وزیراعظم کا دفتر
شاندار ایشائی شیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر وزیر اعظم کی اظہار مسرت
Posted On:
10 JUN 2020 8:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10جون2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے گیر جنگلات میں بڑھتی ہوئی شاندار ایشائی شیروں کی تعداد پر اظہار مسرت کیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دو بہت اچھی خبریں : شاندار ایشائی شیروں کی آبادی، جو گجرات کے گیر جنگلات میں رہتی ہے، اس میں تقریباً 29 فیصد کا اضافہ رونما ہوا ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے تقسیمی رقبے میں 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔گجرات کے عوام اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد ، جن کی کوششوں کے نتیجوں میں یہ خوشگوار پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔
گزشتہ کئی برسوں میں گجرات میں شیروں کی آبادی مستحکم طریقے سے اضافے سے ہمکنار ہورہی ہے۔ اس اضافے میں کمیونٹی کی شراکت داری، ٹیکنالوجی پر زور، جنگلی جانور کی صحت کی نگہداشت ، ان کے رہنے کے مقامات کا صحیح انتظامات اور انسان اور شیروں کے کم سے کم تصادم کے لئے کئے گئے اقدامات کا دخل ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ مثبت رجحان برقرار رہے گا۔
********
م ن۔ ن ع
(10.06.2020)
(U: 3190)
(Release ID: 1630850)
Visitor Counter : 173
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam