وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی اور تنزانیہ کے صدر عالی جناب ڈاکٹر جان پومبی جوزف میگوفولی کے درمیان فون پر تبادلۂ خیال

Posted On: 12 JUN 2020 8:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونائیٹیڈ ریپبلک آف تنزانیہ کے صدر عالمی جناب ڈاکٹر جان پومبی جوزف میگوفولی کے ساتھ آج فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے جولائی 2016 میں دارالسلام کے اپنے دورے کا ذکر کیا اور اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ ہندوستان تنزانیہ کے ساتھ اپنے روایتی دوستانہ تعلقات کو کافی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے تنزانیہ کو اس کے ترقی کے سفر میں مدد دینے کے بھارت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے تنزانیہ حکومت اور وہاں کے عوام کی امنگوں اور ضرورت کے مطابق اس سفر کو آگے جاری رکھنے میں بھارت کے تعاون کو بھی دہرایا۔

وزیر اعظم نے کووڈ-19 کے پیش نظر تنزانیہ کے بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے تنزانیہ کے حکام کی طرف سے فراہم کی گئی صدر ڈاکٹر میگوفولی کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں لیڈروں نے مجموعی باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی ترقیاتی شراکت داری، تعلیمی رشتوں اور تجارت کے علاوہ سرمایہ کاری کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ان شعبوں میں تعلقات کے رجحانات کو مزید تیز کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو۔

وزیر اعظم نے اس سال کے آخر میں تنزانیہ میں صدارتی اور پارلیمانی چناؤ کے لئے عالمی جناب صدر میگوفولی اور تنزانیہ کے عوام کے تئیں اپنی بہترین اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

U-3247



(Release ID: 1631321) Visitor Counter : 253