وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور سری لنکا کے وزیراعظم عزت مآب مہندا راج پکشے

کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 27 MAY 2020 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27مئی 2020/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے وزیراعظم عزت مآب  مہندا راج پکشے سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی اور انہیں پارلیمنٹ میں داخل  ہونے سے لے کر اب تک 50 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

 وزیراعظم نے سری لنکا کی ترقی میں عزت مآب  راج پکشے  کے تعاون اور ان کے طویل سیاسی کرئیر  اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیراعظم نےسری لنکا کے بھارتی نژاد تمل رہنما اروگن تھونڈن مان کے کل  اچانک اور بے وقت انتقال پر اپنی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان شراکت داری کو آگے بڑھانے میں جناب  تھونڈمان کے رول اور تعاون کو یاد کیا۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ کووڈ-19  کے دونوں ملکوں پر پڑنے والے معاشی اور صحت پر اثرات اور ان سے مقابلہ کرنے کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات  پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم  نےجناب راج پکشے کو اس چیلنجنگ  وقت میں سری لنکا کو ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔

**************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2842


(Release ID: 1627356) Visitor Counter : 204