صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ 19 کے بارے میں تازہ صورت حال )اپ ڈیٹس(

Posted On: 26 MAY 2020 5:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیشگی طور پر اور انتہائی فعال طریق کار کے ذریعہ کووڈ۔ انیس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ اعلی ترین سطح پر ان اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کی توجہ مسلسل اس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اقدامات پر مرکوز ہے تاکہ انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکے۔ انفیکشن سے بچنے کے لئے ہاتھ کی صفائی، سانس کی صحت اور صفائی اور کثرت سے چھو جانے والی سطحوں کی موثر صفائی ضروری ہے۔ اس بحران پر قابو پانے کے لئے مناسب رویے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں ماسک / فیس کور کا باقاعدگی سے استعمال اور بوڑھوں اور کمزور لوگوں کی حفاظت کے لئے کام کرنا بھی شامل ہے۔ ایک دوسرے سے جسمانی دوری کو برقرار رکھنا ہی وہ سماجی ٹیکہ ہے جو فی الحال کورونا وائرس کے خلاف دنیا کے پاس دستیاب ہے۔

ہندوستان نے اپنی ٹیسٹ کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اوروہ ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ بھارت اب روزانہ تقریبا 1.1 لاکھ نمونوں کی جانچ کر رہا ہے۔ لیبز ، شفٹوں ، آر ٹی۔ پی سی آر مشینوں اور افرادی قوت کی تعداد بڑھا کر صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج تک ، ہندوستان میں کل 612 لیب ہیں ، ان میں آئی سی ایم آر کے ذریعہ 430 لیب چلائے جاتے ہیں اور نجی شعبے میں ایک سو بیاسی لیب چلائے جاتے ہیں تاکہ کووڈ۔ انیس انفیکشن کے شکار لوگوں کا ٹیسٹ کیا جا سکے۔ علامات والے تارکین وطن مزدوروں کی فوری جانچ اور غیر علامات والوں کے لئے ہوم کوارنٹین سے متعلق رہنما خطوط ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو جاری گئے ہیں۔ بیشتر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کووڈ۔ انیس ٹیسٹنگ کے لئے ٹرو نیٹ ( این اے ٹی) مشینوں کے استعمال کے لئے تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگرام ( این ٹی ای پی) کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آر ٹی۔ پی سی آر۔ کٹس، وی ٹی ایم، سویب اور آر این اے ایکسٹریکشن کٹس کے مقامی مینوفیکچررز کی نشاندہی کی گئی ہے اور پچھلے چند مہینوں میں ان کے پروڈکشن میں سہولت دی گئی ہے۔

ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور فی الحال یہ 41.61٪ ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 60،490 مریض کووڈ۔ انیس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح بھی 3.30٪ (15 اپریل کو) سے گھٹ کر تقریبا دو اعشاریہ ستاسی فیصد ہو گئی ہے جو اس وقت دنیا میں سب سے کم ہے۔ فی الحال اموات کے معاملوں کی عالمی اوسط 6.45٪ کے لگ بھگ ہے۔

فی لاکھ آبادی میں اموات معاملے کے تجزیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان میں فی لاکھ آبادی میں تقریبا 0.3 اموات ہوتی ہیں جو کہ دنیا میں فی لاکھ آبادی میں 4.4

اموات کے اعداد وشمار کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اموات کے نسبتا کم اعداد وشمار ، فی لاکھ آبادی پر اموات اور اموات کی شرح دونوں ہی لحاظ سے معاملات کی بروقت نشاندہی اور ان سے طبی طور پر نمٹنے کی صورت حال کا پتہ دیتے ہیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرستhttps://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (26-05-2020)

U: 2807



(Release ID: 1627066) Visitor Counter : 228