PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کی روز مرہ بلیٹن

Posted On: 22 MAY 2020 6:49PM by PIB Delhi

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pngDescription: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

کووڈ-19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

 

* ابھی تک کے 118477 معاملوں میں سے 48533 لوگ صووڈ-19 کحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح صحت یاب ہونے کی شرح 40.409 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

* کل سے ملک میں کووڈ-19 کے معاملوں میں 6088 کی بڑھوتری درج کی گئی ہے۔

* وزارت داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ریاستوںکو وزارت کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا ہے۔

* آر بی آئی نے معاشی صورتحال کو استحکام کے دینے کے لئے 9 اور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سود کی شرحوں میں کمی کی ہے۔

* سی بی ڈی ٹی نے ایک اپریل سے 21 مئی 2020 تک 16.8 لاکھ قرض دہندگان کو 26242 کروڑ روپے کی ٹیکس ری فنڈ جاری کئے

* بھارتی ریل ریزرو ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے ریزرو کاؤنٹر مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔

* پیٹرولیم کے وزیر نے پائپ لائن پروجیکٹوں کی تعمیر میں آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے کووڈ-19 پر حاصل ہونے والی تازہ معلومات: مریوں کے صحت ہونے کی شرح بڑھ کر 40.98 فیصد ہوگئی ہے۔

کل سے ہندوستان میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد میں 6088 کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔ تصدیق شدہ معاملوں کی کل تعداد اب 118447 ہوگئی ہے۔ فعال علاج کی نگرانی کے تحت آنے والے معاملوں کی تعداد 66330 ہے۔ اب تک کل 48533 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے 3234 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ اس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل شرح 40.98 فیصد ہوگئی ہے۔

برائے  تفصیلات:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626139

ملک میں مختلف مقامات پر ہورہے وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی

کووڈ-19 کی تشہیر کی روک تھام کے لئے سرکار کے رہنما خطوط میں شامل سبھی اقدامات کا سختی سے نفاذ ضروری ہے۔ حالانکہ ملک بھر میں مختلف مقامات سے وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ اس پر غور کرنے کے لئے وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھے اور وزارت کے رہنما خطوط  پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی کہا کہ رہنما خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625864

وزارت داخلہ نے کووڈ-19 کے پیش نظر لگائی گئی ویزا اور سفر پابندی میں ڈھیل دی۔بیرون ملک میں پھنسے کچھ زمروں کے او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو بھارت واپس آنےکی اجازت دی۔

وزارت داخلہ نے کووڈ-19 کے پیش نظر لگائی گئی ویزا اور سفر پابندیوں میں نرمی دیتے ہوئے بیرون ملک میں پھنسے کچھ زمروں کے او سی آئی (ہندوستان کے تارکین وطن) کارڈ ہولڈروں کو ملک واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔  بیرون ملک میں پھنسے مندرجہ ذیل زمروں کے او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو ہندوستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایسے چھوٹے بچے جن کی پیدائش بیرون ملک میں بھارتی شہریوں کے یہاں ہوئی ہے اور جو او سی آئی کارڈ ہولڈ ہیں، ایسے او سی آئی کارڈ ہولڈر جو کنبے میں موت جیسی ایمرجنسی صورتحال کے سبب ہندوستان آنا چاہتے ہیں، ایسے میاں بیوی، جن میں سے ایک یعنی شوہر یا بیوی او سی آئی کارڈ ہولڈر ہیں اور دوسرا بھارتی شہری ہے اور ان کا ہندوستان میں ایک مستقل گھر ہے ، یونیورسٹیوں کے ایسے طلبا جو او سی آئی کارڈ ہولڈر ہیں، قانونی طور سے نابالغ نہیں ہیں، لیکن جن کے والدین بھارت میں رہنے والے ہندوستانی شہری ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625864

آر بی آئی نے معاشی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لئے 9 اور اقدامات کا اعلان کیا ہے، شرح سود میں کمی کی ہے

ریزروبینک آف انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت داس نے آج کووڈ 19 جیسی عالمی وبا کے اس غیر یقینی دور میں مالی استحکام کو برقرار رکھنے اور مالیے کی آسانی سے آمد کے لیے ایک بار پھر 9 نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ریپوریٹ میں 40 بنیادی پوائنٹ کی کمی کرنا، ایس آئی ڈی بی آئی کو دوبارہ مالی سہولت میں مزید 90 دن کے لئے توسیع دینا، رضا کارانہ ری ٹیشن روٹ کے تحت بیرونی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے لئے ضابطوں میں نرمی کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان نئے اقدامات کے تحت اب برآمد کار زیادہ مدت کے لئے بینکوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ایگزم بینک سے قرض کی سہولت، درآمدات کی ادائیگی کے لئے درآمد کاروں کے لئے زیادہ وقت تک انضباطی اقدام کی توسیع میں تین ماہ کا اضافہ، کام کی پونجی پر سود کو سود کی شرط میں منتقل کرنے کی گنجائش، کارپوریٹ کے لئے فنڈ کی آمد میں اضافے کے لئے گروپ ایکسپوزر لمٹ میں اضافہ بھی شامل ہے۔ ریاستوں کو کانسولٹیڈ فن سےزیادہ قرض لینے کی اجازت دی گئی ہے، یہ بھی ان اقدامات میں شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ سال 21-2020 میں ڈی جی پی شرح ترقی منفی رہے کا امکان ہے اور 21-2020 کی دوسری ششماہی سے ترقی کی شرح کچھ تیز ہوسکتی ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626058

یکم اپریل 2020 تک 26242 کروڑ روپے  کی رقم ری فنڈ کی گئی

یکم اپریل 2020 سے ری فنڈ کی شکل میں 26242 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ براہ راست ٹیکسو ں کے مرکزی بورڈ سی بی ڈی ٹی نے یکم اپریل 2020 سے 21 مئی 2020 تک 1684298 ٹیکس دہندگان کو 26242 کروڑ روپے کے ٹیکس ری فنڈ جاری کئے ہیں۔ اس مدت کے دوران ٹیکس ری فنڈ کی شکل میں  1581906 ٹیکس دہندگان کو 14632 کروڑ روپے اور کارپوریٹ ٹیکس ری فنڈ کی شکل میں 102392 ٹیکس دہندگان کو 11610 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=16269051

بھارتی ریلوے نے کامن سروس سینٹروں اور ایجنٹ کے ذریعہ بکنگ اور ریزرویشن کاؤنٹرس کو دوبارہ کھولنے کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے

بھارتی ریلوے مرحلے وار طریقے سے ریزرو ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے ریزرویشن کاؤنٹرس دوبارہ کھولنے جاری ہے۔ زونل ریلوے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقامی ضرورتوں اور شرطوں کے مطابق ریزرویشن کاؤنٹرس کھولنے کا فیصلہ کرکے اور نوٹیفائی کرے۔ یہ ریزرویشن کاؤنٹرکل سے مرحلے وار طریقے سے کھولے جائیں گے، تاکہ ان کی جگہ اور وقت کے بارے میں مقامی لوگوں کی ضرورتوں اور حالات کے مطابق جانکاری کی تشہیر کی جائے گی۔  بھارتی ریلوے نے جمعہ سے ریزرویشن ٹکٹوں کی بکنگ کامن سروس سینٹر اور ٹکٹ ایجنٹوں کے ذریعہ کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625892

آر پی ایف نے دلالوں کی پہچان کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر کوششیں شروع کی

اب جبکہ بھارتی ریلوے نے 12 مئی 2020 کو 15اے سی اسپیشل ٹرینوں کی آمد ورفت شروع کی ہے اور یکم جون 2020 سے آنے والی، جانے والی 100 فاضل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، ای  ٹکٹوں کی دلالی کے سلسلے میں شکایت ملنی شروع ہوگئی ہیں، جن میں متعدد افراد کی آئی ڈی کا استعمال کیا جارہا ہےاور ان اسپیشل ٹرینوں میں ریزرو برتھ پر حق جمایا جارہا ہے۔ اس کے پیش نظر آر پی ایف نے ان دلالوں کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے قومی سطح پر کوششیں شروع کی ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625862

جناب دھرمیندر پردھان نے پائپ لائن کی تعمیر میں آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے

پیٹرویم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 8 ہزار کروڑ روپے مالیت کے پائپ لائن پروجیکٹوں کا جمعرات کو جائزہ لیا، جو تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے نافذ کرجارہی ہیں اور ان پروجیکٹوں پر مختلف مرحلوں میں کام چل رہا ہے۔ انہوں نے ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے زور دیا اور آتم نربھر بھارت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پروجیکٹوں کو پورا کرنے کی اپیل کی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626031

وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندری طوفان امفان کے پیش نظر صورتحال  سے خطاب کیا

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626042

ہندوستان دنیا کے باقی ملکوں کو حیاتیاتی تنوع کو بچانے میں اپنی بہترین طور طریقوں اور تجربوں سے واقف کرایا: ماحولیات کے مرکزی وزیر

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج حیاتیاتی تنوع 2020 کے عالمی دن کے موقع پر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے 5 اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ اس سال کے موضوع پر زور دیتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ‘فطرت میں ہمارے حل ہیں’ اور اس لئے کووڈ19 کے موجودہ تناظر میں خاص طور پر ہمارے ماحولیات کو بچانا بہت ضروری ہے، کیونکہ یہ ہمیں بہت سی بیماریوں سمیت مختلف آفات سے بچاتی ہے۔  ماحولیات کے وزیر نے ایک ٹھوس اور پائیدار زندگی کو فروغ دینے اور کھپت کو محدود کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626054

ریاستوں کو مستفدین میں غذائی اجناس کی تقسیم کو یقینی بناناچاہئے تاکہ کوئی بھوکا نہ رہ جائے: رام ولاس پاسوان

صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکز وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیروں اور خوراک کے سکریٹریوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ جناب پاسوان نے کہا کہ انہیں مستفدین میں غذائی اجناس کی تقسیم کو یقینی بنانا چاہئے،تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ سمندری طوفان امفان سے متاثر اڈیشہ اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں کو ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہئے جو سمندری طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا ہے کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا خوراک تقسیم کرنے والا ایک اہم ادارہ بن گیا ہے اور غذائی اجناس اور دالیں سڑک، ریل اور ہوائی جہاز کے ذریعہ ملک بھر میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غذائی اجناس اور دالوں کی تقسیم کا جائزہ لیا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626109

ڈاکٹر ہرش وردھن کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے مرکزی  وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو 21-2020 کے لئے صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین منتخب کیاگیا ہے۔  ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن ان لاکھوں لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر موجود تمام اہم شخصیتوں سے اپیل کی کہ وہ صف اول کے صحت کارکنوں اور کووڈ-19 کے دیگر جانبازوں کے عزم، وقار اور جانفشانی  کے لئے انہیں سلام کریں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626111

اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لئے معاشی استحکام اہم ہیں:نتن گڈکری

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لئے معاشی استحکام نہایت اہم ہیں۔  ان اداروں کو سمجھوتہ کئے بغیر اپنی سرگرمی لاگت کو کمی لانے کی ضرورت ہے۔وہ اعلیٰ تعلیم کے مستقبل پر ایم آئی ٹی ، اے ڈی ٹی یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی جدید کاری ضروری ہے اور اقدار پر مبنی تعلیم معاشرے کو مستحکم بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی طاقت کمزوریوں کو سمجھنا چاہئے اور ہمارے   ان کے سامنے جو درپیش مسائل ہیں انہیں مواقع میں تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانا اس مرحلے پر ملک کے لئے اہم ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625827

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کے طریقہ کار تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں کورونا کی جانچ کے طریقہ کار میں تیزی لانے کے لئے بہت سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ جموں وکشمیر کے صحت کے محکموں کے سینئر افسروں کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں اور ایس کے آئی ایم ایس کے فیکلٹی ممبروں اور سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زیادہ ٹائم باؤنڈ طریقے سے کورونا کے نمونوں کی جانچ کی مانگ کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے نمونوں کی پیشکش کرنے والے لوگوں کو بھروسہ دلایا کہ انہیں مناسب متبادل اور انہیں غیر سہولت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625854

جاپانی کمپنیوں کو بھارتی دوا سازی اور طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کیاگیا

کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان کاروبار اور تجارتی اشتراک کے لئے 22 مئی 2020 صبح ساڑھے 11 بجے طبی آلات اور اے پی آئی سیکٹر : چیلنجز اور ابھرتے ہوئے مواقع پر ایک ویبینار منعقد ہوا ہے۔ اس ویبینار کا اہتمام حکومت ہند کی کیمیکل اور فرٹیلائز کی وزارت کے دوا سازی کے محکمہ کے اشتراک سے ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانہ کی جانب سے کیاگیا تھا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626121

آر این اے ایکسٹریکشن کٹ اگپے چترا مگانا نے کووڈ-19 کی تشخیص کے لئے کاروباری اعتبار سے شروع کیاگیا

کووڈ-19 وائرس کے لئے تیز، سستی اور مناسب ٹسٹنگ کورونا کو پھیلنے کو روکنے کے لئے اہم ہے اور  اس کو پھیلنے سے روکنے میں مناسب مدد کررہی ہے۔  چترا میگنا ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے ذریعہ تیار کردہ ایک اختراعی آر این اے ایکسٹرکشن کٹ ہے۔ اور یہ چترا میگنا اپریل 2020 میں اگپے ڈائگناسٹک کے لئے منتقل کی گئی تھی اور اب یہ اگپا چترا میگنا آر این اے آئسولیشن کٹ کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625870

یہ اطلاعات پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئیں ہیں

  • مہاراشٹر:مہاراشٹر میں 2345 نئے معاملوں کی اطلاع ہے۔ اس طرح کووڈ-19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد ریاست میں 41642 ہوگئی ہے، جبکہ ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 28454 ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11726 ہے۔  ہاٹ اسپاٹ ممبئی سے 1382 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے کل تعداد 25500 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر سرکار نے  پرائیویٹ اور خیراتی مراکز میں کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج سے متعلق یومیہ چارجیز پر 3 سلیب قائم کئے ہیں اور ان میڈیکل سہولتوں میں آپریشنل بستر کی گنجائش کے 80 فیصد کے لئے شرحیں منضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  آج ریاستی سرکار کی طرف سے جاری کئے گئے نئے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اور خیراتی اسپتالوں میں آئسولیشن اور غیر آئسولیشن بستروں کے لئے انضباطی فیصلے کی فیس اپلائی ہوگی۔
  • گجرات:ریاست میں کووڈ19 کے 371 نئے معاملوں کی اطلاع ہے، جس سے اس وائرس کے معاملوں کی کل تعداد 12910 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 773 ہوگئی ہے۔ احمد آباد میں کووڈ19 کے کیسوں کی تیزی سے تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔  شہر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد اب تک 9449 ہوگئی ہے۔  ممبئی کے بعد یہ اس وائرس سے دوسرا سب سے متاثر شہر بن گیا ہے۔
  • راجستھان: راجستھان میں آج دوپہر 2 بجے تک کووڈ19 کے 150 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں، جس سے اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 6377 ہوگئی ہے ، جبکہ 3562 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 3187 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔  راجستھان روڈ ویز کی بسیں مخصوص 55 راستوں پر کل سے چلیں گی۔ یہ بسیں 2 مہینے کے وقفے کے بعد چلیں گی۔
  • مدھیہ پردیش:مدھیہ پردیش میں کووڈ19 کے 248 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے اس وائرس کے معاملے کی کل تعداد 5981 ہوگئی ہے۔ ہاٹ اسپاٹ اندور سے 59 کیسوں کی اطلاع ہے۔ اجین سے 61 معاملے سامنےآئے ہیں۔ یکم اپریل سے 35.45 لاکھ مزدوروں کو کورونا بحران کے بعد ایم جی نریگا کے تحت روزگار فراہم کیاگیا ہے۔ ان میں سے 42.2 فیصد عورتیں ہیں۔
  • چھتیس گڑھ:چھتیس گڑھ میں 17 نئے معاملوں کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی ہے۔  لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے مائیگرینٹ مزدور اب چھتیس گڑھ لوٹ رہے ہیں۔ ان واپس ہونے والے مزدوروں کو مختلف ضلعوں کے گرام پنچایتوں میں قائم کئے گئے مراکز میں 14 دن کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے گا۔
  • چنڈی گڑھ:مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے چنڈی گڑھ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ گھیرا بندی والے زونوں میں رہ رہے لوگوں کو لازمی اشیا فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 69088 پکے ہوئے کھانے کے پیکیٹ شہر کے مختلف حصوں میں ضرورتمند لوگوں اور بے سہارا لوگوں میں تقسیم کئے گئے اور چنڈی گڑھ میں 294592 افراد نے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔
  • پنجاب:کووڈ 19 وائرس سے نمٹنے میں اگلے مرحلے کی تیاریوں کے سلسلے میں پنجاب سرکار نے آئی گوٹ پلیٹ فارم پر مختلف رول کی مخصوص تربیتی ماڈیولس کے ساتھ تقریباً 22000 ملازمین کو لیس کیا ہے، تاکہ کووڈ19 جیسی عالمی وبا سے نمٹا جاسکے۔ ریاست میں کارپوریشنوں اور منیجنگ ڈائریکٹر آف بورڈ اور ڈپٹی کمشنروں کے محکموں کے تمام سربراہوں کو رجسٹریشن اور رسائی کے لئے آن لائن ٹریڈنگ ماڈیول کے مطابق کورس کی تفصیلات اور موجودہ ہدایات تقسیم کی گئی ہیں۔ ریاست کے سبھی سرکاری ملازمین کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہے کہ وہ عملے کی مرکزی وزارت کی طرف سے ایک پہل قدمی  کے طور پر https://igot.gov.in/igot/ پر رول مخصوص آئی کوٹ پر ٹریننگ لیں۔
  •  ہریانہ: خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمہ کا مقصد کووڈ19 جیسی عالمی وبا سے متعلق 82چائلڈ پروٹیشن اداروں میں رہ رہے 2375 بچوں میں بیداری پیدا کرنا ہے اور انہیں اس مدت کے دوران تعمیری کام میں مشغول کرنا ہے۔ محفوظ رہو نا، جنگ سے کورونا کے عنوان سے مختلف آن لائن مقابلوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔  تمام ضلع چائلڈ پروٹیکشن افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں کو اپنانے کے لئے خاص احتیاط برتیں۔ ماسک پہنیں، صابن سے بار بار ہاتھ دھوئیں، سینٹائز کریں، تاکہ کووڈ 19 کو روکا جاسکے اور ایسا کرنے کے لئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
  • کیرالہ: جیسا کہ ریاست میں کووڈ کے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔  یہ معاملے  متاثرہ ریاستوں سے لوٹنے والے لوگوں میں دیکھے جارہے ہیں۔ کیرالہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے ابزرویشن کے تحت ان لوگوں کے لئے نگرانی نظام سخت کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ گھریلو پروازوں میں آرہے ہیں، انہیں 14 دنوں کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ہوم قرنطینہ کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے اور ریاست کے بہت سے حصوں میں آج سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، جس سے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی ہے۔  حیدر آباد میں کایاکلم کے ایک شخص کی رسومات میں جن کیرالہ کے 5 لوگوں نے شرکت کی تھی، ان کے کووڈ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ آج بعد میں خلیج سے 3 پروازیں آئیں گی۔ کل ریاست میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوا اور 24 نئے تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
  • تمل ناڈواینڈ پڈوچیری:مزید دو خواتین کا ٹسٹ کئے جانے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں یہ وائرس ہے۔  اس کے بعد پوڈچیری میں کووڈ کے کیسوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ ریاست چنئی اور گھیرا بندی والے زونوں کو چھوڑ کر 23 مئی سے پورے تمل ناڈو میں آٹو رکشہ کی اجازت دے گا۔  ریاستی سرکار نے عالمی وبا کی وجہ سے مالیے کی وصولی میں زبردست کمی کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر کفایتی اقدامات کئے ہیں۔  کل 776 نئے تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے تمل ناڈو میں کیسوں کی تعداد 13967 ہوگئی ہے۔ فعال کیسوں کی تعداد 7588، مرنے والوں کی تعداد 94، 6282 کو چھٹی دی گئی اور چنئی میں فعال کیسوں کی تعداد 5681 ہے۔
  • کرناٹک:ریاست میں آج 2 بجے تک 105 نئے معاملے آئے ہیں اور 17 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔  کورونا کے کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 1700 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 1080 ہوگئی ہے اور 588 اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کی جائزہ میٹنگ کی اور آئندہ دسویں کلاس کے (ایس ایس ایل سی) امتحانات کے دوران تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی، جو 25 جون 2020 سے شروع ہوں گے۔
  • آندھرا پردیش:وندے بھارت مشن کے تحت کویت سے آج 147 مسافر اور ایک نوزائید بچہ تروپتی بین الاقوامی ہوائ اڈے پہنچا۔  ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے پہلی جون سے شروع ہونے والی ریل خدمات کے لئے آندھرا پردیش نے ٹکٹیں جاری کرنے کے لئے 44 آن لائن ریزرویشن سینٹر قائم کئے ہیں۔  ریاست میں پھر سے شروع کرنے کے پیکیج کے حصے کے طور پر بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے لئے 1110کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 62 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ،ایک موت ہوئی ہے اور 57 کو چھٹی دی گئی ہے۔ کل کیسوں کی تعداد 2514 ہیں، فعال کیسوں کی تعداد 728، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1731 ہیں، 55 کی موت ہوئی ہے۔ دیگر ریاستوں سے لوٹنے والوں میں 153 میں کورونا وائرس کے تصدیق ہونے کی اطلاع ہے۔
  • تلنگانہ:جمعہ کو تلنگانہ میں وارنگل قصبے کے نزدیک ایک تالاب میں 8 مائیگرینٹ مزدوروں سمیت 9 لاشیں پائی گئیں۔  مرنے والوں میں مغربی بنگال کے ایک مائیگرینٹ کنبے کے 6 ممبر شامل ہیں۔ 3 لاکھ سے زیادہ مائیگرینٹ نے تلنگانہ پولیس اور دیگر اتھارٹی کے لئے آن لائن اپلائی کیا ہے، تاکہ انہیں ان کی آبائی ریاستوں میں واپس جانےکی اجازت مل سکے۔ تلنگانہ میں22 مئی تک کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 1699 رہی۔ کل تک جن مائیگرینٹ مزدوروں کا ٹسٹ کیا گیا، ان میں 99 کے کورونا کی علامات پائی گئیں۔
  • اروناچل پردیش:اروناچل پردیش میں اپریل 2020 کے بعد سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ نے ریاست میں مفت 44209 ایل پی جی سلنڈر جاری کئے۔ اروناچل اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ڈرائیور اور کنڈکٹرس سمیت سبھی عملے کو کووڈ19 فرنٹ لائن ورکر قرار دیا ہے، جو مخصوص چیک پوائنٹ سے واپس لانے والے لوگوں کو کوارنٹائن سینٹروں میں لارہے تھے۔
  • آسام:آسام میں تیج پور قرنطینہ سینٹر کے 6 افراد میں کووڈ کی علامات پائی گئی ہیں۔ اس طرح اب تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 222 ہوگئی ہے۔ یہ بات ریاست کے وزیر صحت نے بتائی۔
  • منی پور:منی پور میں مزید ایک شخص کے اندر کورونا کی علامات پائی گئی ہیں، جو سڑک کے راستے دلی سے یہاں واپس آیا تھا۔ اس طرح ریاست میں کل کیسوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ منی پور ریاست کے صحت کے ڈپارٹمنٹ نے کوارنٹائن سینٹر سے نمونوں کو جمع کرنے کے لئے مرکز کھولنا شروع کردیے ہیں، تاکہ اس عمل کو تیزی سے پورا کیا جاسکے۔ اس سے ضلع اسپتال میں میں واقع ایک جانچ سینٹر پر بھروسہ ختم ہوگا۔
  • میزورم:کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے الات اور دیگر سامان کی سپلائی آج آئیزول کے لینگ پوئی ہوائی اڈے پہنچ گئی ہے۔
  • ناگالینڈ:ناگالینڈ میں تقریباً 100 افراد جو باہر پھنسے ہوئے تھے، ریاست لوٹ آئے ہیں اور سبھی کو قرنطینہ سینٹروں میں بھیج دیاگیا ہے۔ ناگالینڈ کے منصوبہ بندی کے وزیر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوٹنے والے لوگوں کا گرمجوشی سے استقبال کریں۔
  • سکم: ریاست کے تعلیم کا محکمہ ریاست کے باہر تعلیم حاصل کررہے طلبا کے لئے خود سکم میں امتحانات کے اہتمام پر غور کررہا ہے، کیونکہ سی بی ایس ای نے بارہویں کلاس کے باقی بورڈ کے امتحانات یکم جولائی 2020 سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکم سرکار کے افسروں نے ریاست میں کوارنٹائن سینٹروں اور جانچ سینٹروں میں اضافہ کردیا ہے، کیونکہ دوسری ریاستوں میں پھنسے سکم کے لگ بھگ 3000 شہریوں کے اگلے تین چار دنوں میں ریاست میں پہنچنے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

 

PIB FACTCHECK

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HEZN.jpg

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RXTB.jpg

************************

 

م ن، ح ا، ع ر

23-05-2020

U-000



(Release ID: 1626530) Visitor Counter : 293