مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری نقل وحمل خدمات فراہم کرنے کے لئے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ؍ شہروں ؍ میٹرو ریل کمپنیوں کے ذریعے کووڈ-19 کو مد نظر رکھتے ہوئے کئے گئے اقدامات

Posted On: 12 JUN 2020 11:44AM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍جون،ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، شہروں  اور میٹر و ریل کمپنیوں کے نام  ایک مشاورت نامہ جاری کیا ہے اور انہیں  سہ  رخی حکمت عملی اپنانے کی تلقین کی ہے۔ یہ حکمت عملی  مرحلہ وار طریقے سے مختصر مدت  یعنی 6 مہینوں کے اندر ، اوسط  مدت یعنی ایک سال کے اندر  اور طویل المدت ایک سے تین سال کے اندر اپنائی جاسکتی ہے۔ مذکورہ مشاورت نامہ  ہاؤسنگ اور  شہری امور کی وزارت  کے سکریٹری  جناب درگا شنکر مشرا کی  جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔

اس مشاورت نامے میں موٹر گاڑی  پر مبنی نقل  وحمل  کو چھوڑ کر  دیگر  طرح کے نقل وحمل  کو بحال کرنے  کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ کیونکہ بیشتر شہری  سفر  پانچ کلو میٹر کے دائرے میں ہوتے ہیں۔ غیر موٹر  گاڑی  والا نقل وحمل اس بات کے وافر مواقع فراہم کرتا ہے، کہ  کووڈ-19 کے بحران کے دوران  تمام تر  احتیاط برتی جاسکے۔ اس میں لاگت بھی کم آتی ہے اور انسانی وسائل بھی کم  صرف ہوتے ہیں۔

سرکاری نقل وحمل کے ذرائع  میں  صارفین – سرکاری  نقل وحمل کو  شہری علاقوں میں  خصوصا  کم آمدنی  والے  متوسط طبقے کے لئے  از حد اہم قرار دیا گیا ہے۔ اسی لئے یہ خدمات  آنے جانے کے لئے  اس طبقے  کی تمام ضروریات کی تکمیل کرتی ہیں۔ تاہم یہ لازمی ہے کہ  سرکاری  ذرائع نقل وحمل کے استعمال کے ذریعے  پھیلنے والے چھوت کو روکا جائے اور اس کے لئے صحیح طریقے سے سینٹائزیشن ، روک تھام اور سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے  ٹیکنالوجی کا سر گرم استعمال بھی  اس مشاورت نامہ کا حصہ ہے۔ یہ مشاورت نامہ  کووڈ -19 کے وبائی مرض کے پس منظر میں جاری کیا گیا ہے۔ کورونا نے  اچانک ہمارے انداز حیات کو متاثر کیا ہے۔ ساتھ  ہی ساتھ ہمارے انداز حیات، مقامی علاقائی  اور  عالمی نقل وحمل کے ذرائع  کو بھی متاثر کیا۔

 اس بات کے شواہد  موجود ہیں کہ سرکاری نقل وحمل کے ذرائع  کے استعمال میں  90 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ  فضائی آلودگی میں  60  فیصد کی تخفیف  درج کی گئی ہے۔ شہروں میں  سرکاری  نقل و حمل کے ذرائع میں جس قدر  تعداد میں لوگ  سفر کیا کرتے تھے، اب اس  تعداد کی بحالی ایک مشکل امر نظر آتی  ہے۔ کیونکہ  زیادہ تر لوگ دیگر متبادلوں  خصوصا  ذاتی  نقل وحمل کے ذرائع پر  توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

 کاروں اور دیگر نجی موٹر گاڑیوں کے استعمال کی بھر مار کو پھر سے روکنے کے لئے دنیا بھر کے شہروں نے  ای- ٹکٹنگ ، ڈیجیٹل ادائگیوں اور سائیکلنگ کے لئے  سڑک کے کنارے  علیحدہ راستہ فراہم کرنے اور پیدل چلنے والوں کے لئے راستہ فراہم کرنے کا کام انجام تو دیا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ  غیر موٹر گاڑی نقل وحمل کو بھی بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔

کوو-19  نے ایک موقع فراہم کیا ہے کہ مختلف النوع سرکاری نقل وحمل کے ذرایع کے متبادل تلاش کئے جاسکیں اور ان مسائل کا حل نکالا جاسکے۔ کیونکہ  غیر  موٹر گاڑی ذرائع  آلودگی نہیں پھیلاتے ، آسان اور عمل گیر ہوتے ہیں۔ اس طرح کی حکمت عملی  کے تحت  غیر موٹر والے  نقل وحمل اور سرکاری نقل وحمل  کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-- ق ر)

U-3228



(Release ID: 1631081) Visitor Counter : 428