وزیراعظم کا دفتر

اڈیشہ کے فضائی سروے کے بعد جناب مودی کے بیان کا ترجمہ

Posted On: 22 MAY 2020 7:52PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 مئی / پوری دنیا ایک جانب کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگی بچانے کے لئے جنگ لڑ رہی ہے  ۔ ایسے بحران کے وقت میں  - چاہے وہ مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومتیں  - تمام محکمے  اور تمام شہری  پچھلے تقریباً ڈھائی مہینے سے کورونا  وائرس سے لڑنے میں مصروف ہیں ۔

          ایسے وقت میں ایک دوسرا بحران  ، طوفان – انتہائی شدید سمندری طوفان کا بحران  انتہائی تشویش کا معاملہ ہے ۔ اِس سے بنگال  کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے اِس طوفان سے اڈیشہ کو کتنا نقصان پہنچا ہے ، یہ ایک تشویش کی بات ہے ۔ اڈیشہ  نے  ، یہاں  تمام بندوبست کی مدد سے  ، جو  یہاں کئے گئے  اور جو گاؤوں میں شہریوں کے علم میں  لاکر کئے جا سکتے تھے ،   شہریوں کی جان بچانے میں  زبردست کامیابی حاصل کی ہے  اور اڈیشہ کے شہریوں کے لئے  ، انتظامیہ کے لئے  اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کے لئے اور اُن کی ٹیم کے لئے بہت بہت مبارکباد  ۔

          لیکن جب اتنی بڑی قدرتی آفت درپیش ہو تو اُس سے املاک کا زبردست نقصان ہوتا ہے ۔ اڈیشہ میں ہوا نقصان  مغربی بنگال کے مقابلے بہت زیادہ نہیں ہے  لیکن پھر بھی  اِس طوفان نے ریاست سے گزرتے ہوئے تباہی مچائی ہے ۔ یہ ایک بڑا بحران ہے اور اس لئے میں نے پوری طرح جائزہ لیا ہے ،  جو یہاں مکانوں   ، زراعت  ، بجلی  ، مواصلات  اور بنیادی ڈھانچے  کو نقصان پہنچا ہے  ۔ ریاستی حکومت نے تمام ابتدائی تفصیلات بھی میرے سامنے رکھی ہیں ۔ 

          مرکزی حکومت جائزہ  لئے جانے کے بعد ریاستی حکومت سے جلد ہی  رپورٹ حاصل کرے گی  ۔ مرکزی حکومت  کی ایک ٹیم بھی جلد ہی یہاں پہنچے گی  اور  پوری صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد  ، جو یہاں کام  اور مدد سے متعلق  اور طویل مدتی  امداد ، بحالی  اور باز آباد کاری کے لئے درکار ہیں  ، اُس کی رپورٹ پیش کرے گی ۔  اِن تمام چیزوں کو  ترجیح دیتے ہوئے کام کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

          لیکن فوری ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے  ہم نے حکومتِ ہند کی جانب سے  پیشگی بندوبست کے طور پر  500 کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد جب ابتدائی ضروریات مکمل کر لی جائیں گی اور باز آباد کاری کا منصوبہ   مکمل کر لیا جائے گا تو  حکومتِ ہند   اڈیشہ میں  ترقی کے سفر کے لئے  ریاستی حکومت کے ساتھ  کندھے سے کندھا  ملاکر کام کرے گی اور ریاست کو  اس بحران سے نکلنے میں مدد کرے گی ۔

          شکریہ !

 

          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

 (23-05-2020)

U. No.  2737



(Release ID: 1626293) Visitor Counter : 167