امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کے باہر پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں ان کی نقل وحمل کے لئے بھی معیاری آپریٹنگ پروٹول (ایس او پی) جاری کیا ہے، جو ضروری وجوہات سے بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند ہیں

Posted On: 24 MAY 2020 8:40PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کے باہر پھنسے ہوئے ہندوستانیوں شہریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں پھنسے ہوئے ان لوگوں کے نقل وحمل کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ پروٹول ایس او پی جاری کیا ہے، جو ضروری وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اسی موضوع پر وزارت داخلہ کے 5 مئی 2020 کے حکم کی جگہ لے گا۔ یہ ایس او پی زمینی سرحدوں کے ذریعہ آنے والے مسافروں کے لئے بھی لاگو ہوں گے۔

کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کو روکنے کے لئے مسافروں کے بین الاقوامی سفر پر لاک ڈاؤن اقدامات کے تحت پابندی لگادی گئی ہے۔  موصولہ اطلاع کے مطابق ایسے بہت سے ہندوستانی ہیں جو روزگارانٹرن شپ، پڑھنے، سیاحت اور کاروبار جیسے مختلف مقاصد کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے پہلے ہی الگ الگ ملکوں میں گئے تھے اور اب وہ بیرون ملکوں میں پھنسے ہوئے ۔ لمبے عرصے تک بیرون ملک میں رہنے کے سبب وہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور فوراً ہندوستان لوٹنے کے خواہشمند ہیں۔ مذکورہ لوگوں کے علاوہ بھی ایسے کئی دیگر ہندوستانی شہری ہیں، جن کے لئے طبی ایمرجنسی کی صورتحال یا کنبے کے کسی فرد کے انتقال کے سبب ہندوستان آنا بہت زیادہ ضروری ہے۔  اسی طرح ہندوستان میں بھی ایسے کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں جو مختلف مقاصد کے لئے فوراً بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند ہیں۔

بیرون ملک میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کے سفر کے لئے ایسے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جو شدید بحران سے جوجھنے کے سبب وطن آنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں، جن میں مائیگرینٹ مزدور، ایسے مزدور جس کی چھٹنی کردی گئی ہے، ویزا کی مدت کے خاتمہ کے مسئلے سے جوجھ رہے، قلیل مدتی ویزا ہولڈر ، ویزا کی مدت کے ختم ہونے والے افراد ، ہنگامی علاج کی ضرورت والے لوگ، حاملہ خواتین، بزرگ، گھر کے کسی ممبر کے موت ہونے کی وجہ سے بھارت لوٹنے کے خواہشمند لوگ اور طلبا شامل ہیں۔

اسی طرح کے لوگوں کو اس ملک میں واقع ہندوستانی مشن میں امور خارجہ کے ذریعہ طے کئے گئے ضروری تفصیلات کے ساتھ خود کو رجسٹریشن کرانا ہوگا، جہاں وہ پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ شہری ہوابازی کی وزارت کی اجازت کے مطابق غیر شیڈول کمرشیل پروازوں کے ذریعہ ہندوستان کے لئے سفر کریں گے اور فوجی امور کے محکمہ کے مطابق ، جہاز رانی کی وزارت کے مطابق پانی کے جہازوں سے بھارت کا سفر کریں گے۔ سفر کا خرچ مسافروں کے ذریعہ ہی برداشت کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ وہ لوگ جن کے اندر کوئی علامات نہیں ہیں ان کو ہی ہندوستان کا سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت خارجہ  اسی طرح کے سبھی مسافروں کی موجودہ تفصیلا سمیت اڑان، پرواز، جہاں کے اعتبار سے اعداد وشمار تیار کرے گا اور اسے متعلقہ ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ساتھ پیشگی کی شکل میں شیئر کرے گا۔ مزید یہ کہ وزارت خارجہ اپنی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعتبار سے نوڈل افسروں کو نامزد کرے گا، جو متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اس مقصد کے لئے مخصوص کئے گئے نوڈل افسروں کے ساتھ تال میل کرے گا۔ آنے والی اڑان؍ جہاز کا پروگرام (آنے کا دن، جگہ اور وقت) کو وزارت خارجہ کے ذریعہ اپنے آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کم سے کم دو دن کے نوٹس پر  نمایاں کیا جائے گا۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے قرنطینہ انتظامات سمیت بین الاقوامی آمد سے جڑے رہنما خطوط کو بھی وزارت داخلہ کے ایس او پی کے ساتھ نیچے دیے گئے لنک میں منسلک کئے گئے ہیں۔  وزارت صحت کے رہنما خطوط کے مطابق تمام مسافروں کو سوار ہونےسے پہلے ایک حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ  14 دن کے لئے لازمی قرنطینہ پر عمل کریں گے، جس میں خود ادائیگی پر7 دن کے ادارہ جاتی قرنطینہ اور اس کے بعد اپنے گھر پر 7 کی آئسولیشن شامل ہیں۔

ہندوستان میں پھنسے ہوئے ایسے افراد کوجو بیرون ملک سفر کرنے کے خواہش مند ہیں کو اس مقصد کے لئے  شہری ہوابازی کی وزارت یا شہری ہوابازی کی طرف سے نامزد کسی ایجنسی میں درخواست دینی ہوگی، اس کے ساتھ ہی شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ بتائے گئے روانگی اور آمد کے مقامات سمیت ضروری تفصیلات بھی دینی ہوگی۔ ہندوستان سے سفر غیر شیڈول کمرشیل پروازوں پر ہوگا، جنہیں بیرون ملک سے پھنسے ہندوستانی شہریوں کو لانے کے لئے شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے اجازت دی گئی ہو۔ سفر کا خرچ مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوگا۔

ان لوگوں کو منزل مقصود ملکوں کے سفر کی اجازت دی جائے گی، جو اس ملک کے شہری ہیں، جو کم سے کم اس ملک کے ایک سال کی مدت کا ویزا رکھتے ہیں اور گرین کارڈ یا او سی آئی کارڈ ہولڈر ہیں۔ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں یا کنبے میں کسی کی موت ہوجانے کی صورت میں ایسے ہندوستانی شہری، جن کے پاس 6 مہینے کا ویزا ہے، انہیں بھی سفر کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ایسے افراد سے ٹکٹوں کے کنفرم ہونےسے پہلے شہری ہوابازی کی وزارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ منزل مقصود ملک اپنے یہاں ایسے شہریوں کو داخلے کی اجازت ضرور دے گی۔

ایسے ہندوستانی سمندری جہازکے عملے جو بیرون ملک جہازوں پر اپنی خدمات کے لئے اپنا کنٹریکٹ قبول کرنا چاہتے ہیں وہ وندے بھارت مشن  اور دوسری پروازوں، جس کا اہتمام ان کے آجروں نے کیا ہے ،کے تحت ہندوستان سے روانہ ہونے والی غیر شیڈول کمرشیل پروازوں سے سفر کرسکتے ہیں، لیکن اس کے لئے جہاز رانی کی وزارت کی جانب سے منظوری دی گئی ہو۔

پرواز پر سوار ہونے کے وقت شہری ہوابازی کی وزارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صحت کے پروٹول کے مطابق تمام مسافر تھرمل اسکریننگ کرائیں۔  وہی مسافر جن کے کوئی علامات نہیں ہیں، انہیں ہی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ پرواز پر سوار ہوتے ہوئے ماسک کا پہننا، صفائی ستھرائی، ہاتھ منھ دھونا جیسے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2785



(Release ID: 1626761) Visitor Counter : 324