PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کی روز مرہ بلیٹن

Posted On: 20 MAY 2020 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی20مئی 2020

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

کووڈ-19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

وچکے ہیں۔

 

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے کووڈ-19 پر تازہ جانکاری:بھارت میں ایک لاکھ کی آبادی پر صرف 7 اعشاریہ 9 معاملے ہیں، جبکہ پوری دنیا میں یہ تعداد ایک لاکھ پر 62.3 ہیں۔ صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 39.6 فیصد ہوگئی ہے۔

ہندوستان کووڈ-19کی رفتار کو کم کرنے میں نسبتاً کامیاب رہا ہے۔ ہندوستان میں ایک لاکھ کی آبادی پر کورونا کے صرف 7 اعشاریہ 9 معاملے ہیں، جبکہ اس کے برعکس دنیا میں یہ تعداد ایک لاکھ کی آباد پر 62.3 معاملے ہیں۔ اسی طرح ایک لاکھ کی آبادی پر شرح اموات کے حساب سے ہندوستان میں 0.2 ہے، جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 4.2 ہے۔39.6 فیصد سے زیادہ  تصدیق شدہ معاملے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح یہ تعداد آج تک 42298 ہوگئی ہے۔

برائے  تفصیلات:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625480

ڈاکٹر ہرش وردھن نے غیر جانبدار تحریک کے وزرائے صحت کی میٹنگ میں شرکت کی

صحت وخاندنی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ناوابستہ ملکوں کی تنظیم این اے ایم کے وزرائے صحت کی میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ سربراہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے جب بین الاقوامی برادری کو عالمی وبا کووڈ-19 کا سامنا ہے، جس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگی اور روزی روٹی کو متاثر کردیا ہے۔غیر جانبدار تحریک نے کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے خطرے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور مناسب تیاریوں ، بین الاقوامی اور علاقائی اشتراک پورے عزم کے ساتھ اس سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625462

مرکزی کابینہ نے موجودہ جزوی قرض گارنٹی اسکیم میں ترامیم کو منظوری دی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے موجودہ جزوی قرض گارنٹی اسکیم میں ترامیم کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت پبلک سیکٹر بینکوں کے ذریعہ مائیکرو فائنانس کمپنیوں ،پبلک سیکٹر بینکوں، گھریلو مالی کمپنیوں اور غیر بینکنگ مالی کمپنیوں کے ذریعہ ایک سال تک کی مدت والے اعلیٰ ریٹنگ اور بنا ریٹنگ والے بانڈ خریدنے پر پہلی دفعہ ہونے والے 20 فیصد تک کے نقصان کی بھرپائی کی گارنٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625321      

کابینہ نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی بہت چھوٹی صنعتو ں کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے 10 ہزار کروڑ روپے کے تخمینہ کے ساتھ کل ہند بنیاد پر غیر منظم سیکٹر کے لئے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی بہت چھوٹی صنعتوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے مرکز کی نئی اسکیم کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس پر حکومت ہند اور ریاستوں کی طرف سے 60:40 کے تناسب سے حصہ داری کی جائے گی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625320

کابینہ نے پردھان منتری ویا وندنا یوجنا کے وسعت کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے 31 مارچ 2020 کے اگلے تین سالوں یعنی 31 مارچ 2023 تک پردھان منتری ویا وندنا یوجنا کو توسیع دینے کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ وندنا یوجنا معمر شہریوں کے لئے ایک سماجی سیکورٹی اسکیم ہے، تاکہ انہیں خریداری قیمت ،سب کرپشن رقم پر یقینی ریٹرن کی بنیاد پر ان کو کم سے کم یقینی پنشن دی جاسکے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625318

کابینہ نے پردھان منتری متھسے سمپدا یوجنا کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے پردھان متھسے سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے نفاذ کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایک ایسی اسکیم ہے جس کا مقصد سینٹرل سیکٹر اسکیم اور مرکز کی اسپانسر والی اسکیم کے تحت ہندوستان میں ماہی پروری کے شعبے کی پائیدار اور ذمہ دار ترقی کے ذریعہ نیلا انقلاب لانا ہے۔ اس پروجیکٹ پر 20050 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اندازہ ہے۔  اس میں مرکز کا حصہ 9407 کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ 4880 کروڑ روپے ہے، جبکہ مستفدین کا حصہ 5763 کروڑ روپے ہے۔ یہ اسکیم 21-2020 سے 25-2024 تک کی پانچ کی مدت کے لئے نافذ کی جائے گی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625314

کابینہ نے مائیگرینٹ ، پھنسے ہوئے مزدروں کے لئے غذائی اجناس مختص کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت پیکیج کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے 8 کروڑ مائیگرینٹ ، پھنسے ہوئے مزدوروں کے لئے مرکزی پول سے دو ماہ (مئی اور جون 2020 تک) فی شخص 5 کلو گرام مفت غذائی اجناس کی تقسیم کو پچھلی تاریخ سے اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس سے تقریباً 2982.27 کروڑ روپے کی فوڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔  مزید یہ کہ بین ریاستی ٹرانسپورٹ اور ہینڈلنگ چارجنگ کے علاوہ ڈیلر کا مارجن ، اضافہ ڈیلر کا مارجن  اور منافع کے لئے دیے جانے والے تقریباً 127.25 کروڑ روپے کا قرض پوری طرح سے مرکزی سرکار کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس کی تقسیم سے مائیگرینٹ اور پھنسے ہوئے مزدوروں کی مشکلیں کم ہوں گی، جنہیں کووڈ-19 کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625313

مرکزی کابینہ نے این بی ایف سی، ایچ ایف سی کی نقدی کے مسئلے کے حل کے لئے خصوصی نقدی اسکیم کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے غیر بینکنگ مالی کمپنیوں اور ہاؤس فائنانس کمپنیوں کے لئے ایک نئی خصوصی نقدی کی اسکیم شروع کرنے کے لئے خزانہ کی وزارت کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے، تاکہ این بی ایف سی، ایچ ایف سی کے لئے نقدی کی پوزیشن کو بہتر کیا جاسکے۔  حکومت کے لئے اس کا سیدھا مالی مضمر 5 کروڑ روپے ہے جو خصوصی مقصدی وہیکل (ایس پی وی) کے لئے ایکویٹی تعاون ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کے لئے اس میں کوئی مالی مضمرات نہیں ہیں، جب تک کہ گارنٹی شامل نہ ہوں۔ کل گارنٹی کی لگ بھگ حد 30 ہزار کروڑ روپے طے کی گئی ہے، جو ضرورت کے مطابق بڑھائی جاسکتی ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625310

کابینہ نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کی شروعات کے ذریعہ 3 لاکھ کروڑ روپے تک کی اضافی فنڈنگ کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے ذریعہ مجاز ایم ایس ایم ای اور خواہش مند مدرا قرض داروں کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے تک کی اضافی فنڈنگ کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹیڈ کے ذریعہ مجاز ایم ایس ایم ای اور خواہش مند مدرا قرض داروں کو گارنٹی ایمرجنسی کریڈٹ لائن سہولت کی شکل میں 3 لاکھ کروڑ روپے تک کی اضافی فنڈنگ کے لئے 100 فیصد گارنٹی کوریج فراہم کرائی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ موجودہ اور اگلے 3 مالی سالوں کے لئے 41600 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرائی جائے گی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625306

وزیر اعظم نے آیوشمان بھارت کے ایک کروڑ میں مستفید سے بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آیوشمان بھارت کے تحت مستفدین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس بات سے ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا کہ یہ تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے بھی کم عرصے میں اس پہل کا بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر پڑا ہے اور میں تمام مستفدین اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625278

ہندوستانی ریلوے نے 20 دنوں میں شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ 23.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کے آبائی ریاستوں تک پہنچایا

20مئی 2020 (صبح 10 بجے تک) ریلوے نے ملک کی مختلف ریاستوں سے 20 دن میں شرمک خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ 23.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچایا۔ 1773 اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ یہ مسافر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ کل یعنی 19 مئی 2020 کو ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے 205 خصوصی شرمک ٹرینیں چلائی گئیں، جو ایک ریکارڈ ہے، جس میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔ یہ 1773 ٹرینیں آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش اور مغربی بنگال سے چلائی گئی تھیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625335

بھارتی ریلوے یکم جون 2020 سے 200 نئی ٹرینیں ٹائم ٹیبل کے ساتھ شروع کرے گا۔ شرمک ٹرینوں کی تعداد کو دوگنی کرے گا

بھارتی ریلوے مائیگرینٹ مزدوروں کو زیادہ راحت دینے کے لئے شرمک ٹرینوں کی اپنی تعداد کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان شرمک خصوصی ٹرینوں کے علاوہ بھارتی ریلوے یکم جون 2020 سے 200 نئی ٹرینیں چلانا شروع کرے گا۔  ان ٹرینوں کے پروگرام اور راستے جلد طے کئے جائیں گے، بکنگ کچھ دنوں میں آن لائن شروع ہوجائیں گی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625228

بڑی تعداد میں طلبا کے مفاد کو دیکھتے ہوئے دسویں اور بارہویں کلاس کے بورڈ  کے امتحانات کرانے کے لئے لاک ڈاؤن اقدامات سےچھوٹ دی گئی: امت شاہ

طلبا کی ایک بڑی تعداد کے تعلیمی مفاد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن اقدامات سے دسویں اور بارہویں کلاس کے بورڈ کے امتحانات کرانے کے چھوٹ دےدی جائے۔ مرکز وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔  لاک ڈاؤن اقدامات سے متعلق رہنما خطوط کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر روک لگا دی گئی ہے، جبکہ دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لیے اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ ، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای کے ذریعہ کرائے جانے والےسالانہ بورڈ کے امتحانات معطل کردیے گئے  تھے۔  بورڈ امتحانات کرانے کے لئے ریاستی سرکاروں اور سی بی ایس ای کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے داخلی امور کی مرکزی وزارت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھا، تاکہ امتحانات کے انعقاد کے لئے شرائط کا پابند کیا جاسکے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=16252407

کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ملازمین اور آجروں کے ہاتھوں میں زیادہ نقدی کو یقینی بنانے کے لئے ای پی ایف  اوکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے ساتھ ای پی ایف سبسکرپشن کی شرح میں کمی کرکے 10 فیصد کی گئی

مرکزی سرکار کے ذریعہ 13 مئی 2020 کو اعلان کردہ ای پی ایف اور ایم پی قانون 52 کے تحت احاطہ کئے گئے تمام کلاس کے اداروں کے لئے مئی 2020 ، جون 2020 اور جولائی 2020 کے لئے اجرت کے واسطے کنٹریبوشن کی شرح کو 12 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصدکرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ قدم آتم نربھر بھارت پیکیج کا ایک حصہ ہے۔ کنٹریبوشن کے ریٹ میں کٹوتی ، سینٹرل اور اسٹیٹ پبلک سیکٹر صنعتوں جیسے اداروں کے لئے قابل اطلاع نہیں ہیں یا مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت کے کنٹرول کے تحت ادارے کے لئے بھی قابل اطلاع نہیں ہے۔ یہ ادارے بنیادی تنخواہوں اور ڈی اے کا 12 فیصد کا کنٹریبوشن جاری رکھیں گے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625152

انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر نے جے ای ای مین ، نیٹ 2020 کے لئے ماک ٹسٹ کے واسطے موبائل ایپ جاری کیا

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے  ایک نیا موبائل ایپ نیشنل ٹسٹ ابھیاس (این ٹی اے)کا آغاز کیا۔ یہ ایپ این ٹی اے کے ذریعہ تیار کیاگیا ہے، تاکہ امیدوار این ٹی اے کے دائرہ کار کے تحت جے ای ای مین ، نیٹ جیسے آئندہ امتحانات کے لئے ماک ٹسٹ دے سکیں۔  یہ ایپ امیدواروں کی زیادہ کوالٹی کے ماک ٹسٹ کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے شروع کیاگیا ہے۔ اس ایپ کی شروعات امیدواروں کو ان کے گھروں میں تحفظ اور سہولت کے ساتھ اعلیٰ معیاری والے ماک ٹسٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کی گئی ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن جاری رہنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور این ٹی اے کے ٹسٹ پریکٹس سینٹروں کے بند رہنے سے طلبا کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625181

ایم ایس ایم ای کے وزیر نے کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹکنالوجی کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر زور دیا

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایم ایس ایم ای سیکٹر پر زور دیا ہے کہ وہ ٹکنالوجی کو جدید بنانے پر غور کریں اور کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال میں آگے بڑھنے کے لئے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے جس راحتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے اس کا اوسط اور چھوٹے پیمانے کی صنعت کے ذریعہ استعمال کرنا چاہئے، تاکہ وہ پھر سے اپنی سرگرمیاں شروع کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ تک 6 لاکھ ایم ایس ایم ای کو پھر سے منظم کیاگیا ہے اور اس سال دسمبر تک مزید 25 لاکھ صنعتوں کو تشکیل نو کیا جائے گا۔ دیگر فنڈ کو جوڑ کر 10 ہزار کروڑ روپے کے فنڈ کو 50 کروڑ روپے تک کیا جائے گا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625431

15ویں مالیاتی کمیشن کی صحت کے شعبے سے متعلق اپنے اعلیٰ سطح کے گروپ کے ساتھ میٹنگ

15 ویں مالیاتی کمیشن کے ذریعہ صحت کے سیکٹر سے متعلق اعلیٰ سطحی گروپ کی تشکیل مئی 2018 میں ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی صدارت میں کی گئی تھی اور اس میں صحت کے شعبے سے جڑے پیشہ ور افراد کو شامل کیاگیا تھا۔  گروپ نے اپنی حتمی رپورٹ اگست 2019 میں پیش کردی تھی اس کی کچھ اہم سفارشات 21-2020 کے لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی پہلی رپورٹ میں شامل کی گئی تھیں۔  15 ویں مالیاتی کمیشن نے صحت کے شعبے کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہوئے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ جاری کووڈ بحران کی وجہ سے حالیہ پیش رفت کی روشنی میں پھر سے اس اعلیٰ سطحی گروپ کی میٹنگ منعقد کرے گی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625371

کورونا بندوبست کا شمال مشرقی ماڈل

کورونا کے بندوبست سے متعلق شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جانب سے ایک آرٹیکل لکھا گیا ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625332

کوائر جیو ٹیکسٹائل میں دیہی سڑک کی تعمیر کے لئے منظوری حاصل کی

کوائر جیو ٹیکسٹائل  نے دیہی سڑک کی تعمیر کے لئے منظوری حاصل کرلی ہے۔  اسے ایک اچھے میٹریل لگانے کے طور پر سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔  کوائر جیو ٹیکسٹائل پی ایم جی ایس وائی۔III کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لئے استعمال ہوگی۔  اس پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی اور اہم پیش رفت ہے، کیونکہ ہم اب سڑک کی تعمیر میں کوائر جیو ٹیکسٹائل کو تعینات کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ فیصلہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے مشکل دور میں کوائر صنعت کو ایک زبردست تقویت بخشے گا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1625286                

یہ اطلاعات پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئیں ہیں

  • پنجاب:19مئی 2020 کو امرتسر سے 200 ویں ٹرین کے روانہ ہونے کے ساتھ ہی پنجاب سرکار نے دو لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کی آبائی ریاستوں میں بھیج دیا ہے۔  زیادہ سے زیادہ ٹرینیں یوپی جارہی ہیں۔ اس کے بعد بہار اور جھارکھنڈ جارہی ہیں۔ پنجاب سرکار  چھتیس گڑھ منی پور، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے لئے بھی ٹرینیں بھیج رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے  ریاست میں سبھی مائیگرینٹ مزدوروں کو یقین دلایا ہے کہ انہیں ان کے گھر واپس بھیجنے کے لئے ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔
  • ہریانہ: ہریانہ سرکار نے داخلی امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق لاک ڈاؤن 4.0 کی مدت کے لئے مسافر گاڑیوں کی سیٹ کی گنجائش  کی حد کے سلسلے میں رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔  ایک  گھیرا بندی والے زون کے اندر آمد ورفت پر سخت کنٹرول رہے گا اور ایمرجنسی کے علاوہ لازمی اشیا، خدمات گاڑیوں کے لئے ہی اجازت دی جائے گی۔  ماسک پہننا لازمی ہے۔ ہر وقت سبھی افراد کو سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنا ہوگا۔  ہریانہ سرکار نے ہریانہ کے ساتھ ساتھ چنڈی گڑھ میں واقع ریاستی سرکار کے دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں سرکاری دفاتر کو کھولنے سے متعلق مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل ضروری ہے۔
  • ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے ہریانہ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماچل پردیش، ہریانہ اور پنجاب سے متعلق رکھنے والے ان لوگوں کی واپسی کے لئے ایک کامن ٹرین چلانے کے لئے تال میل کریں، جو  بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  شمال مشرقی ریاستوں سے ہماچل پردیش کے لئے سڑک کے ذریعہ آمد ورفت ممکن نہیں، اس لئے پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کی ریاستوں کو ان ریاستوں سے عوام کو بحفاظت لانے کے لئے ایک کامن ٹرین چلانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ اس طرح یہ معاملہ مشترکہ طور پر ریلوے کے ساتھ اٹھایا جانا چاہئے، جس سے شمال مشرقی ریاستوں سے ان تینوں ریاستوں کے عوام کو بحفاظت پہنچانے کے لئے ٹرین فراہم کی جاسکیں۔
  • اروناچل پردیش: ریاستی سرکار کووڈ-19 ٹسٹ کے لئے چار مزید ٹرو نیٹ مشینیں خرید رہی ہیں۔
  • آسام: وزیر اعلیٰ نے گواہاٹی میں بینک کے افسروں کے ساتھ ایک خصوصی ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے قرض اور بینکنگ کے بندوبست کو مستحکم بنایا جاسکے۔
  • منی پور:  ریاستی سرکار نے کورونا کی علامات سے دوچار لوگوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ریاست میں واپس ہونے والے سبھی لوگوں کے لئے کووڈ-19 کے ٹسٹ کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نومبر میں 2743 ٹسٹ کئے گئے، جن میں متاثر ہونے والے لوگوں کا فیصد 0.32 رہا۔
  • ناگالینڈ: ریاستی کابینہ نے دیما پور میں واقع شمال مشرق سے پہلے گنیش نگر مخصوص اقتصادی زون  کو خاص قرنطینہ سینٹر بنانے پر غور کیا ہے۔ اس میں ایک ساتھ 6 ہزار لوگ رک سکتے ہیں۔
  • سکم: مشرقی سکم کے ضلع کلیکٹر نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے افسروں کے ہمراہ ریاست میں واپس لوٹنے والے لوگوں کے لئے رنگپو گولی میدان میں بن رہے فاضل جانچ مرکز کا معائنہ کیا۔
  • تریپورہ: 1584 مسافروں کو لے کر ایک خصوصی شرمک ٹرین اگرتلہ سے پریاگ راج کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی مناسب اسکریننگ کی گئی، مفت کھانا اور پانی بھی فراہم کیاگیا۔
  • کیرالہ: مرکز نے اسکول امتحانات کرانے کے لئے کیرالہ کو اجازت دے دی ہے۔ تاہم ایگزام سینٹر گھیرا بندی والے زون میں نہیں ہونے چاہئے اور طلبا کو ٹرانسپورٹ فراہم کی جانی چاہئے۔ ریاست نے ایس ایس ایل سی اور پلس ٹو امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 26 مئی کو شروع ہونے تھے۔  کے ایس ٹی آر سی نے سخت شرائط کے ساتھ بین ضلع خدمات پھر سے شروع کردی ہے۔  دو مہینے کے وقفے کے بعد آج سیلون ، بیوٹی پارلر، ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور زیورات کی دکانیں کھلیں۔  آج خلیج اور روس سے چھ پروازیں آئیں گی۔ ریاست نے کل 12 کیسوں کی اطلاع دی ہے۔
  • تمل ناڈو: تمل ناڈو  کے ان ہینڈ لوم بنکروں کے لئے 2000 ہزار روپے کی لاک ڈاؤن راحت جو ویلفیئر بورڈ کے ممبر نہیں ہیں۔ 103343 ان ہینڈ لوم بنکروں کے لئے دو قسطوں میں 2 ہزار روپے تقسیم کرنے کا پہلے ہی حکم دے دیاگیا ہے، جو ویلفیئر بورڈ کے ممبر ہیں۔  ریاست میں کل تک کل کیسوں کی تعداد 12448 تھی، فعال کیسوں کی تعداد 7466، اموت 84، جبکہ 4895 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دی گئی۔
  • کرناٹک: ریاست میں آج دوپہر 12 بجے تک 63 نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے۔  اس طرح کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 1458 ہوگئ ہے۔ آج 10 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے اور اب تک 553 مریض علاج کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں۔  اب تک اموات کی کل تعداد 40 ہے، فعال کیسوں کی تعداد 864 ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دیہی ترقی  اور پنجاب راج محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرے، تاکہ ایم جی نریگا کے تحت مائیگرینٹ مزدوروں کی مدد کی جاسکے۔
  • آندھرا پردیش: آ ج صبح برطانیہ سے گناورم ہوائی اڈے پر 156 مسافر اترے اور انہیں کووڈ ٹسٹ کے بعد خصوصی بسوں سے ان کے آبائی قصبوں کے لئے  لے جایا گیا۔ وندے بھارت مشن کے حصے کے طور پر 13 پروازوں کے پہنچنے کا امکان ہے۔  ریاست نے کل سے آر ٹی سی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسپندنا پورٹل پر آن لائن بکنگ شروع ہوگئی ہے۔  ریاست پہلے مرحلے میں صرف مائیگرینٹ مزدوروں، طلبا اور دیگر پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے آر ٹی سی بسوں کی اجازت دے گی۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 68 نئے معاملے آئے، ایک کی موت ہوئی اور 43 کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ کل کیسوں کی تعداد 2407 ہے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1639، جبکہ 53 کی موت ہوئی ہے اور فعال کیوں کی تعداد 715 ہے۔
  • تلنگانہ: حیدر آباد میں آڈ ایون اسکیم کا پہلا دن اسکیم کے مطابق نہیں رہا، جہاں جی ایچ ایم سی آدھے شہر کی دکانوں پر نشان نہیں لگا سکی، وہیں افسر کی سطح پر سختی نہیں ہونے سے نئے ضابطوں پر عمل آوری کی امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ ایک دوسرے کے آس پاس دکانیں کھلی رہیں، وہیں سوشل ڈسٹینسنگ بھی عمل نہیں کیاگیا۔  7مئی سے 19 مئی کے دوران پولیس نے تلنگانہ میں بنا ماسک پہننے پر گھر سے باہر نکلنے کے سلسلے میں 16264 لوگوں کے خلاف معاملے درج کئے ہیں۔ کل تک ایک ہزار 634 افراد کورنا سے متاثر پائے گئے تھے۔
  • مہاراشٹر: تازہ جانکاری کے مطابق کووڈ-19 کے کیسوں کی تعداد 33158 ہوگئی ہے، جبکہ 2100 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔  ہاٹ اسپاٹ ممبئی میں 1411 نئے معاملوں کی اطلاع ہے۔ اس طرح ممبئی میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 22563 ہوگئی ہے۔  مہاراشٹر پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار کی تعداد جن میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں اب 1388 ہوگئی ہے۔ وندے بھارت مشن کے تحت 1972 شہری ممبئی لوٹ آئے ہیں اور ریاستی سرکار نے انہیں کوارنٹائن میں بھیجنے کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔
  • گجرات: تازہ ترین اطلاع کے مطابق 21 ضلعوں سے کووڈ-19 کے 395 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح کیسوں کی تعداد 12141 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 719 ہوگئی، ریاست میں کووڈ-19 سے 6379 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔  ریاستی سرکار نے کووڈ-19 کے علاج میں کم قیمت کے دھمن 1 وینٹی لیٹر کی خراب کارکردگی کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر جینتی روی نے آج وضاحت کی ہے کہ  کم قیمت کے وینٹی لیٹر نے سیفٹی اور کارکردگی کے ٹرائل کو پاس کرلیا ہے، جو منظور شدہ ای کیو ڈی سی لیب  این اے بی ایل میں مصنوعی پھیپھڑوں پر کئے گئے تھے۔
  • راجستھان: راجستھان میں آج دوپہر 2 بجے تک107 نئے کیسیز کی اطلاع ہے۔ ڈونگر پور میں سب سے زیادہ نئے کیس آئے ہیں۔ ریاست میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد اب 5952 ہوگئی ہے، اب تک 3373 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مریضوں کو ریاست کے مختلف  اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • مدھیہ پردیش: تازہ ترین اطلاع کے مطابق 229 افراد میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔  اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5465 ہوگئی ہے۔ ہاٹ اسپاٹ اندور سے 72 نئے کیسوں کی اطلاع ہے۔  اب تک 2630 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 2577 ہے۔
  • چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں اب تک 101 تصدیق شدہ کیسوں کی اطلاع ہے۔ 59 مریضوں کا علاج بھی کیا گیا ہے، لیکن اب تک کووڈ 19 سے متعلق کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
  • گوا: گوا میں 8 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ 109 افراد کو جو دیگر ریاستوں سے ریاست میں داخل ہوئے ہیں، ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ 373 لوگوں کو ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

PIB FACTCHECK

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055N9D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006EE8E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007F21V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RXTB.jpg

…………………………………………………………………………………..

 

م ن، ح ا، ع ر

U-2695



(Release ID: 1625846) Visitor Counter : 228