وزارت اطلاعات ونشریات

کمیونٹی ریڈیو  پر اشتہار کی مدت  کو بڑھاکر 12 منٹ فی گھنٹہ کرنے کے لئے صلا ح و مشورہ  جاری ہے: جناب پرکاش جاؤڈیکر


کمیونٹی ریڈیو پر  خبروں کے بلیٹن  کی  تجویز   پر غور کیا جائے گا ؛  جلد ہی کمیونٹی ریڈیو زکی تعداد میں اضافے  کا منصوبہ: جناب جاؤڈیکر

Posted On: 22 MAY 2020 7:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 مئی 2020،     اطلاعات  و نشریا کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج کہا ہے کہ وہ کمیونٹی ریڈیو کو ٹیلی چینلوں کے برابر لانے کے لئےان پر  اشتہارات کی مدت کو  سات منٹ سے بڑھاکر 12 منٹ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر  آل کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں  کے سامعین سے  ایک ساتھ  نشر کرنے کی منفرد پہل میں خطاب کررہے تھے۔ یہ براڈ کاسٹ آج  شام سات بجے اور شام ساڑھے سات بجے کے درمیان  دو مساوی سلاٹس میں کیا گیا۔

جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ  کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کئے جانے کے دوران  75 فیصد اخراجات وزارت کے ذریعہ کئے جاتے ہیں جو کہ  اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہے اور روز مرہ کے کام کاج کے اخراجات اسٹیشن کے ذریعہ کئے جاتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ فی الحال  کمیوٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو اشتہارات کے لئے سات منٹ فی گھنٹہ  کے ایئر ٹائم کی اجازت ہے جبکہ ٹی چینلوں کے لئے  یہ 12 منڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ  تمام ریڈیو اسٹیشنوں کو مساوی مدد دیئے جانے کے خواہش مند ہیں تاکہ انہیں فنڈ مانگنے کی ضرورت نہ پڑے اور مقامی اشتہارات  کمیونٹی اسٹیشنوں پر دیئے جاسکیں۔

اپنے ابتدائی خطاب میں جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو تو اپنے آپ میں ایک کمیونٹی ہے۔ ‘ان کو تبدیلی کے ایجنٹ ’قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اسٹیشنوں کی پہنچ روزانہ لاکھوں عوام تک ہوتی ہے اور یہ کہ ان کی وزارت جلد ہی ایسے اسٹیشنوں  کی تعداد میں اضافے کا منصبوبہ لائے گی۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا کہ ہم اس کو بھی اسی طرح بھگا دیں گے جس طرح ہم نے دیگر امراض کو بھگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں نئے حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جن میں چار اقدامات ضروری ہیں یعنی جتنا ممکن ہو  گھر پر رہنا ، بار بار ہاتھ دھونا ، لوگوں کے درمیان جاتے وقت فیس ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ۔

سوشل ڈسٹنسنگ اور  اقتصادی سرگرمی کے چیلنجوں  کی مشکلات  پر اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے ‘‘جان بھی جہان بھی’’  کے منتر کو دہرایا اور کہا کہ  کنٹنمنٹ زور میں تو پابندیاں جاری ہیں لیکن گرین زون میں اقتصادی  سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کمیونٹی ریڈیو کے اپنے چینلوں پر خبریں نشر کرنے کے  اہم مطالبے   کا ذکر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی ریڈیو پر اسی طرح  خبریں نشر کرنے کی  اجازت دینے پر غور کررہے ہیں جس طرح ایف ایم چینلوں  پر خبریں نشر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے  ان اسٹیشنوں  سے اپیل کی کہ وہ چلائی نانے والی  فرضی خبروں  پر توجہ دے کر اور مقامی زرائع سے ان کی تصدیق  کراکے ان سے اس لعنت سے مقابلہ کرنے میں اہم رول ادا کریں۔  انہوں نے اسٹیشنوں کو مدعو کیا کہ وہ اپنی معلومات سے آل انڈیا ریڈیو کو بھی واقف کرائیں تاکہ سچائی  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے  پی آئی بی کے تحت ایک فیکٹ چیک سیل کی تشکیل کی ہے اور  کمیونٹی ریڈیو  فیکٹ چیک سیل کے رول میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

حال ہی میں  خزانے اور کارپوریٹ کی مرکزی وزیر کے ذریعہ پیش کئے گئےآتم نربھر بھارت پیکج کا ذکر کرتے ہوئے جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ یہ ایک جامع پیکج ہے جس میں  زراعت اور صنعت  سمیت  مختلف شعبوں کے لئے اصلاحات شامل ہیں اور اس پیکج کا مقصد درآمدات میں کمی لانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکج کا اچھا خیرمقدم کیا گیا ہے اور لوگ اس محرک سے خوش ہیں۔

Official Photo of HMIB.jpeg

پس منظر:

  • کمیونٹی ریڈیو سرکاری ریڈیو (آل انڈیا ریڈیو )اور پرائیویٹ ریڈیو براڈ کاسٹنگ(ایف ایم) کے ساتھ ریڈیو براڈ کاسٹنگ کی ایک تیسری سطح ہے ۔ یہ  کم طاقت والا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن  ہے، جو  مقامی مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور جس کی ملکیت اور انتظام کمیونٹی کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور یہ 10 ، 15 کلومیٹر  کے دائرے میں  ایک کمیونٹی کے مفاد میں ہی کام کرتا ہے۔
  • ہندوستان میں  کمیونٹی ریڈیو سے متعلق  پہلی پالیسی  سال 2002 میں نوٹیفائی کئے جانے کے  بعد کمیونٹی ریڈیو شروع کیا گیا تھا۔ اس پالیسی کے تحت  محض تعلیمی اداروں کو کمیونٹی ریڈیو قائم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ سال 2006 میں  اس پالیسی کی بنیاد کو وسیع کیا گیا اور  اس کے تحت نچلی سطح کے اداروں جیسے این جی او ، کے وی کے اور د یگر غیر منافع بخش اداروں کو بھی  ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔ آج ہندوستان  میں 290  کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن چل رہے ہیں۔ جن کے ذریعہ ملک میں  تقریباً  90  ملین ایسے لوگوں  بات پہنچائی جاتی ہے، جہاں تک  دیگر میڈیا کی موجودہ بہت محدود ہے۔ ان کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعہ مقامی زبان  اور بولی میں  براڈ کاسٹ کیا جاتا ہے تاکہ  یہ کمیونٹی کو زیادہ متاثر کرسکیں۔
  • تنظیموار بریک اپ درج ذیل ہے:

Sl.

تنظیم کی قسم

کمیونٹی ریڈیو کی تعداد

1

تعلیمی ادارے

130

2

این جی او

143

3

کے وی کے

17

 

میزان

290

 

 

کمیونٹی ریڈیو کی مدد کرنے کے لئے حکومت  ایک اسکیم یعنی‘ ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو کی مدد کی مہم ’ چلا رہی ہے جس کے لئے  25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔  اس اسکیم کے لئے رواں سال میں 4.50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2769



(Release ID: 1626543) Visitor Counter : 487