وزارتِ تعلیم

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے بیداری میں اضافہ کرنے کے لیے "کووڈ – 19 کے اوقات میں محفوظ آن لائن تعلیم " جانکاری کتابچے کا اجرأ کیا


تعلیمی تحقیق اور تربیت کی قومی کونسل اور یونیسکو کے نئی دلی کے دفتر نے یہ کتابچہ خود کو محفوظ رکھنے کے بارے میں طلبا اور اساتذہ کی بیداری میں اضافہ کرنے کے لیے تیار کیا ہے

Posted On: 05 JUN 2020 3:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05جون  2020  /  انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے نئی دلی میں آج طلبا اور اساتذہ کے آن لائن محفوظ رہنے کے بارے میں ان کی جانکاری میں اضافے کے لیے ، کووڈ – 19 کے اوقات میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کی حفاظت کے عنوان سے ایک معلوماتی کتابچے کا اجرأ کیا۔ تعلیمی تحقیق و تربیت کے قومی کونسل (این سی ای آر ٹی) اور یونیسکو کے  نئی دلی کے دفتر  نے یہ کتابچہ تیار کیا ہے۔  اس  کتابچہ بچوں اور  نوجوانوں میں یہ بیداری لانے میں مدد ملے گی کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں  اور انہیں تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھ کر خود کو محفوظ کرنا چاہیے، جس سے والدین اور اساتذہ کو  یہ معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے گی کہ وہ انٹر نیٹ کو کس طرح محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

کتابچے کا افتتاح کرنے کے بعد جناب رمیش پوکھریال نے  کہ چونکہ کووڈ – 19 کی صورتحال میں آن لائن اور فاصلاتی تعلیم میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ لہذا بہت سے بچے اور اساتذہ آن لائن پلیٹ فارم  کا استعمال  کرتے ہوئے خود کو سیکھنے سکھانے کی سرگرمیوں میں مصروف کیے گیے ہیں۔ حکومت ہند کی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور این سی ای آر ٹی بچوں اور اساتذہ کے لیے ایک محفوظ آن لائن ماحول کو یقینی بنانے کی عہدبند ہیں۔ ہم   سائبر خطرہ محسوس کرنے والے ان سبھی متاثرین سے زور دے کر کہتے ہی کہ وہ  ان خطروں کی رپورٹ کریں اور مدد حاصل کریں۔

 

Banner English.jpg

کووڈ – 19 وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر اسکول ، یونیورسٹیوں ، تربیتی مراکز  اور دیگر تعلیمی اداروں کو 20 مارچ 2020 کو پورے بھارت میں بند کر دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں اتنے بڑے پیمانے پر رکاوٹ آئی کہ اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کی وجہ سے اسکول جانے والے  90 فیصد سے زیادہ بچوں پر اثر پڑا۔ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور ریاست کے تعلیمی  محکموں نے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے تعلیم کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کی مربوط کوششیں کی۔ اس کی وجہ سے جواں سال افراد کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے سابقہ پڑا اور اس کی وجہ سے انہیں سائبر خطروں کا سامنا ہوا۔

بھارت میں تقریباً 71 ملین بچے 5 سے 11 سال کے درمیان عمر کے ہیں جو اپنے کنبے کے افراد کے موبائل پر انٹرنیٹ چلاتے ہیں۔ اس طرح ملک کے تقریباً  14 فیصد عوام انٹرنیٹ پر سرگرم رہتے ہیں۔ بھارت میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والے دو تہائی افراد 12 سے 29 سال کی عمر کے ہیں۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال میں انٹر نیٹ کی وجہ سے سائبر خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس تشویش کو دور کرنے کے مقصد سے این سی ای آر ٹی اور یونیسکو کے نئی دلی کے دفتر نے یہ معلوماتی کتابچہ تیار کیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3093



(Release ID: 1629956) Visitor Counter : 226