کارپوریٹ  اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 40ویں میٹنگ آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوئی، جی ایس ٹی کونسل نے قانون اور طریقہ کار میں تبدیلیوں پر درج ذیل سفارشات کی ہیں۔ تجارت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات پچھلے ریٹرنس کیلئے تاخیر کی فیس میں کمی  پر مشتمل ہے۔ مزید برآں فروری، مارچ اور اپریل 2020 ٹیکس کی مدت کیلئے تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے کیلئے چھوٹے ٹیکس دہندگان کو مزید راحت دی گئی ہے۔ اس کے بعد کے ٹیکس مدت (مئی، جون اور جولائی 2020 )کیلئے چھوٹے ٹیکس دہندگان کو بھی راحت دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کو کینسل کرنے کیلئے مدت میں ایک بار کی توسیع دینے کی بات ہے۔اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 اور آئی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کوترمیم کرنے والے فائنانس ایکٹ 2020 کی بعض شقوں کو 30 جون 2020 کی تاریخ سے نافذ کیاجائے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

جناب پیوش گوئل نے کوالٹی کونسل آف انڈیا کاجائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت معیاری مصنوعات اور خدمات کی بنیاد پر ترقی کریگا

تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ معیارہندوستان کے مستقبل کا تعین کرنے جارہا ہے۔ آج کوالٹی کونسل آف انڈیا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ آتم نربھربھارت معیاری گھریلو مصنوعات اور خدمات کی بنیاد پر ترقی کریگا اور خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معیار سے متعلق جانکاری کو عام آدمی کی سطح تک پہنچانا ہوگا اور ہمیں زندگی کے سبھی پہلوؤں میں معیار سے متعلق  کلچر کو اپنے اندر جذب کرنا ہوگا اور اسے پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کیو سی آئی سے زور دیکر کہا کہ وہ کووڈ کے بعد کے دور کیلئے دوسرے ملکوں میں اپنائے جانے والے بہترین طریقہ کار کامطالعہ کریں اور مختلف پہلوؤں اور مقامی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں بھارت میں اپنائیں۔ انہوں نے کیو سی آئی سے کہا کہ وہ  ملک میں مہارت میں کمی کا تجزیہ کرے اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے طریقہ کار کے بارے میں مشورہ دے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

وزارت دفاع نے کووڈ-19 کی صورتحال کی وجہ سے گھریلو مینوفیکچرروں سے حاصل ہونے والی اہم حصولیابیوں کی ڈیلیوری میں چار مہینے کی  توسیع کی

وزارت دفاع نے کووڈ-19 کے سبب سپلائی چین میں آنے والے رخنہ کو دیکھتے ہوئے بھارتی فروخت کاروں سے ٹھیکے کے تحت حاصل ہونے والی موجودہ تمام اہم حصولیابیوں کی ڈیلیوری یعنی بہم رسانی کی مدت میں چار مہینے کی توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت کے حصولیابی کے شعبے کی جانب سے ایک حکم جاری ہوا ہے، اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع کی مدت چار مہینوں یعنی 25 مارچ 2020 سے 24 جولائی 2020 کے دوران نافذ العمل رہے گی۔ اس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس احکام کے نفاذ کی مدت کو ٹھیکے پر فراہم کیے جانے والے ساز وسامان میں ہونے والی تاخیر اور پہلے سے ہی خسارہ واجبات سے علیحدہ کرکے دیکھا جائے اور نافذ کیاجائیگا۔ اس قدم سے گھریلو دفاعی صنعت کو بڑی راحت حاصل ہوگی کیوں کہ گھریلو دفاع صنعت کا پروڈکشن شیڈول کووڈ-19 کی صورتحال کی وجہ سے برعکس طور پر متاثر ہوا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

انڈین ریلوے ریاستوں کی مانگ کے مطابق شرمک خصوصی ٹرینیں دینا جاری رکھے گا

انڈین ریلوے ریاستوں کی ضرورت کے مطابق شرمک خصوصی ٹرینوں کے ذریعے تارکین وطن کے آرام دہ اور محفوظ سفر کیلئے عہد بند ہے۔ ریاستوں کو ریلوے بورڈ کے چیئرمین کا مکتوب بھیجے جانے کے بعد مختلف ریاستوں نے اب تک کُل 63 مزید شرمک خصوصی ٹرینوں کی مانگ کی ہے۔ کُل سات ریاستوں  کیرل، آندھرا پردیش، کرناٹک ، تملناڈو، مغربی بنگال ، گجرات اور جموں اورکشمیر نے شرمک خصوصی ٹرینوں کی مانگ کی ہے۔ کُل 63 شرمک خصوصی ٹرینوں میں سے آندھرا پردیش نے تین ٹرینوں، گجرات نے ایک ٹرین، جموں وکشمیر نے 9 ٹرینوں، کرناٹک نے 6 ٹرینوں، کیرل نے 32  ٹرینوں، تملناڈو نے 10 ٹرینوں اور مغربی بنگال نے دو ٹرینوں کی مانگ کی ہے۔ اترپردیش حکومت کو اپنی ضرورت  کے بارے میں جانکاری دینی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت مئی اور جون میں 45.62 لاکھ مستفدین کو 22812 میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیے گئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی 2092 میٹرک ٹن چنا تقسیم  کیا

ایف سی آئی کے پاس فی الحال 270.89 لاکھ میٹرک ٹن چاول اور 540.80 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کا ذخیرہ ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے پاس کُل 811.69 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس (اس میں گیہوں اور دھان کی وہ خرید شامل نہیں ہے جو ابھی تک گودام تک نہیں پہنچی ہے) کا ذخیرہ دستیاب ہے۔ این ایف ایس اے اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت ایک مہینے کیلئے لگ بھگ 55 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس کی ضرورت ہوتی ہے۔ آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 5.48 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس لیا اور کُل 45.62 لاکھ مستفدین (مئی میں35.32 لاکھ اور جون میں 10.30 لاکھ مستفدین ) کے درمیان 22812 میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت اپریل – جون کے تین مہینے کیلئے کُل 104.3 ایل ایم ٹی چاول اور 12.2 ایل ایم ٹی گیہوں کی ضرورت ہوتی ہے جس میں سے 94.71 ایل ایم ٹی چاول اور 14.20 ایل ایم ٹی گیہوں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اٹھایا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

کووڈ-19 کے باوجود راماگنڈم فرٹیلائزر پلانٹ کے ستمبر 2020 تک جب کہ گورکھپور، برونی اور سندری کے فرٹیلائزر پلانٹ کے مئی 2021 تک پیداوار شروع کرنے کی امید ہے

کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانچ فرٹیلائزر پلانٹوں کے احیاء کی پیش رفت کے لئے کھادوں کے محکمے کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ اس جائزہ میٹنگ میں جناب منڈاویہ کو مطلع  کیا گیا کہ راما گنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلز لمیٹیڈ میں طبعی پیش رفت کا 99.53 فیصد کام پہلے ہی پورا کرلیا گیا ہے اور کووڈ-19 کے سبب جسمانی کام کے چھوٹے جزو کو پورا ہونے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے، امید ہے کہ ستمبر 2020 کے آخر تک یہاں یوریا کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ گورکھپور، برونی اور سندری کھادوں کے پلانٹوں میں بالترتیب 77فیصد، 70 فیصد اور 69 فیصد طبعی پیش رفت حاصل کرلی گئی ہے۔ یہ امید ظاہر کی گئی کہ گورکھپور، برونی اور سندری پلانٹوں میں مئی 2021 سے پہلے احیاء کا کام پورا ہوجائیگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

این سی آر خطے میں زلزلے کے جھٹکے:زلزلے سے متعلق قومی مرکز کے سربراہ نے کہا ‘‘گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں’’

زلزلے سے متعلق قومی مرکز (این سی ایس) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی کے بنسل نے کہا ہے کہ دہلی این سی آر خطے میں حال میں زلزلے کے جھٹکوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ زلزلے کے خطرے کو کم کرنے کیلئے تیاریاں اور اس کے اثر کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنا اہم ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

جناب  نریندر سنگھ تومر نے سہکار متر :انٹرن شپ پروگرام سے متعلق اسکیم کا افتتاح کیا

اس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئےجناب تومر نے کہا کہ بے مثال کوآپریٹیو سیکٹر ڈیولپمنٹ فائنانس آرگنائزیشن ، نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن، این سی ڈی سی نے نوجوان کوآپریٹرس کو اسٹارٹ اپ موڈ پر صلاحیت سازی ، نوجوانوں کو تنخواہ والی انٹرن شپ اور آسان شرطوں پر یقینی پروجیکٹ قرضوں کے ذریعے کوآپریٹیو سیکٹر تجارت وکاروبار کی ترقی سے متعلق ماحولی نظام کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ سہکار متر اسکیم کوآپریٹیو اداروں کو نوجوان پیشہ وروں کے نئے اور اختراعی خیالات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی جبکہ نوجوان انٹرنس کو خودکفیل بننے کیلئے اس شعبے میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

 

پی آئی بی فیلڈدفاتر سے حاصل جانکاری

  • مہاراشٹر: 3607کووڈ-19 کے نئے معاملات جمعرات کے روز درج کیے گئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ معاملات کی تعداد 97648 ہوگئی۔ فعال معاملات کی تعداد 47968 ہے جبکہ جمعرات کے روز 152 اموات ہوئی۔ ہاٹ اسپوٹ ممبئی میں جمعرات کے روز 1540 مصدقہ معاملات سامنے آئے ، اس طرح شہر میں معاملات کی کُل تعداد 93985 ہوگئی۔ ممبئی میں اسپتالوں کے اندر کووڈ-19 کے مریضوں کے ذریعے بیڈ کے الاٹمنٹ میں مشکلات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایک لامرکزی ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے اور اسے  تمام 24 وارڈوں میں کام کاج کرنے والا بنادیا ہے۔
  • گجرات:گجرات میں کورونا وائرس معالات کی تعداد بڑھ کر 22032 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 513 نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 360 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے، اس طرح سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ریاست میں 15109 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 38 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1385 ہوگئی ہے، اپنے سابقہ فیصلے کو بدلتے ہوئے آج سے ریاستی حکومت نے پرائیویٹ لیباریٹریوں کے ذریعے جانچ کی اجازت دی ہے۔ یہ اجازت کسی بھی  نجی فزیشین جو کہ ایم ڈی ہو ان کی پرچی کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
  • راجستھان: آج صبح تک 92 نئے کووڈ-19 کے معاملات سامنے آئے ہیں، زیادہ تر نئے معاملات سروہی سے سامنے آئے ہیں، اس کے بعد جئے پور سے معاملات سامنے آئے ہیں۔ بہتر بات یہ ہے کہ کووڈ-19 مریضوں کی صحتیابی کی شرح ریاست میں بہتر ہوکر 74 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، کُل 11930 مریضوں میں سے ریاست میں اب تک 8843 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کووڈ19 کے فعال مریضوں کی تعداد اب 2818 ہے جبکہ 269 افراد آج تک کورونا انفیکشن کے سبب ہلاک ہوئے ہیں۔
  • مدھیہ پردیش: ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 10241 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 192 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے ، اسی طرح جمعرات کے روز چار اموات ہوئیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 431 ہوگئی۔ 31 مئی کو لاک ڈاؤن میں دی گئی نرمی کی تاریخ سے ریاست میں کووڈ19 کے 2152 نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔
  • چھتیس گڑھ: جمعرات کے روز 46 کووڈ -19 کے نئے معاملات کا پتہ چلا ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1398 ہوگئی ہے جس میں سے 945 معاملات فعال ہیں۔
  • گوا: جمعرات کے روز کووڈ-19 کے 30 نئے معاملات سامنے آئے۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 417 ہوگئی جس میں 350 فعال معالات ہیں۔
  • پنجاب: کووڈ کے معاشرتی سطح پر پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اور اس اندازے کے مطابق کہ ریاست میں وبا کا عروج ابھی بھی دو مہینے دور ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے سنیچر اتوار پر مشتمل چھٹیوں کے دن اور عوامی تعطیلات  میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت بنانے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ صرف اس شخص کو جانے دیا جائیگا جس کے پاس ای۔ پاس ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے سخت اقدامات دنیا بھر میں پھیلتے ہوئے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے نہایت ضروری ہے۔ سختی کے ساتھ بندشوں سے وبا کے عروج کو ہم جتنا ممکن ہوسکے گا مؤخر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال جلدی کوئی ٹیکہ یا علاج نظر میں نہیں آرہا ہے لہٰذا سخت ضابطے اس وبا کے خلاف لڑائی میں واحد راستہ ہے۔
  • ہماچل پردیش: وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے ہِم کیئر اور آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت کورونا کی جانچ اور علا ج کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 5.69 لاکھ ریاست کے اہل افراد کو تین مہینوں کی مدت کیلئے پیشگی سماجی سیکورٹی پنشن فراہم کی گئی ہے تاکہ معاشرے کے ان کمزور طبقات کو کورونا وباکے سبب کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ 44ہزار سماجی سیکورٹی پنشن کے نئے معاملات کو منظوری دی جاچکی ہے۔
  • کیرالا:کیرالا میں کووڈ اموات کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔ 9 جون کو ممبئی سے واپس آنے کے بعد قرنطینہ میں رہنے والے ایک شخص کی موت کنّور ضلع میں ہوگئی۔ اس دوران ریاستی حکام تھریشور ضلع میں سخت پابندیوں کانفاذ کررہے ہیں جہاں رابطے کے ذریعے کووڈ-19 معاملات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ کیرل ہائی کورٹ کی ڈویزن بنچ نے آج کووڈ-19 وبا کے مدنظر بس آپریٹروں کو مسافروں سے بڑھے ہوئے کرائے وصولنے کی اجازت دینے والے ایک جج والی بنچ کے حکم پر روک لگادی ہے۔ خلیجی ملکوں میں کووڈ-19 کے سبب کیرل کے چھ دیگر لوگوں کی موت ہوگئی ہے جس سے بیرون ملک مرنے والے ریاست کے لوگوں کی تعداد 215 تک پہنچ گئی ہے۔ کووڈ-19 کے سبب ریاست کے باہر کیرل کے تقریباً 3ہزار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کیرل میں کل 83 نئے مصدقہ معاملے درج کیے گئے اور 1258 مریضوں کا فی الحال علاج جاری ہے۔
  • تملناڈو:سپریم کورٹ نے تملناڈو سرکار کو آن لائن یا فزیکل (دوکانوں سے) ذریعے سے شراب کی فروخت کیلئے  حکمت عملی تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے بیرون ملک پھنسے تملوں کے معاملوں میں ریاستی اور مرکزی سرکار کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چنئی - چنگل پٹو سرحد پر گاڑیوں کی جانچ بڑھا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی مجاز ای- پاس کو بھی ضروری کردیا گیا ہے۔  افواہوں کو خارج کرتے ہوئے تملناڈو سرکار نے کہا کہ چنئی میں مکمل لاک ڈاؤن لاگو نہیں کیاجائیگا۔ کل 1875 نئے معاملے سامنے آئے، 1372 لوگ صحتیاب ہوگئے اور 23 لوگوں کی موت ہوگئی۔ چنئی میں کورونا کے 1406 نئے معاملے سامنے آئے۔ کُل معاملے : 38716، فعال معاملے 17659 ، اموات: 349، چنئی میں فعال معاملات کی تعداد 13310۔
  • کرناٹک: اعلیٰ تعلیم کے وزیر اور نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اسوت نارائن نے کہا کہ ان لاک کو پوری طرح لاگو کیے جانے کے بعد ہی گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن طلباء کے لئے امتحانات کرائے جائیں گے۔ وہیں طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ آئی ایل آئی (انفلوانزا کی طرح علامات) مریضوں کی جانچ الگ سے  کی جائے گی۔ کل 204 نئے معاملے درج کیے گئے، 114 لوگوں کو ڈسچارج کردیا گیا اور تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ کُل متاثرہ معاملات 6245 ، فعال معاملات:3195، اموات: 72، صحت یاب ہوئے: 2976۔
  • آندھرا پردیش: اے سی بی نے کروڑوں روپئے کے ای ایس آئی سی  گھوٹالے میں ملوث ہونے کے الزام میں شریکاکولم ضلع میں سابق وزیراور ٹی ڈی پی کے لیڈر کے اتیہ چند نائیڈو کو گرفتار کرلیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کورونا کے معاملوں میں بڑھوتری کے درمیان ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقل اور آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر 9712 سیٹوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ٹی ٹی ڈی ملازم کے کووڈ-19 جانچ میں پوزیٹیو پائے جانے کے بعد تروپتی میں شری گووندراجا سوامی مندر کو بند کردیا گیا ہے۔ 11775 نمونوں کی جانچ کے بعد پچھلے 24 گھنٹے میں 141 نئے معاملے سامنے آئے۔ 59 لوگوں کو ڈسچارج کردیا گیا اور کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی۔ کُل معاملے 4402 ، فعال معاملے : 1732، صحتیاب ہوئے: 2599، اموات: 80۔
  • تلنگانہ:گاندھی اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے جمعہ کو بلاشرط اپنی ہڑتال کو واپس لے لیا اور فوری طور پر اپنے کام پر واپس لوٹ آئے۔ اب تلنگانہ کے سبھی ضلع کورونا وائرس کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔ انفیکشن کےکُل معاملے بڑھ کر 4320 تک پہنچ گئے ہیں جن میں سے 2162 فعال معاملے بنے ہوئے ہیں۔
  • اروناچل پردیش:اروناچل پردیش میں ابھی تک کووڈ-19 کے 13479 جانچ ہوچکی ہے۔ کُل معاملے 67 ہیں اور فعال معاملے کی تعداد 63 بنی ہوئی ہے۔ اروناچل پردیش میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے کُل معاملات کی تعداد بڑھ کر 12272 ہوگئی ہے، 624 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 891 گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔ جرمانے کے طور پر 27 لاکھ روپئے وصول کئے گئے ہیں۔
  • منی پور: وزیر صحت نے کیمجونگ اور نونی ضلعوں کو دو ایمبولینس سونپ دی ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں اور مشتبہ مریضوں کی گاڑیوں کیلئے پی پی پی ماڈل کے تحت ان ایمبولینس کو خریدا گیا ہے۔
  • میزورم:میزورم کے وزیر صحت نے کہا کہ اب چنئی سے لوٹنے والے سبھی لوگوں کی کووڈ-19 جانچ کی جائے گی۔ پڑوسی ریاستوں میں چنئی سے لوٹنے والے کئی لوگوں کی جانچ پوزیٹیو آنے کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
  • ناگالینڈ: گوہاٹی ہائی کورٹ کی کوہیما بنچ نے پٹرولیم مصنوعات پر کووڈ-19 سیس لگائے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر پی آئی ایل کےجواب میں ردعمل دینے کیلئے ناگالینڈ حکومت کو تین ہفتے کا وقت دیا ہے۔ ڈیفو پارک، ناگالینڈ کی روایتی جھونپڑیاں ریاست میں لوٹنے والے لودھا قبیلے کے لوگوں کا انتظار کررہی ہیں۔ روایتی ناگا طرز میں تیار ان جھگیوں میں لودھا کمیونٹی کے لگ بھگ 15 لوگ رکیں گے۔
  • تریپورہ: وزیراعلیٰ نے حال میں جاری کووڈ-19 وبا کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے ریاست کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ہی صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔

Image

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013L87U.jpg

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:3255



(Release ID: 1631430) Visitor Counter : 210