وزارت خزانہ
پردھان منتری غریب کلیان پیکج – اب تک کی پیش رفت
پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت تقریباََ 42 کروڑغریب افراد نے 53 ہزار 228 کروڑروپے کی مالی امدادحاصل کی
Posted On:
03 JUN 2020 9:09AM by PIB Delhi
1.70 لاکھ کروڑروپے کے پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے حصے کے طورپر حکومت نے خواتین ،غریب بزر گ شہریوں اورکسانوں کے لئے مفت غذائی اجناس کی فراہمی اورنقدی کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے ۔ اس پیکج کے فوری نفاذ کی نگرانی کا کام مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ باقاعدگی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی ) تحت تقریباََ 42 کروڑغریب افراد نے 53 ہزار 248 کروڑروپے کی مالی امداد حاصل کی ہے ۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی ) کے متعدد اجزا کے تحت اب تک کی پیش رفت درج ذیل ہے :
- 8.19 کروڑمستفدین کو پی ایم ۔کسان کی پہلی قسط کے طورپر 16394 کروڑروپے کی ادائیگی کی گئی ۔
- 20.05 کروڑ( 98.33فیصد ) خواتین جن دھن کھاتہ داروں کو پہلی قسط کے طورپر 10029 کروڑروپے کی ادائیگی کی گئی ۔ خواتین پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں جن کے اکاؤنٹس پہلی قسط کے تحت صارف پر مبنی لین دین کے ذریعہ ڈیبٹ کئے گئے تھے، ان کی تعداد 8.72 کروڑ( 44فیصد ) ہے ۔20.62 کروڑاور (100فیصد) خواتین جن دھن کھاتہ دار وںکو دوسری قسط کے تحت 10315 کروڑروپے ادا کئے گئے ۔ خواتین پی ایم جےڈی وائی کھاتہ داروں جن کے اکاؤنٹس دوسری قسط کے تحت صارف پر مبنی لین دین کے ذریعہ ڈیبٹ کئے گئے تھے، ان کی تعداد 9.7کروڑ( 47فیصد ) ہے۔
- تقریباَ2.81 کروڑ بزرگ شہریوں ، بیواؤں اور معذور افراد کو دو قسطوں میں کل 2814.5 کروڑروپے ادا کئے گئے ۔ تمام 2.81 کروڑمستفدین کو دو قسطوں میں اس کے فوائد منتقل کئے گئے ۔
- 2.3 کروڑ بلڈنگ اور تعمیراتی ورکروں نے 4312.82 کروڑروپے کی مالی امداد حاصل کی ۔
- اب تک 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپریل کے مہینے کے لئے 101 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس اٹھالئے ہیں ۔ اپریل 2020 کے لئے 73.86 کروڑ مستفدین کا احاطہ کرتے ہوئے 36ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 36.93 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اسی طرح مئی 2020 کے لئے 65.85 کروڑ مستفدین کا احاطہ کرتے ہوئے 35 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 32.92 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اسی طرح جون 2020 کے لئے 7.16 کروڑ مستفدین کا احاطہ کرتے ہوئے 17 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 3.58 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔5.06 لاکھ میٹرک ٹن دالیں مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجی جاچکی ہیں۔ 19.4 کروڑمستفدین میں سے 17.9 کروڑ کنبے پر مشتمل مستفدین کو اب تک کل 1.91 لاکھ میٹرک ٹن دالیں تقسیم کی گئی ہیں۔
- اس اسکیم کے تحت اب تک 9.25 کروڑ پی ایم یو وائی گیس سلنڈر بک کئے جاچکے ہیں۔ اسی طرح 8.58 کروڑپی ایم یو وائی مفت گیس سلنڈروں کی ڈلیوری پہلے ہی مستفدین کو کی جاچکی ہے۔
- ای پی ایف او کے 16.1 لاکھ اراکین ای پی ایف او اکاؤنٹ سے ناقابل منتقلی ایڈوانس کی آن لائن نکاسی کافائدہ حاصل کرچکے ہیں، جس کی مالیت 4725 کروڑروپے ہے۔
- یکم اپریل 2020 سے بڑھی ہوئی شرح کو نوٹی فائی کیا گیا ہے ۔موجودہ مالی برس کے دوران 48.13 کروڑ افراد کے لئے کام کے دن پیدا کئے گئے ۔مزید برآں 28729 کروڑ روپے ریاستوں کو جاری کئے گئے تاکہ ان کے بقایا جات ، تنخواہ اور میٹریل کے لئے نقدی کی فراہمی ہوسکے ۔
- 59.23 لاکھ ملازمین کے اکاؤنٹوں 24 فیصد ای پی ایف کے تعاون کی منتقلی بھی ،جس کی مالیت 895.09 کروڑ روپے ہے ۔
پردھان منتری غریب کلیان پیکج
2جون 2020 کی تاریخ تک کل فوائد کی براہ راست منتقلی
اسکیم
|
مستفدین کی تعداد
|
رقم
|
پی ایم جے ڈی وائی خواتین کھاتہ داروںکو مالی امداد
|
1st Ins - 20.05 Cr(98.3%)
2nd Ins –20.63 Cr
|
1st Ins - 10029 Cr
2nd Ins – 10315 Cr
|
این ایس اے پی (معمر بیواؤں،دویانگ، بزرگ شہریوں ) کو مالی امداد
|
2.81 Cr (100%)
|
1st Ins - 1407 Cr
2nd Ins – 1407 Cr
|
پی ایم- کسان کے تحت کسانوں کوادائیگی
|
8.19 Cr
|
16394 Cr
|
بلڈنگ اوردیگر تعمیراتی ورکوں کو مالی امداد
|
2.3 Cr
|
4313 Cr
|
ای پی ایف او میں 24فیصد تعاون
|
.59 Cr
|
895 Cr
|
اجولا
|
1st Ins – 7.48
2nd Ins – 4.48
|
8488 Cr
|
میزان
|
42Cr
|
53248 Cr
|
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔م ع۔رم
U-3011
(Release ID: 1628974)
Visitor Counter : 313
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam